Suno Punjab 89.4

  • Home
  • Suno Punjab 89.4

Suno Punjab 89.4 Suno Punjab is the largest FM Radio Network & Digital Platform of Punjab, Pakistan.

گاڑیاں بنانے والی معروف چینی کمپنی ’ بی وائے ڈی ‘ (BYD ) نے پاکستان میں پہلی پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (PHEV ) پک اپ ...
26/07/2025

گاڑیاں بنانے والی معروف چینی کمپنی ’ بی وائے ڈی ‘ (BYD ) نے پاکستان میں پہلی پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (PHEV ) پک اپ ٹرک ’’ شارک6 ‘‘ متعارف کروا دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق BYD شارک 6 کی قیمت 1 کروڑ 99 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جسے کراچی میں ہونے والی PHEV ٹیکنالوجی ورکشاپ کے دوران لانچ کیا گیا ۔

BYD پاکستان کے نائب صدر سیلز اینڈ اسٹریٹجی دانش خالق نے کہا کہ شارک 6 مارکیٹ میں موجود خلا کو پُر کرے گی، خاص طور پر ان صارفین کے لیے جو BYD کی عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی اور خصوصیات سے واقف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک ہائبرڈ اپ گریڈ نہیں، بلکہ ایک انقلابی قدم ہے۔ اس میں الیکٹرک موٹر بنیادی کام کرتی ہے جبکہ انجن صرف معاونت کے لیے ہوتا ہے، جس سے شہری صارفین کے لیے بہتر اور ماحول دوست ڈرائیونگ تجربہ ممکن ہوتا ہے۔

BYD پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان نے بتایا کہ کمپنی گزشتہ 20 سال سے دوہری موڈ والی ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے، اور 2008 میں دنیا کی پہلی کمرشل PHEV گاڑی متعارف کروائی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شارک 6 صرف پاکستان کی پہلی PHEV پک اپ نہیں بلکہ ایک نئی کیٹیگری ڈیفائن کر رہی ہے۔ اس میں 1.5 لیٹر ہائی افیشنسی انجن اور بڑی بیٹری موجود ہے جو بہترین مائلیج اور طاقت فراہم کرتی ہے۔

اس گاڑی میں مکمل الیکٹرک موڈ میں بھی ڈرائیونگ کی سہولت مومود ہے ۔

سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔ ایک تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ، جبکہ دس گرام سونا 1972...
26/07/2025

سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔

ایک تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ، جبکہ دس گرام سونا 1972 روپے کمی سے 3 لاکھ 5 ہزار 812 روپے کا ہوگیا ۔ اسکے علاوہ ایک تولہ چاندی 34 روپے کمی سے 4023 روپے پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر سستا ہوکر 3340 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بار ش شروع ہو گئی۔شہر میں صبح سویرے بادلوں کے ڈیرے ہیں،بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم ...
26/07/2025

لاہور کے مختلف علاقوں میں بار ش شروع ہو گئی۔

شہر میں صبح سویرے بادلوں کے ڈیرے ہیں،بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ،ٹاؤن شپ،کچاجیل روڈ اوراطراف میں تیزبارش جاری ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار سے31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں 30 اور31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔

سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کےبڑےمنصوبےشروع کرنےکافیصلہ کر لیاگیا۔مختلف اضلاع میں963نئےفلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کانیاپرو...
26/07/2025

پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کےبڑےمنصوبےشروع کرنےکافیصلہ کر لیاگیا۔
مختلف اضلاع میں963نئےفلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کانیاپروگرام،پوٹھوہارریجن میں چھوٹےڈیموں سےصاف پانی کےمنصوبےشروع ہونگے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیرہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سی ای اوصاف پانی اتھارٹی نویداحمدکی جاری ونئےپراجیکٹس بارےبریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پانی کےمنصوبوں میں2سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی شامل ہیں،بہاولپور،رحیم یارخان ودیگراضلاع میں صاف پانی منصوبوں پرجلدکام شروع ہوجائیگا۔
وزیر ہاؤسنگ کے مطابق سالانہ بنیادوں پرپانی کی فراہمی کےمتعددنئےپراجیکٹس پرکام کیاجائیگا۔سی ای و صاف پانی نے بتایا کہ منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت ومیرٹ کویقینی بنایاجائےگا،آپریشنل اخراجات میں کمی کیلئے منصوبوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائیگا۔
اجلاس میں ڈی جی او اینڈ ایم زہیب بٹ اور ڈی جی پروجیکٹس عامر خلیق بھی شامل تھے۔

25/07/2025

DGISPR Ki Teachers or Students Say Mulakat | Report 89.4 | Farhat Abbas Shah | Suno Punjab

25/07/2025

Bise Lahore Result 2025 | Bacho Ko Agay Kia Krna Chahiyay | Suno Punjab

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 74 رنز سے ہرا دیا، آخری میچ میں شکست کے باوجود سیریز 1...
25/07/2025

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 74 رنز سے ہرا دیا، آخری میچ میں شکست کے باوجود سیریز 1-2 سے بنگلادیش کے نام رہی۔
میچ میں صاحبزادہ فرحان، حسن نواز اور محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 7 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔فاسٹ بولر سلمان مرزا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 19 رنز دے کر 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز کو پویلین بھیجا، فہیم اشرف اور محمد نواز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے اوپنر صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے پہلی وکٹ پر 82 رنز کا آغاز فراہم کیا، صائم ایوب نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، حسن نواز نے 33 رنز بنائے ان کی اننگز میں 3 چھکے شامل تھے۔محمد نواز 2 چھکے اور 2 چوکے لگا کر 24 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلادیش کی طرف سے تسکین احمد نے 3 اور نسیم احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں بنگلادیشی اننگز کے پہلے ہی اوور میں اوپنر تنزید حسین بغیر کوئی ر ن بنائے پویلین لوٹے، سلمان مرزا کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بنگلادیشی بیٹرز بے بس دکھائی دیے۔لیٹ آرڈر میں محمد سیف الدین نے 35 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔
بنگلادیشی ٹیم 17 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔سلمان مرزا نے 3، فہیم اشرف اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
شکست کے باوجود بنگلادیش نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی، بنگلادیشی ٹیم پہلی بار پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

25/07/2025

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 74 رنز سے ہرا دیا، آخری میچ میں شکست کے باوجود سیریز 1-2 سے بنگلادیش کے نام رہی۔

میچ میں صاحبزادہ فرحان، حسن نواز اور محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 7 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔فاسٹ بولر سلمان مرزا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 19 رنز دے کر 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز کو پویلین بھیجا، فہیم اشرف اور محمد نواز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے اوپنر صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے پہلی وکٹ پر 82 رنز کا آغاز فراہم کیا، صائم ایوب نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، حسن نواز نے 33 رنز بنائے ان کی اننگز میں 3 چھکے شامل تھے۔محمد نواز 2 چھکے اور 2 چوکے لگا کر 24 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلادیش کی طرف سے تسکین احمد نے 3 اور نسیم احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں بنگلادیشی اننگز کے پہلے ہی اوور میں اوپنر تنزید حسین بغیر کوئی ر ن بنائے پویلین لوٹے، سلمان مرزا کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بنگلادیشی بیٹرز بے بس دکھائی دیے۔لیٹ آرڈر میں محمد سیف الدین نے 35 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔

بنگلادیشی ٹیم 17 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔سلمان مرزا نے 3، فہیم اشرف اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
شکست کے باوجود بنگلادیش نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی، بنگلادیشی ٹیم پہلی بار پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

25/07/2025

معروف سعودی گلوکار راشد الفارس نے آپریشن بنیان مرصوص اور سعودی پاک دوستی پر اپنا نغمہ انا باکستان مافی خوف ریلیز کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دھوم مچ گئی۔ پاکستان اور سعودی عرب میں گانا تیزی سے وائرل

کم عمر صارفین کے آن لائن تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے میٹا نے انسٹاگرام میں مزید نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں. کمپنی کی جا...
25/07/2025

کم عمر صارفین کے آن لائن تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے میٹا نے انسٹاگرام میں مزید نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں.

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ان فیچرز کا اعلان کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ ہم نے کم عمر صارفین کے انسٹا گرام اکاؤنٹس میں ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کے حوالے سے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

ان فیچرز سے صارفین کو موصول ہونے والے میسجز کا تناظر جاننے میں مدد ملے گی اور وہ ممکنہ فراڈیہ افراد کو شناخت کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق اب کم عمر صارفین نئے آپشنز دیکھ سکیں گے اور کسی بھی اکاؤنٹ کو بلاک کر سکیں گے، جبکہ نئے چیٹ میسجز میں یہ بھی واضح ڈسپلے کیا جائے گا کہ میسج بھیجنے والے نے کس سال انسٹا گرام کو جوائن کیا۔

ڈائریکٹ میسجز میں نئے بلاک اور رپورٹ آپشنز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جن کے بارے میں میٹا کا دعویٰ ہے کہ اس سے صارفین بیک وقت مشتبہ اکاؤنٹس کو بلاک اور رپورٹ کر سکیں گے۔

میٹا نے بتایا کہ ڈائریکٹ میسجز کے فیچرز ابھی انسٹا گرام تک محدود ہوں گے مگر انہیں مستقبل میں فیس بک میسنجر کا حصہ بھی بنایا جاسکتا ہے، البتہ سیفٹی اور لوکیشن نوٹسز کا فیچر انسٹا گرام اور فیس بک دونوں پر دستیاب ہوگا۔
خیال رہے کہ انسٹا گرام میں 13 سے 17 سال کے صارفین کے اکاؤنٹس کو ٹین (teen) اکاؤنٹس قرار دیا جاتا ہے، ان اکاؤنٹس میں کمپنی کی جانب سے نوجوانوں کے تحفظ کیلئے ایسے اکاؤنٹس میں مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کے سرسبز پنجاب وژن کے تحت صوبے بھر میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا .صوبائی وزیر خواجہ سلمان ر...
25/07/2025

وزیراعلیٰ مریم نواز کے سرسبز پنجاب وژن کے تحت صوبے بھر میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا .

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے بھی شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بھی شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے،پی ڈی ایم اے کے تمام ویئر ہاؤسز میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے جائیں گے،وئیر ہاؤس لاہور اور مظفرگڑھ میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے جارہے ہیں۔
ایس ایم بی آر نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئےشجر کاری ناگزیر ہے،سرسبز پنجاب وژن، ایک صاف، صحت مند اور ماحول دوست پنجاب کی ضمانت ہے۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سالانہ لاکھوں پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ،ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں درخت کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، آج لگائیں، کل نسلیں فائدہ اٹھائیں،حکومتِ پنجاب کی ماحولیاتی پالیسیوں کو عوامی تعاون سے کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔

ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چاول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔  منڈی میں چاول 25 سے 30 روپے فی کلو تک سستے ہوگئے۔ سیلہ کائن...
25/07/2025

ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چاول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

منڈی میں چاول 25 سے 30 روپے فی کلو تک سستے ہوگئے۔ سیلہ کائنات چاول 340 روپے فی کلو سے کم ہو کر 315 روپے فی کلو ہو گیا ، جبکہ کچی کائنات چاول 330 روپے سے سستا ہو کر 300 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ۔

دوکانداروں کا کہنا ہے کہ نئی فصل آنے والی ہے اس لیئے ریٹ ڈاؤن ہوئے ہیں، ڈبل سٹیم چاول کے ابھی بھی وہی ریٹ ہیں، سادہ چاول سستا ہوا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Suno Punjab 89.4 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share