Panjgur digital cable network

  • Home
  • Panjgur digital cable network

Panjgur digital cable network Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Panjgur digital cable network, TV Network, .

*میونسپل کارپوریشن چتکان پنجگور کا عملہ صفائی چتکان کے مختلف مقامات پر صفائی کررہے ہیں*8/4/2025
08/04/2025

*میونسپل کارپوریشن چتکان پنجگور کا عملہ صفائی چتکان کے مختلف مقامات پر صفائی کررہے ہیں*
8/4/2025

اظہارِ تعزیت پنجگور سوردو کے سیاسی و سماجی شخصیت شاہ جی محمد جان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ شکیل احم...
04/04/2025

اظہارِ تعزیت
پنجگور سوردو کے سیاسی و سماجی شخصیت شاہ جی محمد جان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ کے بیٹے محمدحسین کی ناگہانی وفات کا سن کر انتہائی دکھ افسوس ہوا اس مشکل و دکھ کی گھڑی میں جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ دیگر لواحقین کے دکھ درد غم میں برابر کے شریک ہیں دعا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد حسین کی مغفرت فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

مستونگ لک پاس میں بی این پی کے دھرنے پر خودکش حملہ اسلام آباد کی جانب سے بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے جو کئی دہائیوں سے بلوچ...
29/03/2025

مستونگ لک پاس میں بی این پی کے دھرنے پر خودکش حملہ اسلام آباد کی جانب سے بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے جو کئی دہائیوں سے بلوچستان میں شدت کے ساتھ جاری ہے
مرکزی صدر بی این پی عوامی راجی راہشون میر اسداللہ بلوچ

بی این پی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون میر اسداللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا بی این پی کے پر امن دھرنے پر خودکوش حملہ تمام بلوچ قوم پرستانہ لیڈرشپ کو ختم کرنے کی ایک سازش ہے جس کے تانے بانے اسلام آباد سے جا ملتے ہیں اس وقت پورے ملک میں بلوچستان وہ خطہ ہے جہاں پاکستان کی آئین مکمل طور پر معطل ہے ریاستی ظلم و جبر سے پورا خط انسانی بحران سے دوچار ہے لوگوں کی اکثریت اپنے گھروں کے بجائے سڑکوں اور شاہراہوں پر زندگی کے شب و روز گزار رہے ہیں اس صورتحال میں بلوچ قوم اپنے غضب شدہ حقوق کیلئے جب بھی آواز بلند کرنے کا ارادہ کرتی ہے تو مختلف حیلے بہانوں سے اس کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے پہلے تو بلوچ خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا تاکہ بلوچ قومی آواز کو دبایا جاسکے اس کے بعد گرفتار نوجوانوں کی رہائی کیلئے جب بی این پی کی جانب سے لانگ مارچ اور دھرنے کا آغاز کیا گیا تو پہلے انہیں روکا گیا بعد میں دھرنے پر خودکش حملہ کرکے شرکاء کو نشانہ بنایا گیا جو اللہ کے فضل و کرم سے محفوظ رہے مگر اس حملے سے ریاست نے ایک دفعہ پھر ثابت کردیا ان کے پاس بلوچ کو سنجیدگی سے لینے کی کو گنجائش نہیں بلکہ ان کا نصب العین ہے کہ بلوچ کی آواز کو سننے کے بجائے اس آواز کو دبایا جائے اور اسی فارمولے پر عملدرآمد کرتے ہوئے گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچ کے ساتھ تیسرے شہری جیسا سلوک کیا جارہا ہے جس کے کئی مثالیں موجود ہے 8 اگست 2016 کا سانحہ بلوچستان کی تاریخ کا بدترین دن تھا جس دن وکلا برادری پر حملہ کرکے 70 وکیلوں کو شہید کر دیا گیا اور بلوچ انٹلکچولز اور سیاسی کارکنوں کو قتل کرنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جس سے بلوچستان کے حالات انتہائی سنگین ہوتے جارہے ہیں۔ ان حالات میں صوبائی حکومت اپنا پوزیشن واضح کرے کہ وہ بلوچستان کو کس سمت لے جانا چاہتے ہیں اور اس طرح کے حالات کا بینیفیشری کون ہے جو جلتے ہوئے بلوچستان کے ایندھن سے اپنا مفاد حاصل کر رہا ہے۔ تمام بلوچ قوم پرست لیڈرشپ کو صفہ ہستی سے مٹانے کا منصوبہ تیار کیا جا چکا ہے اور بلوچ نوجوانوں کی آواز کو دبانے کیلئے انہیں لاپتہ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے پورے بلوچ قوم کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ وقت جزبات کا نہیں بلکہ شعوری فیصلوں کا ہے تاکہ اتحاد و اتفاق کا ماحول پیدا ہوسکے اور قوم پرست جماعتوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے صفوں میں کھالی بھیڑوں کو پہچان لیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جاسکے۔ پر امن مظاہرے اور دھرنے کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق ہیں ریاست کیلئے ضروری ہے کہ وہ انہیں تحفظ فراہم کرے مگر بجائے تحفظ کے ان پر کریک ڈاؤن کرنا ریاستی ظلم، جبر اور فاشزم کی بدترین مثال ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مرکزی صدر بی این پی عوامی راجی راہشون میر اسداللہ بلوچ

پولیٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ آف پنجگور کا قیام / بی این پی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون میر اسداللہ بلوچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔...
20/02/2025

پولیٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ آف پنجگور کا قیام / بی این پی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون میر اسداللہ بلوچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تحریر حاجی محمد اختر ممبر آرگنائزنگ کمیٹی بی این پی عوامی پنجگور
راجی راہشون میر اسداللہ بلوچ نے اپنے دور حکومتوں کے دوران ہمیشہ اسمبلی کے فلور کو عوام کے حق میں استعمال کرتے ہوئے اپنے حلقہ انتخاب پنجگور ڈسٹرکٹ کے 6 لاکھ عوام کےنسلوں کے لئے تاریخی عوامی مفادات کے قومی منصوبے بنائے ہیں
مکران یونیورسٹی آف پنجگور Law کالج اور جوڈیشل کمپلیکس کے تزکرہ کے بعد اب باری ہے پولیٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ آف پنجگور کے قیام کا جو کہ علم اور ہنر کا عوام کے لئے ایک نایاب تحفہ ہے
معزز محترم عوام السلام و علیکم
بی این پی عوامی کے آرگنائزنگ کے ممبر محمد اختر بلوچ نے پنجگور کے عوام کو متوجہ کرتے ہوئے اس عظیم الشان ادارے کی افادیت اور اہمیت کو عوام کے سامنے بیان کرنا ضروری سمجھا ۔ تاکہ عوام اپنے قومی لیڈر میر اسداللہ بلوچ کے سیاسی پختگی بالغ نظری عوام دوستی اور دور اندیشی کو اپنے نظروں سے دیکھ سکیں آئیے دیکھتے ہیں کہ اس ادارے کے مثبت اور دور رس اثرات کے نتائج سے عوام کو کس حد تک فائدہ پہنچے گا
ملا خطہ فرمائیں۔۔
اس قومی ادارے سے سول انجینئرز ، مکینیکل انجینئرز، کمپیوٹر سافٹ ویئر اور ہارڈویر انجینیرز کے ڈگری ہولڈرز اور بہت سارے شش ماہی ٹریننگ سیشن کے کورس عوام کو موثر آئینگے
جس کی بدولت ہر گھر اور ہر گاؤں سے انجینئرز ، ٹیکنیشنز اور مکینک نکلیں گے ۔
تعلیم یافتہ اور بغیر تعلیم یافتہ نو جوانوں کو طرح طرح کے روزگار کے ہنر دستیاب ہونگے یوں سمجھیں کہ یہ ادارہ روزگار کا ایک فیکٹری ہے لیڈر جب عوام کا سوچھ اور درد محسوس کرتا ہو تو اسی طرح کے ادارے بناکر عوام کےلئے روزگار کے زرائع پیدا کرتا ہے بلوچستان بھر میں ابھی تک کوئٹہ ، خضدار ، گوادر ، اور ڈسٹرکٹ پنجگور میں یہ ادارہ قائم ہو چکا ہے ۔
خوش نصیب ہیں پنجگور ڈسٹرکٹ کے عوام جن کو میر اسداللہ بلوچ جیسا لیڈر ملا ہے ۔
یہ ہے لیڈر کا دانشمندی اور عوام دوستی کا ثبوت اس کو کہتے ہیں لیڈر کی صلاحیت کارکردگی اور کارناموں کا عروج ۔۔
میر اسداللہ بلوچ نے تن تنہا عوام کے عوامی مفادات کے قومی منصوبے بنا کر دکھائے ہیں عوام کو چائیے کہ کارکردگی کی بنیاد پر اپنے لیڈر کا انتخاب کریں کارکردگی کی تسلسل کو نہ توڑا جائے عوام اپنے نسلوں کی تحفظ کے لئے اپنا ووٹ لیڈر کے کارکردگی کو دیکھ کر استعمال کریں
بی این پی کے تمام ورکرز اپنے لیڈر اور اپنے پارٹی کے کارناموں کا عوامی ڈکشنری بنیں عوام کے دہلیز تک پارٹی کے کارناموں اور لیڈر کی کارکردگی کو سوشل میڈیا کے ذریعے پہنچایا جائے قوم کے دانشور طبقہ آپ اکثر دو ٹیموں کے درمیان ریفری کی طرح کھیلا کرتے ہیں
غیر جانبدار ہوکر عوام کو لیڈر کے صلاحیتوں سے آگاہ کریں ۔اپنے اقوال زریں سے عوام کو معلومات پہنچائیں اپنے تاثرات کا اظہار قلم کی نوک پر ضرور لائیں تاکہ عوام ووٹ دیتے وقت اپنے آنے والے نسلوں کے مستقبل کو محلوظ خاطر رکھ کر اپنا قیمتی ووٹ لیڈر کے عوامی کارناموں کو دیکھ کر دے سکے ۔۔۔۔۔شکریہ اچھا لگے تو آگے ضرور شیئر کریں
۔۔ترتیب و اشاعت پنجگور ڈیجیٹل نیٹورک ۔بشکریہ الطاف حسین بی این پی عوامی میڈیا کوآرڈینیٹر

*ضلعی دفتر بی این پی عوامی پنجگور**آج بروز اتوار 16 فروری 2025**بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی پنجگور زون کے ضلعی آرگنائزر م...
16/02/2025

*ضلعی دفتر بی این پی عوامی پنجگور*
*آج بروز اتوار 16 فروری 2025*
*بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی پنجگور زون کے ضلعی آرگنائزر میر حاصل بلوچ ، آرگنآئزنگ کمیٹی کے ممبران حاجی قدیر احمد ، حاجی اختر حسین ، محمد عارف گچکی ، سینئر رہنما صوفی رسول بخش ، میڈیا پرسن الطاف حسین ، سینئر ورکر نسیم بلوچ ، عبدالقدوس ، محمد انور ، ریاض احمد ، عادل ، بلال احمد ، راشد بلوچ ، انعام اللہ ، عمیر بلوچ ، احد نعیم بلوچ اور دیگر کا پارٹی کے ضلعی دفتر میں موجودہ ملکی سیاسی امور پر گفتگو اور مختلف سماجی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال۔*

کراچی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون رکن صوبائی اسمبلی واجہ میر اسداللہ بلوچ سے انکی رہائش گاہ میں...
16/02/2025

کراچی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون رکن صوبائی اسمبلی واجہ میر اسداللہ بلوچ سے انکی رہائش گاہ میں بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما میئر پنجگور شکیل احمد بلوچ ، سینئر رہنما ملک میران بلوچ ، محمد زمان بلوچ ، جمیل احمد بلوچ ، سرور حسین بلوچ و دیگر ملاقات کررہے ہیں ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا

بی این پی عوامی کے مرکزی صدر و رکن صوبائی اسمبلی میر اسداللہ بلوچ کا شاعر و ادیب واجہ غازی امان اللہ کی وفات پر تعزیتبی ...
24/01/2025

بی این پی عوامی کے مرکزی صدر و رکن صوبائی اسمبلی میر اسداللہ بلوچ کا شاعر و ادیب واجہ غازی امان اللہ کی وفات پر تعزیت

بی این پی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون فرزِند بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی واجہ میر اسداللہ بلوچ نے پنجگور سراوان کے ممتاز ادیب دانشور شاعر واجہ غازی امان اللہ کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا ہے کہ الله پاک مرحوم کو جنت میں آلا مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر دے آمین ثم آمین

عمرے کی سعادت حاصل کرتے ہوئے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون میر اسداللہ بلوچ کی مسجد الحرم مکہ شریف سے ایک خوب...
22/01/2025

عمرے کی سعادت حاصل کرتے ہوئے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون میر اسداللہ بلوچ کی مسجد الحرم مکہ شریف سے ایک خوبصورت تصویر، ربِ پاک سے دعا ہے کہ ہمارے قائد کے تمام عبادات اور دعاؤں کو اپنے بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے.
الطاف حسین پنجگور ڈیجیٹل نیٹورک

بی این پی عوامی کے مرکزی صدر رکن اسمبلی راجی راہشون اسد اللہ بلوچ،  ڈاکٹر الیاس بلوچ و دیگر کی  فاطمہ جناح ہسپتال آمد بی...
31/12/2024

بی این پی عوامی کے مرکزی صدر رکن اسمبلی راجی راہشون اسد اللہ بلوچ، ڈاکٹر الیاس بلوچ و دیگر کی فاطمہ جناح ہسپتال آمد

بی این سی نیوز کے ڈائریکٹر دوست محمد بلوچ، محمد طاہر ، محمد عارف کی والدہ ماجدہ اور ڈپٹی مئیر ڈسٹرکٹ پنجگور حاجی عبدالباقی بلوچ کی خالہ عیادت کی اور صحت یابی کے لیے دعا کی۔۔۔۔۔

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر راجی راہشون فرزِند بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی واجہ میر اسد اللہ بلوچ سے...
31/12/2024

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر راجی راہشون فرزِند بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی واجہ میر اسد اللہ بلوچ سے پارٹی کے سنیئر رہنما لالا محمد عارف بلوچ ملاقات کر رہے ہیں

بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر راجی راھشون میر اسداللہ صاحب کراچی سے کوئٹہ پہنچ گئے 28/12/24
31/12/2024

بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر راجی راھشون میر اسداللہ صاحب کراچی سے کوئٹہ پہنچ گئے 28/12/24

31/12/2024

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Panjgur digital cable network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share