Apna Chiniot District

  • Home
  • Apna Chiniot District

Apna Chiniot District Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Apna Chiniot District, News & Media Website, .

پی ٹی آئی کارکن لا وارث ہے، میں نے پھٹے جوتوں اور ننگے پیروں کارکن دیکھے، ایک چودہ سالہ بچہ صوابی سے پہلی بار پنڈی آیا ت...
07/10/2024

پی ٹی آئی کارکن لا وارث ہے، میں نے پھٹے جوتوں اور ننگے پیروں کارکن دیکھے، ایک چودہ سالہ بچہ صوابی سے پہلی بار پنڈی آیا تھا جس کو واپسی کا کرایہ بھی میں نے دیا۔لائحہ عمل نہیں تھا تو لوگوں کے بچے کیوں لائے مروانے۔ اتنا جم غفیر بغیر پلان بی اور سی کے کیسے لایا جا سکتا ہے۔اتنی مس مینیجمینٹ کہ کسی کو علم تک نہ تھا کہ ڈی چوک پہنچنے میں کامیابی کے بعد کیا کرنا ہے۔ ایک بوڑھا آدمی شاپر میں اپنا کفن بھی ساتھ لایا تھا، کس لیے؟

احمد فرہاد

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئے
06/10/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئے

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کردی۔۔۔ پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے ...
06/10/2024

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کردی۔۔۔ پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے، وزارتِ داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی
05/10/2024

لاہور راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

فیصل آباد: تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ میں 16 سالہ لڑکی کے بال کاٹ کر  تشدد کرنے کا واقعہسی پی او کامران عادل کا نوٹس ایس...
19/09/2024

فیصل آباد: تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ میں 16 سالہ لڑکی کے بال کاٹ کر تشدد کرنے کا واقعہ

سی پی او کامران عادل کا نوٹس

ایس پی صدر ڈویژن کو واقعے میں ملوث افرادکے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت

تھانہ ماموں کانجن پولیس نے 7ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ایس پی صدر کی سربراہی میں تھانہ ماموں کانجن پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان خالد اور سلطان کو گرفتار کرلیا

دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہیں ہیں جن کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا

واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی سی پی او کامران عادل

فیصل آباد میں کرکٹ بیٹ چوری کا الزام: درجنوں افراد نے بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کر دیافیصل آباد میں کرکٹ بیٹ چوری کرن...
19/09/2024

فیصل آباد میں کرکٹ بیٹ چوری کا الزام: درجنوں افراد نے بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کر دیا

فیصل آباد میں کرکٹ بیٹ چوری کرنے کے الزام پردرجن کے قریب افراد نے 21 سالہ نوجوان کو اغوا کے بعد بہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے مقتول اسامہ کی والدہ کی مدعیت میں 3 نامزد 8 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم شاہان کو گرفتار کرلیا۔

21 سالہ اسامہ 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، سی پی او فیصل آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس کو باقی ملزمان کو بھی فورا گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئینی ترمیم پاس نہ ہونے پر فیصل واوڈانے حکومت کو نااہل اور نکما قرار دیدیا۔۔ "نا اہل اور نکموں سے یہی امید کی جاسکتی، سی...
16/09/2024

آئینی ترمیم پاس نہ ہونے پر فیصل واوڈانے حکومت کو نااہل اور نکما قرار دیدیا۔۔

"نا اہل اور نکموں سے یہی امید کی جاسکتی، سیاست کے چمپین آ رہے پیں پوچھ لیں کیا کیا انہوں نے"-فیصل واوڈا

آئینی مسودے کے سب سے خطرناک اور خوفناک ترمیم؟ترمیم کے آرٹیکل 199 مطابق عدالت کے پاس یہ اختیار نہیں ہو گا کہ وہ کسی ایجنس...
16/09/2024

آئینی مسودے کے سب سے خطرناک اور خوفناک ترمیم؟

ترمیم کے آرٹیکل 199 مطابق عدالت کے پاس یہ اختیار نہیں ہو گا کہ وہ کسی ایجنسی کو طلب کرے یا قومی سلامتی کے نام پر لوگوں کو اغواہ کرنے پر جواب طلبی کر سکے۔

ایجنسیوں کو ان کے ظالمانہ طریقوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کھلی چھوٹ دینے کے لیے، آرٹیکل 199 میں مجوزہ ترمیم ہائی کورٹس کو اس بات کا پابند بناتی ہے کہ وہ کسی بھی شخص/تنظیم کے خلاف کوئی حکم جاری نہ کریں جوقومی سلامتی سے متعلق کسی قانون کے تحت فرائض انجام دے رہی ہو

ایجنسیوں کو ان کے وحشیانہ ہتھکنڈوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر فری ہینڈ ہاتھ دیتے ہوئے۔۔

آرٹیکل 199 میں مجوزہ ترمیم ہائی کورٹس کو پابند کرتی ہے کہ "قومی سلامتی سے متعلق قانون کے تحت کام کرنے والے کسی فرد/تنظیم کے خلاف حکم نہیں دے گی"۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی  پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کی کمی ...
15/09/2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی
ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کی کمی

خیرپور سول ہسپتال کو کولنگ سسٹم خراب،سرد خانے میں پڑی لاشوں میں کیڑے پڑگئےذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کے گلے سڑنے اور ان م...
15/09/2024

خیرپور سول ہسپتال کو کولنگ سسٹم خراب،سرد خانے میں پڑی لاشوں میں کیڑے پڑگئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کے گلے سڑنے اور ان میں کیڑے پڑنے سے انتظامیہ مکمل طور پر لاعلم نظر آئی تاہم ہسپتال کے قریب سے گزرنے والے لوگوں نے بدبو آنے پر شکایت کی تو سرد خانہ کھولنے پر تعفن پھیل گیا۔ ہسپتال میں تعفن پھیلنے پر سکاؤٹ عملے کو مطلع کیا گیا جس نے سردخانہ کھولنے کے بعد لاشوں کی دیکھ بھال کی۔

سکاؤٹ انچارج خالد جانوری نے بتایا کہ ہسپتال کے قریب سے گزرنے والے شہریوں نے بتایا کہ مردہ خانے سے بدبو آ رہی ہے جس پر سرد خانہ کھلوایا گیا تو پتہ چلا کہ کولنگ سسٹم خراب ہو چکا ہے اور لاشوں میں کیڑے پڑ چکے اور گل سڑ چکی ہیں۔ ہم نے واقعے کی اطلاع ہسپتال انتظامیہ تک پہنچائی تاہم ان کی طرف سے سستی کا مظاہرہ کیا گیا اور لاشوں کی صفائی کرنے کیلئے ہمیں ماسک تک فراہم نہیں کیے گئے۔

پاک فوج دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ضلع اورکزئی کا دورہ، جوانوں سے ملاقات، آئ...
14/09/2024

پاک فوج دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ضلع اورکزئی کا دورہ، جوانوں سے ملاقات، آئی ایس پی آر۔۔
"پاک فوج دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہے"- آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

عمران خان کیخلاف مقدمہ درج حکومت اور ریاستی اداروں کیخلاف ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں ایف آئی اے ن...
13/09/2024

عمران خان کیخلاف مقدمہ درج

حکومت اور ریاستی اداروں کیخلاف ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں ایف آئی اے نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،
آج اڈیالہ جیل میں ٹیم تفتیش کیلئے گئی تو عمران خان نے کہا وکلاء سے مشاورت کے بعد بات کروں گا،
ٹیم صبح پھر جائے گی۔۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Chiniot District posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share