01/02/2020
بھارتی عوام اور بھارتی میڈیا اگر جرأت رکھتے ہیں تو سے پوچھیں کہ ایک وزیر اعظم کا کیا کام ہے کہ وہ اپنے ملک کے معاملات پر توجہ دینے کے بجائے افغانستان میں بیٹھی کلعدم تنظیموں اور پاکستان مخالف پراکسیاں سر انجام دینے والی ایجنسیوں سے پاکستان مخالف اقدامات پر ملاقات کرے ملاقات میں کلعدم تنظیموں اور پاکستان مخالف ایجنسیوں کو یہ ٹاسک دے کہ اس قوم کی عبادت گاہ پر حملہ کیا جائے جنہوں نے بھارت کو آزاد اپنی لاشوں پر کروایا۔۔۔!!!
یہ قوم صرف پاکستان میں نہی بستی بلکہ اس قوم کا پاکستان سے زیادہ حصہ بھارت میں موجود ہے اور اس قوم کی ماؤں کے لال آج بھی بھارتی افواج میں بارڈر پر بھارت کا دفاع کر رہے ہیں کئیں ایسے لال ہیں جنہوں نے بھارت کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کی ہیں لیکن ایک بے رحم اور درندہ صفت انسان جس کا کوئی خدا کوئی مزہب نہی جس کا خدا صرف ایک کرسی اور مزہب صرف سیاست ہے اس شخص نے اس قوم کی ان تمام قربانیوں کو نظر انداز کر کے پاکستان میں موجود انکی عبادت گاہ پر دہشتگرد حملہ کروانے کی کوشش کی۔۔۔۔!!!
اسی پاکستان میں بسنے والی قوم کو اس شخص کی جانب سے ایک متنازعہ قانون کی مدد سے بھارتی شہریت دینے کی کوشش کی گئی پاکستان میں بسنے پر اگر کوئی شخص اس قسم کی سازش اس قوم کے خلاف رچا سکتا ہے تو ایسا شخص انہے بھارت منتقل کرنے کے بعد انکے ساتھ کیا کچھ کر سکتا ہے یہ سب کچھ آج بھارت میں کشمیر اور اندرونے بھارت دیکھا جا سکتا ہے مسلمانوں کے ساتھ زیادتی اس شخص کی جانب سے اس وجہ سے کی جارہی ہے کہ اس کا ماننا ہے کہ مسلمان دہشتگرد ہیں بھارت میں دہشتگردی کرتے ہیں۔۔۔!!!!
کیا سکھ قوم بھی دہشتگرد ہے جو انکی عبادت گاہ پر دہشتگردی کا حملہ کروانے کے لیے اتنی بڑی سازش رچائی گئی آج بھارتی وزیر اعظم درندگی کی اس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ اس نے سکھ قوم کو بھی اپنی سیاست کی آڑ میں نہی چھوڑا بہت جلد بھارت کو یہ وقت بھی دکھائی دے گا کہ اگر کوئی ہندوں شخص بھی نریندر مودی کے خلاف آواز اٹھائے گا وہ اسی وزیر اعظم کی درندگی کی نظر ہو جائے گا۔۔۔!!!
اس سب کو مد نظر رکھا جائے تو سکھ قوم کا آزادی کا مطالبہ 100 فیصد درست ہے دوسرا بھارتی وزیر اعظم کو یہ بھی واضح طور پر بتا دینا چاہتا ہوں کہ وہ وقت گیا جس وقت تم افغانستان کی مدد سے من چاہی کروائی پاکستان مخالف کر جاتے تھے امریکا کے ساتھ افغانستان میں ہماری مصرفیات کا تم نے بہت ناجائز فائدہ اٹھایا ہے ابھی بھی وقت ہے باز آجاؤ ورنہ اپنے ملک کے امن کے خلاف کروائی کا حساب ہم سود سمیت واپس لینے کے عادی ہیں اور آج بھارت ہمارا حساب منظر پیش کر رہا ہے۔۔!!!
وسلام۔۔۔!!!