77 News HD Hazara

77 News HD Hazara آپ کو رکھے ہر لمحہ با خبر آپ کا اپنا نیوز چینل
77 News HD Hazara

22/08/2025

امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ہزارہ ڈویژن و خطیب جامع مسجد اہلحدیث مین بازار ایبٹ آباد مولانا سرفراز خان فاروقی حفظ اللہ تعالیٰ ،ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد میں قائم منشیات سے بحالی مرکز کے شرکاء کو نصیحت فرما رہے ہیں

22/08/2025
ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)متاثرین سیلاب زدگان کے لئے ضلعی انتظامیہ ،ایبٹ آباد پریس کلب ,آل ٹریڈرزفیڈریشن اور ضلعی پولیس   ...
22/08/2025

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)متاثرین سیلاب زدگان کے لئے ضلعی انتظامیہ ،ایبٹ آباد پریس کلب ,آل ٹریڈرزفیڈریشن اور ضلعی پولیس کے اشتراک سے ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔تھانہ کینٹ کے بالمقابل لگائے گئے کیمپ میں صحافیوں اور تاجروں پر اعتماد کرتے ہوئے شہر کے لوگوں ،مخیر افراد ،مردو خواتین نے بھرپور انداز میں مدد کی ۔کیمپ میں لوگوں نے نقد ی ،ادویات ،کپڑے ،اشیاء خوردنوش جمع کی ۔ریلیف کیمپ میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل گنڈا پور ،اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار طورو ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار شمعون یار خان کے علاوہ عمر شیر خان ،فراست غنی سمیت دیگر نے دورہ کیا ۔اس موقع پر صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم ،جنرل سیکرٹری راجہ منیر خان ،صدر آل ٹریڈر فیڈریشن سردار شاہنواز ،جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون کی نگرانی میں امدادی رقوم اگھٹی کی گئیں۔کیمپ کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ کا کہنا تھا بٹگرام ،مانسہرہ ، بونیر ،صوابی ،سوات سمیت دیگر علاقوں کے عوام ہماری مدد کے منتظر ہیں۔قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے ہمارے بھائی اور بہنیں سخت مشکلات سے دوچار ہیں جن کے قریبی سیلابی ریلوں میں بہہ کر خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے ایبٹ آباد کے شہریوں اور تاجروں کو خراج تحسین پیش کیا جو امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور انسانیت کے لئے مثال قائم کی ۔ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد پریس کلب اور آل ٹریڈر فیڈریشن کے زیر اہتمام یہ کیمپ تین روز جاری رہے گا۔

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)فارسٹ اونر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے جنگلات میں درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کرنے کے ف...
22/08/2025

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)فارسٹ اونر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے جنگلات میں درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے اعلی سطحی اجلاس میں حقائق واضح کرنے کے لئے ایسوسی ایشن کے نمائندہ کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بصورت دیگر انصاف کے لئے عدالت سے رجوع کریں گے۔حکومت ٹمبر مافیا اور مالکان جنگلات میں فرق رکھے ۔درخت کاٹنے کی پابندی نے ٹمبر مافیا کو پیدا کیا ۔ذاتی اراضی پر جنگلات وسائل ہیں جس سے استفادہ حاصل کرنا حق ہے۔ایک مخصوص ایجنڈا کے تحت سیلاب ،زلزلے اور طوفانوں کو جنگلات سے جوڑا جاتا ہے۔جس کے پیچھے مافیا نہیں چاہتا ملک کے وسائل استعمال کرسکیں۔اور ملک ترقی نہ کرسکے۔ملک میں مساجد شہید کرنے ،شراب خانے کھولنے اور اللہ کے قانون کو توڑنے سے عذاب آرہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مالکان جنگلات خیبر پختونخوا فارسٹ اونر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر علاؤ الدین خان صدر فارسٹ ایسوسی ایشن ،خانزادہ خان جنرل سیکرٹری کے پی کے ،خرم خان صدر ہزارہ ڈویژن ،خانزادہ خان نائب صدر خیبر پختونخوا ،عارف خان الائی، جنرل سیکرٹری ہزارہ ڈویژن
نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔مالکان کا کہنا تھا ونڈ فال لکڑ کو غیر قانونی قرار دیا گیا ۔جو جنگل میں ذندہ لاشوں کی طرح ہیں ۔مالکان کا کہناتھا ٹمبر مافیا اور مالکان میں فرق کو نہیں سمجھا جاتا۔ہم درخت لگاتے ہیں تو اس کو کاٹنے کا بھی حق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 6.5 جنگلات میں اضافہ ہوا۔جو جنگلات کے مالکان کی قربانیوں سے ہوا ہے ۔جنگلات کی کٹائی ایک قانون کے تحت کی جاتی ہے۔دیر ،کوہستان ،چترال میں مالکان جنگلات سے زیادتی ہو رہی ہے ۔حکومت ہمارے جنگلات کا تخمینہ لگا کر خرید لیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی پالیسی دیں جو واضح ہو۔جنگلات سے گھروں کا گزر بسر ہوتا ہے۔اگر حکومت نے ہٹ دھرمی برقرار رکھی تو جنگل میں ایک درخت نہیں چھوڑیں گے۔سیلاب درخت کاٹنے سے نہیں حکومت کی نیت خراب ہونے سے ہے۔مالکان جنگلات نے مرکزی اور خیبر پختونخوا حکومت سے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد فوٹو سیشن تہ محدود نہ رکھیں۔

مورخہ 22 اگست 2025ٹریفک پولیس ایبٹ آبادایبٹ آباد پولیس سکول آف انٹیلیجنس میں  تقریب تقسیم اسناد میں ایس ایس پی ٹریفک قمر...
22/08/2025

مورخہ 22 اگست 2025
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد

ایبٹ آباد پولیس سکول آف انٹیلیجنس میں تقریب تقسیم اسناد میں ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔

ڈائیریکٹر ایبٹ آباد پولیس سکول آف انٹیلیجنس عارف جاوید خان کی جانب سے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا گیا۔

تقریب کے آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد ڈائریکٹر سکول آف انٹیلیجنس عارف جاوید خان کی جانب سے تعارفی تقریر کی گئی اور ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کو سکول آمد پر خوش آمدید کہا گیا۔

جس کے بعد مہمان خصوصی ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کو دعوت خطاب دیا گیا۔ ایس ایس پی ٹریفک نے تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کورس میں شامل تمام شرکاہ کو کورس مکمل کرنے پر مبارک دی اور ڈائریکٹر پولیس سکول آف انٹیلیجنس عارف جاوید خان کا سکول میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ کے پی کے پولیس کی لازوال قربانیاں کسی سے چھپی نہیں ہیں کے پی کے پولیس کا ہر افسر اور جوان اپنی استداد سے بڑھ کر اپنے فرائض سر انجام دیتا ہے۔ کورس میں شامل مختلف اضلاع سے آئے شرکاہ سے میری یہی استدعا ھیکہ جو کچھ یہاں سے سیکھا ہے اسے آگے پہلائیں اسے خود تک محدود نہ رکھیں آپکا اور ہم سب کا اللہ نگہبان شکریہ۔

جس کے بعد کورس مکمل کرنے والے شرکاہ میں مہمان خصوصی کی جانب سے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے اور ڈائریکٹر سکول آف انٹیلیجنس کی جانب سے مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ثناء اللہ خان ایبٹ آباد سے پشاور تبدیل جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ سرمد  سلیم اکرم  نئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد...
22/08/2025

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ثناء اللہ خان ایبٹ آباد سے پشاور تبدیل جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم نئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد تعینات

20/08/2025

باڑاگلی سمر کیمپس میں چار روزہ "Past Meets Present" کانفرنس کا انعقاد۔

پشاور یونیورسٹی کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آرکیالوجی اینڈ میوزیمز خیبرپختونخوا، خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے باراگلی سمر کیمپس میں چار روزہ "Past Meets Present" کانفرنس کا انعقاد۔

اس کانفرنس میں آثارِ قدیمہ پر تحقیق، ورثے کے تحفظ اور پائیدار سیاحت کے موضوعات کو اُجاگر کیا گیا اور مستقبل میں خیبرپختونخوا میں ہیریٹیج ٹورازم کے فروغ کے لیے باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و آثارِ قدیمہ زاہد چن زیب کی سیکرٹری سیاحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد اور ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہمراء کانفرنس کی اختتامی تقریب میں شرکت۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثناءاللہ خان لو پروفارمنس  سکولز کی نجکاری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔حکوم...
20/08/2025

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثناءاللہ خان لو پروفارمنس سکولز کی نجکاری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

حکومتی ہدایات کے مطابق لو پروفارمنس سکولز کی نجکاری کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثناءاللہ خان کی زیر صدارت کانفرنس روم منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ای اوز میل، فیمیل نے شرکت کی اور سکولز کی پروفارمنس سے متعلق امور زیر بحث آئے۔



19/08/2025

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے سمندرکھٹہ میں پھنسی گاڑیاں نکال لی گئی لیکن حالیہ بارش سے رابطہ سڑک مکمل طور پہ تباہ ہو چکی جسکی مرمت ہنگامی بنیادوں پہ کی جائے, مقامی افراد کا متعلقہ منتخب نمائندوں سے مطالبہ.

19/08/2025

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سمندرکھٹہ میں ریسکیو آپریشن جاری.

Address

Abbottabad Hazara
Abbottabad
22010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 77 News HD Hazara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share