آزادکشمیر ضلع کوٹلی تحصیل کھوئیرٹہ شہر میں دن دیہاڑے نوجوان پر پولیس گردی ۔آج کھوئیرٹہ کی پولیس کا گنگال سروٹیاں کے نوجوان جس کے دادا مرحوم اور والد ایک عرصے سے کھوئیرٹہ شہر میں کاروبار کر رہے ہیں تاجر راجہ ربنواز کرامت کا بیٹا راجہ عقیل ربنواز آج دن کو راجہ ربنواز کرامت نے بھیجا کہ ایک بندے سے پیسے وصول کرنے ہیں جب وہ میلاد چوک میں پہنچا تو ٹریفک جام تھی ایس ایچ او نے اسکو بولا کہ اپنا موٹر سائیکل واپس کرو اور پیچھے جاؤ تا کہ گاڑی گزرے اس نوجوان نے بائیک پیچھے موڑنے کی کوشش کی تو آگے والا ٹائر ایس ایچ او کی ٹانگ کے ساتھ غلطی سے لگ گیا جس پر ایس ایچ او نے اس کو پکڑ کر بائیک سے نیچے گِرا دیا اور تشدد کیا اتنی دیر میں ایک اور پولیس اہلکار نے اس نے عقیل کو ماں تک گالی دی جس پر عقیل نے کہا سر گالی نہ دیں تو ان سب نے اُٹھا کر تھانے میں لے گئے اور ظلم کی انتہا کی اور نہتے راجہ عقیل کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد نوجوان نے کھوئیرٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جس کے بعد میلاد چوک کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جس کے بعد مذکرات ہونے پر سڑک کو کھول دیا گیا اور انجمن تاجران نے جمعرات تک وقت دیا اگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو پورا کھوئیرٹہ بازار بند کیا جائے گا۔ #
Be the first to know and let us send you an email when Nawab Vlogs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.