ATIF ASLAM Galyat Abbottabad

  • Home
  • ATIF ASLAM Galyat Abbottabad

ATIF ASLAM Galyat Abbottabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ATIF ASLAM Galyat Abbottabad, Media, .

14/07/2025

Why Always daughters
How much more daughters

اقراء بی بی قتل کیس: ملزم حارث لطیف کا جرم سے انکار، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل۔ پولیس تفتیش مشکوک!!1. پولیس مجرم سے جرم...
12/07/2025

اقراء بی بی قتل کیس: ملزم حارث لطیف کا جرم سے انکار، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل۔ پولیس تفتیش مشکوک!!

1. پولیس مجرم سے جرم کا اعتراف کرانے میں ناکام رہی، جس سے انصاف میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے

2. تفتیشی عمل میں خامیاں اور ناقص طریقہ کار نے کیس کو کمزور کر دیا۔

3. ناکس تفتیش کی وجہ سے اصل حقائق سامنے نہ آ سکے، جس سے مجرم فائدہ اٹھائے گا

4. پولیس کی جانب سے شواہد اکٹھے کرنے میں غفلت نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔

5. مجرم کا جرم تسلیم نہ کرنا تفتیشی ٹیم کی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

6-مجرم شک کی بنیاد پر رہا ہو سکتا ہے۔ قانونی اصول کے مطابق:

> "شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو دیا جاتا ہے"

اگر پولیس یا استغاثہ (پراسیکیوشن) جرم ثابت کرنے کے لیے ٹھوس اور قابلِ قبول شواہد فراہم نہ کر سکے، اور عدالت میں شبہ باقی رہے کہ آیا ملزم واقعی مجرم ہے یا نہیں، تو عدالت قانوناً اُسے بری (رہا) کر سکتی ہے۔

مثلاً

اگر گواہوں کے بیانات میں تضاد ہو۔

اگر ثبوت مکمل یا قابلِ بھروسا نہ ہوں۔

اگر تفتیش میں خامیاں ہوں۔

تو عدالت کہہ سکتی ہے کہ جرم "شک سے بالاتر" ثابت نہیں ہوا، اور اس بنیاد پر ملزم کو رہا کیا جا سکتا ہے

مجرم کو سزا دلوانے کے لئے پولیس تفتیش شفاف اور مکمل ہونا ضروری ہے بصورت دیگر مجرم یا ملزم سال دو سال میں بری ہو جاتا ہے اور کیس کلوز کر دیا جاتا ہے

09/07/2025

Love with Allah

بیشک ہم اللہ کے ہی  ہیں اور ہمیں اسی اللہ کی طرف لوٹ کر جانا ہے""انا للہ و انا الیہ راجعون۔عارف گوہر صاحب کے انتقال کی خ...
20/06/2025

بیشک ہم اللہ کے ہی ہیں اور ہمیں اسی اللہ کی طرف لوٹ کر جانا ہے"

"انا للہ و انا الیہ راجعون۔
عارف گوہر صاحب کے انتقال کی خبر نے دل کو بے حد رنجیدہ کر دیا ہے۔

دل بہت غمگین ہے اور الفاظ ساتھ نہیں دے رہے۔ مرحوم کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے جس کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

عارف صاحب ایک نہایت مخلص، باوقار اور محبت کرنے والے انسان تھے جن کی شفقت اور خوش اخلاقی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے، قبر کو نور سے بھر دے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

: حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی قربانی – اطاعت، صبر اور ایمان کی عظیم مثالالحمد للہ...تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہ...
07/06/2025

: حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی قربانی – اطاعت، صبر اور ایمان کی عظیم مثال

الحمد للہ...
تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو رب العالمین ہے، جو آزماتا ہے اور صابرین کو اپنی رضا سے نوازتا ہے۔ درود و سلام ہوں ہمارے پیارے نبی محمد ﷺ پر، جنہوں نے قربانی کی روح کو اپنے عمل سے مکمل کر دکھایا۔

معزز حاضرین!

آج ہم ایک ایسے واقعے کو یاد کرنے بیٹھے ہیں جو انسانیت کی تاریخ میں قربانی، اطاعت، اور خالص ایمان کا سب سے روشن باب ہے – حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی وہ تاریخی قربانی، جو نہ صرف ہمارے دین اسلام کا ایک بنیادی شعار بنی، بلکہ قیامت تک آنے والے مسلمانوں کو صبر و رضا، ایثار و قربانی اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی تلاش کا پیغام دیتی رہے گی۔

اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں سورۃ الصافات میں ارشاد فرماتا ہے:

"فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْيَ قَالَ يَا بُنَيَّ إِنِّي أَرَىٰ فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانظُرْ مَاذَا تَرَىٰ"
ترجمہ: "جب وہ (بیٹا) ان کے ساتھ دوڑنے کی عمر کو پہنچ گیا، تو (ابراہیمؑ نے) کہا: اے میرے پیارے بیٹے! میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں، تو بتا تیرا کیا خیال ہے؟"

دیکھا جائے تو یہ کوئی عام بات نہ تھی۔ ایک باپ، جو برسوں کی دعاؤں کے بعد بیٹے کی نعمت سے نوازا گیا، اب اسے اللہ کے حکم پر قربان کرنے کو تیار ہے۔ مگر حضرت ابراہیمؑ نے نہ صرف خود کو تیار کیا، بلکہ بیٹے سے مشورہ بھی لیا۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ کے نبی اپنے بیٹوں کو صرف وارثِ مال نہیں، بلکہ وارثِ ایمان اور عمل صالح بناتے ہیں۔

حضرت اسماعیل علیہ السلام کا جواب تاریخِ انسانی کا سب سے عظیم جواب تھا:

"يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ، سَتَجِدُنِي إِن شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ"
ترجمہ: "اے ابا جان! وہی کیجیے جس کا آپ کو حکم دیا گیا ہے۔ ان شاء اللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں پائیں گے۔"

یہ ایک نوجوان بیٹے کا جواب ہے جو نہ صرف اطاعت کا جذبہ رکھتا ہے بلکہ صبر و رضا کے اعلیٰ مقام پر فائز ہے۔ اس کا دل اللہ کی محبت سے لبریز ہے۔ اور پھر جب حضرت ابراہیمؑ نے اللہ کے حکم پر عمل کرنے کے لیے چاقو چلایا، تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ندا آئی:

"وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ"
ترجمہ: "اور ہم نے اس (بیٹے) کو ایک عظیم قربانی کے ذریعے بدل دیا۔"

اللہ تعالیٰ نے ان کی قربانی قبول فرما لی، اور حضرت اسماعیلؑ کی جگہ جنت سے ایک مینڈھا بھیجا گیا۔

یہ صرف ایک واقعہ نہیں، بلکہ اللہ کی راہ میں مکمل جھک جانے کا سبق ہے۔ یہ سبق ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے اپنی سب سے عزیز چیز قربان کرنا ایمان کی علامت ہے۔

آج جب ہم عیدالاضحی مناتے ہیں اور قربانی کرتے ہیں، تو وہ صرف جانور کاٹنا نہیں، بلکہ اس جذبے کی تجدید ہے جو حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ نے دکھایا۔ ہمیں سوچنا ہے:

کیا ہم بھی اپنی خواہشات، وقت، مال، انا، اور نفسانی جھکاؤ کو اللہ کی راہ میں قربان کر سکتے ہیں؟

کیا ہم بھی یہ کہہ سکتے ہیں: "افعل ما تؤمر" –

09/05/2025

Release

01/05/2025


ایک ہفتے میں تیسری بار زلزلہ استغفراللہدور حاضر میں قتل و غارت، جھوٹ ،دھوکا بہتان  مسلمانوں کی خون ریزی فلسطین (غزہ) میں...
19/04/2025

ایک ہفتے میں تیسری بار زلزلہ استغفراللہ

دور حاضر میں قتل و غارت، جھوٹ ،دھوکا بہتان مسلمانوں کی خون ریزی

فلسطین (غزہ) میں مسلمانوں کا قتل عام ظلم جبر اور زیادتی پہ مسمانوں کی لاپروائی اور خاموشی دوسری طرف قدرتی آفات کا اندیشہ۔

رواں ہفتے میں تیسری بار زلزلہ 12 اپریل بروز ہفتہ تقریبا دن 12:15 پہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گے اسکے بعد 16اپریل کو پھر تقریباً صبح 4:15 پہ زلزلہ اور آج ہفتے میں تیسری بار صبحح 11:50 پہ شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گے جن کا دورانیہ کافی لمبا تھا اسکے ساتھ آئے روز طوفانی بارشیں، طوفانی ہوا شدید ژالہ باری قدرت کی طرف سے عزاب آنے کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

زلزلہ‘‘ قدرتی آفت کی بدترین شکل ہے۔ یہ کبھی بھی ہو اور کہیں بھی ہو، اللہ کی طرف سے شدید ابتلاء و آزمائش کا قیامت خیز لمحہ اور انتباہ ہے، اس حوالے سے قرآنِ کریم میں ارشاد ہے، ’’لوگو، اپنے پروردگار سے ڈرو، بلاشبہ قیامت کا زلزلہ بہت ہی بڑی چیز ہے، جس دن تم اُسے دیکھ لو گے، ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچّوں کو بھول جائے گی اور حمل والیوں کے حمل گر جائیں گے اور تو دیکھے گا کہ لوگ مدہوش دکھائی دیں گے، حالاں کہ وہ درحقیقت مدہوش نہ ہوں گے، لیکن اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے۔‘‘

18/04/2025
15/04/2025

افسوس ناک خبر
1ماہ سے اسلام آباد سے لاپتہ
گلیات نگری بالا سجن گلی کے رہائشی سینٹ کے ملازم 29 سالہ سردار حمزہ کو لین دین کے تنازعے پر ق ت ل کر دیا گیا۔نعش خاکی مانسہرہ سے برآمد

09/04/2025

حکومت خیبر پختونخواہ
رمضان پیکج

ضلع ایبٹ آباد میں ابھی تک 12400 خواتین و حضرات ایسے ہیں جنہوں نے رمضان پیکیج میں رجسٹرڈ ہونے کے باوجود ابھی تک اپنے پیسے وصول نہی کیئے۔ پیسے وصول نا کرنے کی بڑی وجہ انہیں جیز کیش کی جانب سے میسج کا بروقت موصول نا ہونا ہے۔ شہری دئیے گئے لنک پر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کر کے اپنا جیز کیش کا میسج معلوم کر سکتے ہیں۔ یہ ہی جیز کیش آئی ڈی اور اپنا شناختی کارڈ کسی بھی جیز کیش شاپ پر جا کر دکھائیں اور اپنے دس ہزار روپے وصول کر لیں۔

وہ شہری جنہوں نے رمضان پیکج کے پیسے وصول نہیں کیے وہ اپنی جیز کیش کی ٹرانزیکشن آئی ڈی جاننے کے لیئے اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کریں۔

پلیز آگاہ رہیے۔
یہ ویب پیج صرف ضلع ایبٹ آباد کے رہائشی افراد کی سہولت کے لیئے بنایا گیا ہے۔ باقی اضلاع کے افراد اس ویب پیج پر اپنا شناختی کارڈ درج نا کریں

02/04/2025

اللہ فرماتا ہے ۔۔۔۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ATIF ASLAM Galyat Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share