MayyaR jall میار جَل

  • Home
  • MayyaR jall میار جَل

MayyaR jall میار جَل Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MayyaR jall میار جَل, Digital creator, .

رسمی و رواجی طریقہ کار پر یقین رکھتے ہیں،  میار جَل عالیہ دنوں میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کی واپس خاران تعینات ہونے پر اپ...
08/06/2024

رسمی و رواجی طریقہ کار پر یقین رکھتے ہیں،
میار جَل عالیہ دنوں میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کی واپس خاران تعینات ہونے پر اپنی پالیسی بیان جاری کرے گی،
سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں ائندہ کے لائے عمل کے متعلق مشاورت کے بعد عوام کو اگاہ کیا جائے گا ۔۔۔
ایک بات تو اٹل ہے خاران کی تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

22/04/2024

میر مسعود رند خارانی بلوچ
میار جَل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے

21/04/2024

میر محمد صادق آلازی خارانی بلوچ
میار جَل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے

21/04/2024

مولانا نحمت اللّٰہ حبیبی صاحب خاران میں
میار جَل
ریلی سے خطاب کر رہے ہیں

21/04/2024

میر ندیم سیاپاد خارانی بلوچ کا ریلی کے شرکا سے خطاب

21/04/2024

مولانا عبید اللّہ قاسمی صاحب
مَیار جَل ریلی کے شرکا سےخطاب کرتے ہوئے۔

21/04/2024

*خاران میار جَل کے نام سے سِول سوسائٹی کی جانب سے ریلی کی شرکا کا خطاب*

*مقررین میں مولانا عبید اللّٰہ قاسمی،مولانا نعمت اللہ حبیبی، مولانا محب اللہ، مولانا کبیر احمد، عزیز اکرم بلوچ، مقبول احمد بلوچ، عطا الرحمن بلوچ، حاجی محمد عارف بلوچ، قاری عبدالراشِد صاحب، محمد صادق آلازی،امیر گل زمان خارانی بلوچ نے خطاب کیا۔*
*مقررین نے مختلف نقطہ نظر سے خاران کے تعلیمی نظام پر اثر انداز ہونے والے عالیہ معاملات کے پیش نظر خاران کے تعلیمی ماحول کو بہتر اور موثر بنانے کے لیے اظہار خیال کیا اور مختلف تجاویز پیش کی اور حکومتی بالا سے ان کی تفتیش اور ان پر کاروائی کرنے کی بھی اپیل کی، شرکا نے ریلی کے مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سکینڈل کے پیش نظر تمام زی شعور افراد کو یہ فکر لاحق ہو گئی تھی کہ تعلیمی ماحول کس طرف جا رہا ہے ہمارے تعلیمی نظام پر جو الزامات عائد ہوئے ہیں اس کی درستگی کس کی ذمہ داری ہے ظاہر ہے اس کی درستگی ہم تمام عوام بشمول سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے اور ان ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے عوام اور بالا حکام سنجیدگی سے اس پر غور کریں تاکہ والدین یہ تسلی کر سکیں کہ اب ہمارے تعلیم ادارے بالکل محفوظ ہیں،*
*میار جل کے ممبر مولانا عبید اللّہ قاسمی صاحب نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ انہیں کچھ فی میل ٹیچر نے اپنے بیان دیے ہیں جن کو ہم نے حلف دے کر سنا انہوں نے ذمہ داران کی طرف سے اپنی ہراسگی کے متعلق آگئی دی، جو انتہائی لمحہ فکریہ ہے۔*
*میار جَل کے ممبران میں سے امیر گل زمان خارانی بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا سیکرٹری ایجوکیشن اور ڈائریکٹ ایجوکیشن کی طرف سے کئی بار نوٹیفکیشن جاری کیے گئے جس میں اٹیچمنٹ ارڈر کے کرنے پر سختی سے منع کیا گیا تھا اور پالیسی کی خلاف ورزی قرار دی گئی تھی ،*
*مگر ضلع کے ذمہ داران نےقانون کی مکمل خلاف ورزی کر کے علاقائی و اجتماعی مفاد کی نفی کرتے ہوئے اپنے ذاتی مفاد کو حاصل کرنے کے لیے بے دھڑک ارڈر جاری کیے گئے۔*

*خاران کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر نے مختلف اساتذہ کرام کو جعلی اٹیچمنٹ ارڈر جاری کر کے دیہاتوں کے تمام اسکولوں کو بند کرا کر ان تمام ٹیچرز کو خاران سٹی کے چند سکول میں تعینات کرائے جن کی وجہ سے اب تک پورے خاران کی 60 سے اوپر اسکول بند پڑے ہیں جبکہ سرکاری ریکارڈ میں یہ تمام اسکول کھلے ہیں اور ان کے کلسٹر کے تمام فنڈز ریلیز ہوتے چلے آرہے ہیں اور ان کو ملی بھگت سے ہڑپ کیے گئے ہیں،*
*اس طرح ایک منظم پالیسی کے تحت تمام جونیئر افسران کو سینیئر پوسٹ پر تعینات کر کے ایک منصوبے کے تحت تمام تعلیمی ادارے کو یرغمال کیا گیا، بعدزاں ڈی ڈی ای او فیمیل بی بی فریدہ جن کی بیٹی (س )فیمیل ٹیچر ہیں جن کی تعیناتی کلی بنگلزی سکول میں ہے لیکن ان کی والدہ کی اثر سوخ کی بنا پر وہ کہیں سالوں سے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہی ہیں اور بنگلزی کا سکول بند پڑا ہے ،*

*ڈی ڈی او ہی فیمیل سرخاران اِسمہ قاسم کی بہن ( ش ) قاسم جو ایک فیمیل ٹیچر ہیں جن کی اصل پوسٹنگ کھنڈورا اسکول میں ہے,*

*مگر انہیں غیر قانونی طور پر خاران سٹی کے عید آباد اسکول میں تعینات کیا گیا ہے اور کھنڈورا اسکول بند پڑا ہے۔۔۔*

*اور ان کے ساتھ ساتھ ان کے کزن عظمہ شاہ جن کی اصل تعیناتی کلی ہراو اسکول میں ہے مگر وہ جعلی طریقے سے یاسین آباد سکول میں تعینات کیا گیا ہیں اور متعلقہ کلی ہراو سکول ویران ہے ۔۔۔*

*اس کے ساتھ ہی سابقہ ڈی ڈی او مختیار ڈومکی اور موجودہ ڈی ڈی او واشک کی بیگم فیمیل ٹیچر ( ی) جن کی جائے تعیناتی کلی کُنری اسکول میں ہے مگر وہ بھی اپنی موجودہ پوسٹ میں موجود نہیں اور اسکول بند پڑا ہے۔۔۔*

*ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کلرک مجتبیٰ کی بیگم ( ش ) جنکی اصل پوسٹنگ کلی کانیان داد خدا اسکول میں ہے اور مگر سیکٹریٹ اسکول شعیب آباد میں جعلی اٹیچمنٹ آرڈر کے ذریعے تعینات ہے۔۔۔۔*

*اور کلی داد خدا اسکول بند کر کے چھوڑ دیا گیا ہے ۔۔۔*

*خاران کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عرفان احمد جنکی اصل پوسٹنگ شیخ خلیفہ اسکول ٹاؤن خاران میں ہے مگر وہ سینیئر پوسٹ پر تعینات ہیں اور ساتھ ساتھ ان کی پھوپھی ( غ )ظریف ایک ٹیچر ہیں جن کی اصل پوسٹنگ ایری کلگ سکول میں ہے اور اسے ٹرانسفر کر کے گہدین اسکول جعلی طریقے سے لے جایا گیا ہے اور ڈیوٹی دینے سے قاصر ہیں اور گھر میں بیٹھ کر تنخواہ لے رہی ہیں۔*
*ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر جناب نوروز مِسکان زئی کی بیگم بی بی ( ف) جس کو جال سازی کے ذریعے گلوبل پروجیکٹ میں تعینات کیا گیا اور ای ایس ٹی کی پوسٹ پر ترقی دے کر خاران شہر کے وارڈ نمبر 7 سات کے اسکول میں غیر قانونی طریقے سے تعینات کیا گیا ہے جو کہ اصل میں یونین کونسل و کلی مِسکان قلات کے لوکل ہولڈر ہیں ۔۔۔*

*یہ صرف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی کارکردگی ہے،*
*بقیہ بڑی تعداد میں سیاسی سفارش ذاتی تعلقات کی بنیاد پر بہت سے استانیہ استاد گرامی ڈیوٹی دینے سے قاصر ہیں گھر میں بیٹھ کر تنخواہ لے رہے ہیں یہ یا اپنے اصل پوسٹنگ سے کسی اور جگہ سفارشی بنیاد پر تعینات کی گئی اور بہت سے اپنی جگہ دوسروں کو پیسے دے کر 8 سے 10 ہزار روپے میں زرخرید استاد کے طور پر اسکولوں میں پڑھانے کا رواج قائم ہے ،اس طرح ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اکثریتی بنیاد پر تعینات ڈرائیورز چپراسی چوکیدار کی جگہ پر کنٹریکٹ پر دوسروں کو 6 سے سات 7 ہزار روپے میں ڈیوٹیاں دینے کا ایک نیا طریقہ بھی ایجاد کیا گیا ہے ، یہ بات یاد رہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تمام سینیئر اسٹاف کی جگہ جونیئرز کو تعلقاتی بنیاد پر چارج دے کر اپنی لابنگ کر رہے ہیں اور ایک منظم طریقے سے تعلیمی نظام کو برباد کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور یہاں اساتذہ تنظیموں کے نام پَر سربراہ نے اپنے لیے ایک ایک پوسٹ کا انتخاب کر کے چُپ کا روزہ رکھا ہوا ہے ایسے ان تمام نے اپنے لیے قارون کا خزانہ جمع کیا ہوا اور اس طرح سے خاران میں 60 سے زیادہ اسکول بند پڑے ہیں۔۔۔۔۔۔*

*ایک پروجیکٹ پہ کام کرنے والے ریل ٹائم ذمہ داران جن کی ٹیم سکولوں کے بندش کے حوالے سے تمام سکولوں پہ ماؤنٹنرنگ کرتی ہے اس کی بھی کارکردگی بظاہر نظر نہیں آتی یقینا یہ اس بات کا بھی شُبہ ہے کہ یہ بھی ان کے رنگ میں رنگ چکے ہیں ۔۔۔*

*ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کے پوسٹ کے پر کسی دوسری ڈسٹرکٹ سے نان لوکل کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کے پوسٹ پر تعینات کیا جائے تاکہ خاران میں جس کا کوئی پپی خالہ، مامو، مامی چاچا، یا چاچی نہ ہو اور تمام جونیئر افسران کو نکال کر سینیئر افسران کو حق دلا کر سیٹوں پر تعینات کیے جائے ۔ ۔۔*

*تمام خواتین افسران کو بااختیار کر کے مرد افسران کے مداخلت کو*
*تمام فیمیل اسکول سے روک دیا جائے اور ایک بڑی تعداد میں صوبائی سطح پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے ،*
*مزید یہ کہ جلد ہی معیار جل ممبران سنجیدہ افراد کی ایک مشاورتی اجلاس بلائے گی ،اور مزید لائے عمل کے لیے مدد طلب کرے گی اور ائندہ کا لائحہ عمل اپنے جائز مطالبات کو منوانے، خاران میں تمام اسکولز کی بحالی تعلیمی وقار کی بحالی کرپشن سے پاک تعلیمی ماحول ہراسگی کے پیش نظر الزامات کے زیر اثر افراد کو ایف ائی اے اور اینٹی کرپشن اور نیب میں میں کچھ ثبوتوں کے ساتھ اپنی درخواستیں جمع کرے گی، اور اور اپنے مطالبات پورے نہ ہونے تک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگانے پر بھی مشاورت کرے گی۔۔۔۔*

17/04/2024

خاران میں 20 اپریل کی ریلی کی مناسبت سے ۔

خاران میں نازیبا وائرل تصاویر کی بنیاد پر خواتین اساتذہ، طلباء و طالبات اور تعلیم کی وقار کی بحالی کے لیے خارانی بلوچوں کا اہم پیغام ہے ۔

غور سے سنیں اپنی ضمیر کو جگائیں
اور اسے شیئر کرتے جائیں

15/04/2024

خاران: *خاران کے ذی شعور علاقہ مکینوں کا جرگہ*

*خواتین کی تعلیم نظام کی بقاء کے لیے بتاریخ 20 اپریل صبح 10 بجے ریلی کے انعقاد کا اعلان*

*نواب اکبر خان بگٹی سٹیڈیم سے ہو کر سردار آزاد خان پبلک لائبریری اور پریس کلب کے سامنے اختتام پزیر ہوگی*

*ایک ہی نعرہ*

*( نان بار اِنت نام اُو ہذات بار نه اِنت)*

*سب کا رزق تقسیم ہے پَر نام وہ عزت تقسیم نہیں*

*عنوان پر خارانی بلوچ خواتین کی تعلیم عزت و وقار کی بقاء کے لیے بلوچ تاریخی رسم کی طرز پر محفوظ نظام تعلیم کےحق کے لیے ایک عظیم الشان ریلی بتاریخ 20 اپریل بروزِ ہفتہ صبح 10 بجے شہید نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم سے شروع ہو کر جنہوں نے ایک غیر خاتون بلوچ کی عصمت گری کے خلاف مذمت کی اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور سردار آزاد خان خارانی بلوچ*
: *حیا وغیرت کےنشان*:

*جنہوں نے اتفاقی طور پر بے پردہ خارانی خاتون کو دیکھ کر اپنی انکھوں کو ہمیشہ کے لیے دید کے لیے محتاج کرنے کی کوشش کی جس میں چھ مہینے تک وہ نابینا رہے جس پر ان کے الفاظ تھے کہ یہ انکھیں دیکھنے کے حقدار نہیں کہ انہوں نے خاران کے خاتون کو بے پردہ دیکھا* ۔۔۔۔
*پریس کلب خاران کے سامنے تک کے جلسے کی شکل اختیار کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگی* ،
*جس میں مختلف فکر سے وابستہ خارانی عوام شعور و آگئی بلوچ تاریخی پسِ منظر مہر محبت و بھائی چارگی کہ حوالے سے اپنے خارانی عوام سے خطاب کرینگے* ۔

مزید یہ کہ
*خاران کے مختلف قبائلی اور فکری عمائدین کی حالیہ نازیبا معاملات اور ان کی مستقل حل کے لیے ایک علاقائی طور پر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا*

*سیاسی انا سے پاک خاران کے رخشانی بلوچ رسم و رواج کے مطابق اس معاملات کے مکمل ادراک کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا*،

*جس میں اتفاق رائے سے تین رکنی بلوچ شعوری جرگا ممبر*
( *میار جَل* ) *کے نام سے تشکیل پائی جو کہ صرف ایک ہی ایجنڈے پر کام کرے گی* ،

( *نان بار اِنت نام بار نه اِنت* )

*خصوصی طور پر بلوچ شعوری جرگہ ممبر ( میار جَل ) کے ممبران میں*
*نمبر( 1)*
*خارانی امیر گل زمان نوشیروانی* ،
*0331-8304492*

*نمبر 2* "
*خارانی مولانا عبید اللّہ قاسمی*
فون نمبر *03342363446*

(3) *خارانی میر محمد صادق آلازی*
فون نمبر :
*0336- 8053996*
*کو شامل کیا گیا*،

*اور باہمی اتفاق سے مذید اب تک کے لیے مختلف فیصلے طے کیے گئے*
* *اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ خاران تاریخ کے حوالے سے رسم و رواج کا ایک زرخیز خطہ رہا ہے، محبت اور بھائی چارگی بلوچ رسم کی بنیاد ہے اور اپنے مسائل بہتر انداز میں حل کرتی چلی آرہی ہے، جو کسی بھی سرکاری اقدام سے بالاتر ہے* ،

( *میار جَل* )
* *خاران کے بہن اور بیٹیوں کی باعزت اور باوقار تعلیمی نظام کے نفاذ کے لیے بہتر حکمت عملی طے کرے گی جس میں*
( *میار جَل* ) *ممبران شعوری ریلی سے قبل* *خاران کے مختلف سیاسی و قبائلی قائدین علماء کرام ضلعے کے اساتذہ تنظیموں سے ملاقات کرے گی اور صرف ایک لفظ خارانی کے نام سے عزت و وقار کی سربلندی کے لیے ایک مشترکہ جامع حل عمل میں لائے گی*،
*اور اپنا ایک چارٹر اف ڈیمانڈ جلسے میں پیش کریں گی جسے عوامی طاقت سے عمل درامد کرائے گی*
*تاہم جرگہ ممبران ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنا لائے عمل پیش کرے گی اور اپنے خارانی بہن بھائیوں کو خاران کی تحفظ کے لیے خاران کے لوگوں کو شعور و آگئی فراہم کرے گی*،
(*جو ہر طرح کی نفرت بغض اور انا سے پاک ہو گی اور خاران کو ازسر نو بلوچ تہذیب کی بنیاد پر تشکیل کی کوشش کرے گی* )
( *میار جَل ) ممبران خارانی بھائیوں سے مل کر سوشل میڈیا کے مثبت اور منفی استعمال پر لوگوں کی زندگی پر اثر انداز ہونے والے اثرات پر بھی کام کرے گی خاص طور پر اس بات پر بھی زور دے گی کہ محکمہ تعلیم کے خواتین افسران کو تمام اختیارات دی جانےاور مرد افسران کے خواتین اسکولوں کے معاملات میں مداخلت کو مکمل طور پر ختم کی جانے کی بھرپور کوشش اور خواتین کے ملازمتی کوٹے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی*،

*تاکہ بچیوں کی سکول کے اسٹاف مکمل طور پر خواتین کے زیر انتظام ہو*۔
*اور جب تک سکولوں میں خواتین اسٹاف تعینات نہیں کی جاتی تب تک عمر رسیدہ افراد جو کلرک کے پوسٹ پر ہیں ان کو اسکولز میں تعینات کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کی بھی کوشش کرے گی* ۔

( *یاد رہے اس وقت خاران میں تمام بچیوں کے سکول میں صرف ایک خاتون کلرک تعینات ہے*)
*اور( میار جَل*) *بلوچ جرگہ ممبران خاران کے تمام بچے بچیوں کے بند سکول کے لیے بھی خاران کے عوام کے ساتھ آواز بلند کرے گی* ۔
*مذید یہ کہ* ( *مَیّار جَل*) *جرگہ ممبران* *سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین اسکول میں پڑھنے والے بچے اور بچیاں سرکاری و غیر سرکاری افراد* *معاشرے کے کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والے بلوچ طلبہ و طالبات کی عزتوں کو تحفظ دینے کے لیے کام کرے گی*

*جو کہ خارانی عوام کو عدالتوں، تفتیشی معاملات، میڈیا ٹرائل سے بچنے کے لیے بلوچ رسمی بنیاد پر زیادہ باعزت طریقے سے عمل پر یقین رکھتی ہے*
*اور ہر طرح سے ان کی عزت کو مجروح ہونے سے بچانے کی بھرپور کوشش کرے گی*۔

*یاد رہے بچیوں کے علاوہ بچوں کے تحفظ دینے کے عمل پر بھی کام کریں گی اور اپنے خاران کے عوام سے موقع کی مناسبت سے مدد طلب کریں گی اور ان معاملات کو ہمیشہ کے لیے خدمات کے جذبے سے سرشار خارانی بلوچ ہونے کی حیثیت سے اپنے مستقبل کے معماروں کو ذہنی طور پر یرغمال بنانے والے افراد سے بچنے کے لیے بلوچ رسم رواج کے مطابق رازداری سے مستقل بنیاد پر حل کرنے کی کوشش کریں گی*۔

*گزارش ہے کہ مذید بد تہذیبی تفصروں سے پرہیز کریں اور اپنے تجاویزات سے مَیار جَل جرگا ممبران کو اگاہ کریں*۔
*ہم سب کی عزت ایک ہم سب کا وقار ایک*

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MayyaR jall میار جَل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share