Sarkool Youth Wing SYW

  • Home
  • Sarkool Youth Wing SYW
Contact the business

Sarkool Youth Wing SYW Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sarkool Youth Wing SYW, Digital creator, Shangla, .

سرکول یوتھ ونگ (نوجوان تحریک)
غیر سیاسی، عوامی و فلاحی پلیٹ فارم۔ شعور، اتحاد، تعلیم، بنیادی حقوق اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد۔ کرپشن، ناانصافی اور ہر قسم کے مافیا کے خلاف مضبوط آواز۔
اتحاد • خدمت • شعور • ترقی

09/10/2026

سرکول یوتھ ونگ

نوجوان تحریک، یونین کونسل سرکول

غیر سیاسی، عوامی اور فلاحی پلیٹ فارم

سرکول یوتھ ونگ شعور، اتحاد، تعلیم، بنیادی حقوق اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد پر یقین رکھتا ہے۔ کرپشن، ناانصافی، اقرباپروری اور ہر قسم کے مافیا کے خلاف پُرامن، آئینی اور مؤثر آواز اٹھانا ہماری ترجیح ہے۔

ہم نے نیک نیتی، ایمانداری، جذبۂ خدمت اور اپنی محدود وسائل کے ساتھ، بغیر کسی لالچ اور سیاسی پشت پناہی کے، پسماندہ یونین کونسل سرکول کے دیرینہ عوامی مسائل کو ملکی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔
ہم نے اپنے علاقے کی محرومیوں اور پسماندگی کو متعلقہ حکام اور عوام کے سامنے رکھا ہے اور ان قوتوں کو واضح پیغام دیا ہے جو عوام کی خاموشی کو ان کی کمزوری سمجھتی ہیں.
اب ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ اپنے حقوق کے لیے ہماری پُرامن اور آئینی جدوجہد جاری رہے گی۔
ہماری جدوجہد اور اقدامات کا باقاعدہ ریکارڈ اور شواہد موجود ہیں۔

1۔ تعلیم: ہمارا بنیادی حق، ہماری اولین ترجیح

تعلیم سے محرومی کسی بھی معاشرے کے مستقبل کو تاریک کر سکتی ہے۔ بدقسمتی سے یونین کونسل سرکول طویل عرصے سے تعلیمی پسماندگی کا شکار ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیم کے میدان میں اس محرومی کو ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سرکول یوتھ ونگ کی نمایاں کوششیں

▪️ یوسی سرکول کے تمام سرکاری سکولوں، بشمول گرلز سکولز، میں سٹاف کی کمی پوری کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کرنا اور اس سلسلے میں نمایاں پیش رفت حاصل کرنا۔
▪️ سکولوں کی اپ گریڈیشن، فرنیچر اور بنیادی سہولیات کے مطالبات اعلیٰ حکام تک پہنچانا اور ان کی منظوری کے لیے مسلسل پیروی کرنا۔
▪️ ڈاوٹ میں گرلز پرائمری سکول کی منظوری کے لیے کوششیں، جبکہ گرلز ہائی سکول کے نوٹیفکیشن کا عمل جاری ہے۔
▪️ جٹکول کے لیے مڈل سکول کی منظوری کے سلسلے میں جدوجہد کرنا۔
▪️ سرکول ایجوکیشن کمپلیکس کے تعمیراتی کام کی مسلسل نگرانی اور متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کاری۔
سرکول ایجوکیشن کمپلیکس ہماری یونین کونسل کے لیے ایک تاریخی تعلیمی منصوبہ ہے، جو علاقے میں تعلیم کے فروغ اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی بنیاد بن سکتا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

2۔ صحت: بنیادی سہولیات ہر شہری کا حق

عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کسی احسان کی محتاج نہیں، بلکہ ان کا بنیادی حق ہے۔
BHU ▪️
گنانگر کی اپ گریڈیشن کا معاملہ متعلقہ حکام، سیکرٹری صحت، چیف سیکرٹری، وزیر صحت اور سیاسی نمائندوں کے سامنے اٹھانا۔
▪️ اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل رابطہ اور پیروی کرنا، تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
▪️ ضلعی محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بنیادی طبی مسائل پر مسلسل رابطہ رکھنا۔
▪️ علاقے میں صحت کی سہولیات کی کمی اور عوام کو درپیش مشکلات کو اجاگر کرنا۔
ہمارا مطالبہ واضح ہے سرکول کے عوام کو بھی صحت کی معیاری اور بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں۔

3۔ پانی، لنک روڈز اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی

کسی علاقے کی ترقی کے لیے صاف پانی، بہتر سڑکیں اور بنیادی سہولیات ناگزیر ہیں۔
سرکول یوتھ ونگ نے ان مسائل کے حل کے لیے مسلسل آواز اٹھائی ہے۔
▪️ واٹر سپلائی سکیموں اور لنک روڈز کے لیے مؤثر آواز اٹھانا، جس کے نتیجے میں بعض لنک روڈز کے لیے فنڈز کی منظوری اور مختلف واٹر سپلائی سکیموں پر پیش رفت ہوئی۔
▪️ جٹکول پل کے لیے خصوصی اور مسلسل جدوجہد کرنا، جو اب آخری مراحل میں ہے۔
▪️ دندئی چکیسر روڈ، جو پورے علاقے کی ایک اہم شاہراہ اور ترقی کی شہ رگ ہے، کے تعمیراتی کام کی مسلسل نگرانی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کرنا۔
▪️ سڑک کی تعمیر میں جہاں ناقص کام یا معیار سے متعلق خدشات سامنے آئے، انہیں بروقت متعلقہ حکام تک پہنچانا تاکہ عوامی وسائل کا درست استعمال اور معیاری تعمیر یقینی بنائی جا سکے۔
ہمارا مؤقف واضح ہے کہ ترقیاتی کام صرف مکمل ہونا کافی نہیں، بلکہ معیاری، پائیدار اور شفاف ہونا بھی ضروری ہے۔

4۔ تحریکِ احتساب شانگلہ: کرپشن کے خلاف جدوجہد

سرکول یوتھ ونگ نے تحریکِ احتساب شانگلہ کے ساتھ روزِ اول سے کرپشن، بدعنوانی، ناانصافی اور عوامی وسائل کے مبینہ غلط استعمال کے خلاف پُرامن اور آئینی جدوجہد میں یونین کونسل سرکول کی نمائندگی کی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ عوامی وسائل عوام کی امانت ہیں اور ان کے استعمال میں شفافیت، جواب دہی اور میرٹ کو یقینی بنانا ہر متعلقہ ادارے اور ذمہ دار شخص کی ذمہ داری ہے۔

ہماری جدوجہد کسی ذاتی دشمنی یا سیاسی انتقام کے لیے نہیں، بلکہ ایک ایسے معاشرے کے قیام کے لیے ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو، عوام کے حقوق محفوظ ہوں اور کسی کو بھی احتساب سے بالاتر نہ سمجھا جائے۔

5۔ سیاسی نمائندوں کے نام پیغام

ہم یونین کونسل سرکول کے تمام سیاسی نمائندوں کی ان کوششوں اور اقدامات کو سراہتے ہیں جو علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کیے گئے ہیں۔

تاہم ہمارا مطالبہ ہے کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے سرکول کی دیرینہ محرومیوں اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

عوام نے آپ کو نمائندگی کا اختیار دیا ہے۔ اب وقت ہے کہ اس اعتماد کا حق ادا کیا جائے اور سرکول کے عوام کے ساتھ ہونے والی تاریخی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے۔

ہم کسی سیاسی جماعت یا نمائندے کے خلاف نہیں، بلکہ ہر اس اقدام کے حامی ہیں جو عوامی مفاد میں ہو۔ اسی طرح جہاں عوامی مسائل نظرانداز ہوں گے، وہاں سوال کرنا اور جواب طلب کرنا بھی ہمارا حق رہے گا۔

6۔ نوجوانوں کے نام پیغام
نوجوان کسی بھی معاشرے کی اصل طاقت ہوتے ہیں۔ انہیں سیاسی مفادات، ذاتی دشمنیوں اور گروہی وابستگیوں کے لیے استعمال کرنے کے بجائے تعلیم، شعور، خدمت اور مثبت اجتماعی کردار کی طرف لانا ضروری ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ سرکول کا نوجوان شخصیت پرستی، اندھی تقلید اور ہر قسم کی غلامانہ سوچ سے بالاتر ہو کر اپنے حقوق، اپنے مستقبل اور اپنے علاقے کی ترقی کے لیے کھڑا ہو۔

ہم بحیثیت مسلمان اور پاکستانی ایک آزاد قوم ہیں۔ ہماری وفاداری کسی فرد، گروہ یا ذاتی سیاسی مفاد کے بجائے حق، انصاف، عوامی فلاح اور اپنے علاقے کی بہتری کے ساتھ ہونی چاہیے۔

ہماری جدوجہد کسی ایک دن یا ایک منصوبے تک محدود نہیں۔ یہ شعور، حقوق اور بہتر مستقبل کی مسلسل تحریک ہے۔

📢 ہمارا واضح مؤقف: سرکول یوتھ ونگ آزاد ہے!

سرکول یوتھ ونگ ایک آزاد، غیر سیاسی، عوامی اور فلاحی پلیٹ فارم ہے۔

ہم کسی سیاسی جماعت، گروہ یا فرد کے اشاروں پر نہیں چلتے اور نہ ہی کسی ذاتی مفاد کے لیے کام کرتے ہیں۔
ہماری وابستگی اپنے علاقے، اپنے عوام اور ان کے بنیادی حقوق کے ساتھ ہے۔
ہم تنقید، شکایت، اختلافِ رائے اور سوال کرنے کو اپنا بنیادی جمہوری حق سمجھتے ہیں۔ ہماری تنقید کا مقصد کسی کی ذاتی تضحیک نہیں، بلکہ مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے جواب دہی کو یقینی بنانا ہے۔
ہم نہ کسی کی اندھی حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی بلاوجہ مخالفت۔ ہم ہر اس اقدام کی حمایت کریں گے جو عوام کے حق میں ہو، اور ہر اس کوتاہی پر سوال اٹھائیں گے جو عوامی مفاد کے خلاف ہو۔

ہماری طاقت کسی سیاسی پشت پناہی میں نہیں، بلکہ عوامی اعتماد، اجتماعی شعور، اتحاد، دیانت اور خدمت میں ہے۔

سرکول کی ترقی، تعلیم، صحت، بنیادی حقوق اور خوشحال مستقبل کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ان شاء اللہ۔

سرکول یوتھ ونگ

اتحاد • خدمت • شعور • ترقی

09/10/2026

8 اکتوبر 2005 کے زلزلے میں تالون بانڈہ سرکول ضلع شانگلہ کا تباہ سکول تاحال تعمیر نہ ہوسکا بچے کھلے اسمان تلے پڑھنے پر مجبور۔
شکریہ سہیل خان بھائی
Deputy Commissioner Shangla Assistant Commissioner/EM Chakisar Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa KP Elementary & Secondary Education Department Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Shaukat Yousafzai Abdul Maula Khan Sajjad Ahmad Khan Sajjad

08/10/2026

دو ہزار پانچ کے زلزلے میں تباہ حال اسکول مرمت کے منتظر

نئے تعینات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چکیسر، جناب محمد بلال صاحب کو اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے خو...
05/10/2026

نئے تعینات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چکیسر، جناب محمد بلال صاحب کو اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید اور نیک تمنائیں۔
امید ہے کہ آپ اپنی ذمہ داریاں میرٹ، انصاف، شفافیت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ نبھاتے ہوئے علاقے کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ آپ کے دور ذمہ داری میں انتظامیہ اور عوام کے درمیان مثبت رابطے، اعتماد اور باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

چکیسر آمد پر خوش آمدید، جناب محمد بلال صاحب۔
اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کی ذمہ داریوں میں کامیابی، حکمت اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

منجانب: سرکول یوتھ ونگ


Assistant Commissioner/EM Chakisar
Deputy Commissioner Shangla

23/09/2026

بنیادی مرکز صحت گنانگر کے حوالے سے عوامی سوالات
آن لائن کھلی کچہری میں ڈی ایچ او شانگلہ نذر محمد صاحب سے سماجی کارکن Irfan Inayat Yousafzay نے بنیادی مرکز صحت گنانگر کے حوالے سے اہم بنیادی سوالات اٹھائے۔ مگر موصوف مکمل اور تسلی بخش جواب نہ سکے اور دوبارہ سوال کرنے پر سٹاف کو نظر انداز کرنے کا اشارہ دیا۔
یہ سوالات کو کسی فرد یا افسر کے خلاف الزام نہیں بلکہ خیبر پختونخوا حکومت کی موجودہ Health Policy 2026، بنیادی صحت کی فراہمی، شفافیت، مانیٹرنگ اور ضرورت کی بنیاد پر وسائل کی فراہمی کے اصولوں کی روشنی ہیں۔
1۔ میڈیکل آفیسر کی تعیناتی

گنانگر BHU میں میڈیکل آفیسر کی تعیناتی میں کیا رکاوٹ ہے؟
یہ سوال اس لیے اہم ہے کہ صوبائی Health Policy 2026 میں ڈاکٹروں، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی دور کرنے اور بنیادی صحت کی خدمات کو مضبوط بنانے کو ترجیح دی گئی ہے اور افسوس کہ گنانگر BHU کو گزشتہ تعیناتیوں میں نظر انداز کیا گیا ہے۔
2۔
ریکارڈ کے مطابق ایک LHV کی پوسٹنگ BHU گنانگر میں ہے، تو اس وقت ان کی ڈیوٹی چکیسر میں انجام دینے کی کیا وجہ ہے؟

3- اسٹاف حاضری اور مانیٹرنگ

گنانگر BHU کے اسٹاف کی حاضری کے حوالے سے عوامی سطح پر بعض شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔
محکمہ صحت کے موجودہ نظام کے تحت کیا گنانگر BHU کی باقاعدہ مانیٹرنگ، حاضری کی جانچ اور فیلڈ انسپیکشن کی جاتی ہے؟
صوبائی حکومت نے حالیہ طور پر بھی Medical Officers اور دیگر طبی عملے کی دستیابی اور حاضری کی مؤثر نگرانی پر زور دیا ہے۔
4- ریکارڈ اور زمینی صورتحال

اگر سرکاری ریکارڈ کے مطابق اسٹاف کی حاضری اور بنیادی سہولیات مناسب ہیں، تو کیا اس کی فیلڈ مانیٹرنگ کے ذریعے تصدیق بھی کی جاتی ہے؟
Health Policy 2026 میں ڈیجیٹل رپورٹنگ، مانیٹرنگ، کارکردگی کے جائزے اور evidence-based decision making کو اہمیت دی گئی ہے۔

5- 36 ہزار سے زائد آبادی کے لیے موجودہ سہولیات
گنانگر BHU ایک پسماندہ اور دشوار گزار یونین کونسل سرکول میں تقریباً 36 ہزار سے زائد آبادی کو خدمات فراہم کرتا ہے۔
محکمہ صحت کی پالیسی کے مطابق کیا موجودہ سٹاف، ادویات، آلات اور دیگر بنیادی سہولیات اس آبادی کی ضروریات کے مطابق ہیں؟
اگر نہیں، تو کیا گنانگر کے لیے Need Assessment کر کے ضرورت کے مطابق اضافی افرادی قوت اور سہولیات فراہم کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے؟

ہمارا مؤقف

خیبر پختونخوا Health Policy 2026 کا بنیادی تصور یہ ہے کہ ہر شہری کو مساوی، قابلِ رسائی اور معیاری صحت کی سہولیات میسر ہوں، جبکہ بنیادی صحت کے نظام کو مضبوط کیا جائے اور دور دراز علاقوں میں موجود سہولیات کی کارکردگی بہتر بنائی جائے۔

اگر تمام معاملات قواعد و پالیسی کے مطابق درست ہیں تو عوام کو اس کی وضاحت سے اطمینان ہوگا، اور اگر کہیں کمی موجود ہے تو اسے دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں گے۔

یہ کسی فرد کے خلاف الزام نہیں، عوامی صحت کے حق میں ایک ذمہ دارانہ سوال ہے۔

سوال ہوگا، جواب بھی چاہیے۔

شفافیت • جوابدہی • خدمت • صحت سب کے لیے
منجانب:
سرکول یوتھ ونگ

#𝗦𝗵𝗮𝗻𝗴𝗹𝗮

20/09/2026

شانگلہ کے نوجوان احتساب کیوں چاہتے ہیں؟

📚 تعلیم بچاؤ، سرکول بدلاؤ! ✊ڈاوٹ یوتھ ونگ سرکول یوتھ ونگ تالون یوتھ ونگ گنانگر یوتھ ونگ جٹکول یوتھ ونگ گمرش یوتھ ونگ پسم...
17/09/2026

📚 تعلیم بچاؤ، سرکول بدلاؤ! ✊
ڈاوٹ یوتھ ونگ
سرکول یوتھ ونگ
تالون یوتھ ونگ
گنانگر یوتھ ونگ
جٹکول یوتھ ونگ
گمرش یوتھ ونگ

پسماندہ یونین کونسل سرکول کے ہر بچے کو معیاری تعلیم دینا صرف حکومت کی نہیں، ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

آئیں، خاموشی توڑیں اور عملی کردار ادا کریں:

🔹 سکول سے باہر ہر بچے کو سکول پہنچائیں۔
🔹 بچوں کی تعلیم و تربیت کی نگرانی کریں۔
🔹 سکول اور اساتذہ کی حاضری پر نظر رکھیں۔
🔹 غیر فعال سکول مینجمنٹ کمیٹیوں کو فعال بنانے کا مطالبہ کریں۔
🔹 اپنے سکول کے مسائل تصویر، ویڈیو اور ثبوت کے ساتھ سامنے لائیں۔
🔹 متعلقہ حکام سے جواب اور عملی کارروائی کا مطالبہ کریں۔

❌ خاموشی نہیں
❌ غفلت نہیں
❌ سمجھوتہ نہیں

✅ تعلیم
✅ نگرانی
✅ احتساب
✅ بہتر مستقبل

ہم کسی فرد کے خلاف نہیں،
ہم اپنے بچوں کے حق میں ہیں۔

📢 سرکول کے ہر بچے کا حق ہے کہ اسے معیاری تعلیم ملے۔

آئیں! اپنے اپنے سکول کی ذمہ داری اٹھائیں۔
سوال کریں، نگرانی کریں، آواز اٹھائیں۔

🔥 شور سے شعور — سوال ہوگا، جواب بھی ہوگا!


04/09/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

آج پیزل کے دشوار گزار پہاڑی راستے پر پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں حضرت بلال ولد افسر خان جان بحق ہو گئے۔

یہ خبر انتہائی دلخراش اور پوری علاقے کے لیے باعثِ رنج و افسوس ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ و سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

ساتھ ہی ہم متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ پیزل کا یہ دشوار گزار پہاڑی راستہ مسلسل حادثات کا سبب بن رہا ہے۔ آئے روز قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، مگر اس خطرناک راستے کی بہتری اور حفاظتی اقدامات کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

سرکول یوتھ ونگ مطالبہ کرتا ہے کہ اس راستے کا فوری جائزہ لے کر حفاظتی اقدامات، سڑک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، تاکہ مزید کسی گھر کا چراغ نہ بجھے۔

سرکول یوتھ ونگ
دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

#سرکول #شانگلہ #پیزل #حادثات

یونین کونسل سرکول کے متحرک اور ہر قسم غلامی سے آزاد نوجوان قیادت ضرور شرکت کریں
02/09/2026

یونین کونسل سرکول کے متحرک اور ہر قسم غلامی سے آزاد نوجوان قیادت ضرور شرکت کریں

شانگلہ! اب سوال بھی ہوں گے، حساب بھی ہوگا۔

تحریکِ احتساب شانگلہ کی جانب سے کرپشن اور عوامی وسائل کے استعمال کے حوالے سے ایک اہم ہنگامی مشاورتی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔

📍 مقام: ہیلٹن ہوٹل، بشام
📅 تاریخ: 4 ستمبر 2026، بروز جمعہ
⏰ وقت: دن 1 بجے

تحریکِ احتساب شانگلہ کی جانب سے مختلف معاملات کے حوالے سے جمع کیے گئے دستاویزات اور شواہد پر اجلاس میں تفصیلی مشاورت کی جائے گی، آئندہ کے لائحۂ عمل پر بات ہوگی اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ احتساب کی یہ جدوجہد کسی ایک شخص یا جماعت کے خلاف نہیں، بلکہ عوامی وسائل کی شفافیت اور شانگلہ کے عوام کے حق کے لیے ہے۔

جو سوالات عوام کے ذہنوں میں ہیں، ان کے جواب ملنے چاہئیں۔ جہاں شکایات اور مبینہ بے ضابطگیاں ہیں، وہاں شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

تحریکِ احتساب شانگلہ خاموش نہیں ہوئی۔
احتساب کی جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی۔

تمام نوجوانوں، بزرگوں، طلبہ، سول سوسائٹی اور باشعور شہریوں سے شرکت کی اپیل ہے۔

تحریکِ احتساب شانگلہ
#شانگلہ #احتساب #کرپشن #شفافیت

Address

Shangla

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sarkool Youth Wing SYW posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sarkool Youth Wing SYW:

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed media company?

Share