Apna Yasin

Apna Yasin here you Will get update about the news particularly from yasin and generally from Gilgit Baltistan

17/08/2025

زہریلا کھانا کھانے سے چلاس گیٹی داس کے 18 افراد کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تعلق ایک ہی فیملی سے بتایا جاتا ہے۔

17/08/2025

نلتر18 میگاواٹ سے گلگت شہر کو شام تک بجلی کی فراہمی بحال ہوگی۔
محمکہ برقیات

16/08/2025

شمالی علاقوں میں 7 ستمبر تک گلوف، بارشوں و لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔
این ڈی ایم اے

15/08/2025

گلگت: حکومتِ گلگت بلتستان, محکمہ خزانہ نے پہلی بار سیلاب سے متاثرہ افراد، خصوصاً جان بحق ہونے والوں، زخمیوں اور مکانات اور املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی کے لیے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو براہِ راست 93.3 ملین روپے کی رقم جاری کر دی ہے۔ یہ فنڈز مالی سال 2025-26 کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے ازالے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی منظوری کے بعد یہ فنڈز فوری طور پر ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کر دیے گئے ہیں، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت، شفاف اور غیر جانبدارانہ طریقے سے معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تمام مالی و انتظامی ضوابط کا سختی سے پابند رہتے ہوئے، متاثرین کی فہرست کی توثیق کرکے معاوضے کی ادائیگی فوری عمل میں لائیں، تاکہ سیلاب زدہ افراد کو جلد از جلد امداد فراہم کی جا سکے۔

حکومتِ گلگت بلتستان کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 2 پائلٹ سمیت 5 افراد شہیدوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تصدیق کر...
15/08/2025

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 2 پائلٹ سمیت 5 افراد شہید
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ باجوڑ میں امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث کریش ہوا، حادثے میں 2 پائلٹ سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ خراب موسم کے باعث ایم آئی 17ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا تھا، علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور کے پی حکومت کا دوسرا ہیلی کاپٹر ضلع بونیر میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے۔
وزیراعلیٰ نے کل خیبرپختونخوا میں سوگ منانے کا اعلان کردیا، کل صوبے بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے مطابق کریشن ہونے والا صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا، سرکاری ہیلی کاپٹر کو حادثہ ضلع مہمند کی تحصیل سوکئی بانڈہ میں پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے جبراڑئی میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے، رابطہ سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔
حکام کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ 3 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گوپس خلتی سیلابی ملبے سے ڈھائی گھنٹے بعد معجزانہ طور پر زندہ بچنے والا معصوم بچہ آغاخان ہسپتال گوپس میں زیر علاج ہے
15/08/2025

گوپس خلتی سیلابی ملبے سے ڈھائی گھنٹے بعد معجزانہ طور پر زندہ بچنے والا معصوم بچہ آغاخان ہسپتال گوپس میں زیر علاج ہے

12/08/2025

اللہ خیر کرئے گلمت گوجال ہنزہ کی تاریخ کا بدترین سیلاب ۔۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بڑے پیمانے پر سیلابی ریلہ نشیبی علاقے میں داخل ہوا ہے۔

11/08/2025

ڈسپلن کی خلاف ورزی میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔ ابتدائی طور پر63 اہلکاران نوکری سے برطرف کئے جارہے ہیں۔

**دنیور حادثے کے 7 شہداء کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، عوام نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور غم و غصے کا اظہا...
11/08/2025

**دنیور حادثے کے 7 شہداء کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، عوام نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

گلگت بلتستان میں دینور کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے سات رضا کار جانبحق,  گلگت بلتستان کے دینور میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتی...
11/08/2025

گلگت بلتستان میں دینور کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے سات رضا کار جانبحق,
گلگت بلتستان کے دینور میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر جانبحق ہونے والے سات رضا کاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

رضا کار اس وقت ملبے تلے دب گے تھے جب وہ اپنی مدد اپ کے تحت حالیہ بارسوں اور سیلاب میں تباہ ہونے والے واٹر چینل کی بحالی کے لیے کام کر رہے تھے۔

مجموعی طور پر تیرہ رضا کار ملبے تلے دبے تھے، جن میں سے چھ کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔ اس میں سے تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

سرینا ہوٹلز اور ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ سینٹر کے مابین گوپس فورٹ کی بحالی اور ثقافتی احیاء کے لیے معاہدہ سرینا ہوٹلز ن...
05/08/2025

سرینا ہوٹلز اور ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ سینٹر کے مابین گوپس فورٹ کی بحالی اور ثقافتی احیاء کے لیے معاہدہ

سرینا ہوٹلز نے گلگت-بلتستان کے ضلع غذر کے تاریخی گوپس فورٹ کی بحالی اور دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لیے ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ سینٹر (این ایل آئی) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
دستخطی تقریب اسلام آباد سرینا ہوٹل میں منعقد ہوئی، جہاں سرینا ہوٹلز کے گلوبل سی ای او جناب عزیز بولانی اور ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ سینٹر کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر عرفان احمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔

1894 میں تعمیر ہونے والا گوپس فورٹ تاریخی اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے اور علاقے میں گہری ثقافتی و تعمیراتی اہمیت رکھتا ہے۔ اس تعاون کے ذریعے فورٹ کو اس کی اصل ساخت اور تاریخی صداقت کو محفوظ رکھتے ہوئے بحال کیا جائے گا تاکہ اس کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ بحال شدہ فورٹ کو ثقافتی اور سیاحتی مقام کے طور پر دوبارہ استعمال کیا جائے گا، جس سے سیاح گلگت-بلتستان کے ورثے کا تجربہ کر سکیں گے اور مقامی معیشت میں حصہ ڈالیں گے۔

کوہستانکسٹم سوست پورٹ سے عید منانے گھر جانے والے کسٹم اپریزر نظام اور یوڈی سی ابوکر بشام کے  قریب گاڈی کو حادثہ. دونوں ک...
30/03/2025

کوہستان
کسٹم سوست پورٹ سے عید منانے گھر جانے والے کسٹم اپریزر نظام اور یوڈی سی ابوکر بشام کے قریب گاڈی کو حادثہ.
دونوں کی حالت تشویشناک۔ گاڑی میں کسٹم میں پکڑے گئے دو ہزار موبائل بھی برآمد گاڑی سے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Yasin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apna Yasin:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share