28/01/2016
°° حضور کا معجزہ °°
امام احمد نے انس بن مالک رضی اللّہ عنہ سے روایت کی ہے رسول صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر پر نکلے, آپ کے ساتھ آپ کے بعض صحابی بھی تھے, وہ چل رہے تھے کہ راستے میں نماز کا وقت آگیا,لوگوں نے وضو کا پانی نہ پایا,انھوں نے عرض کیا,اے اللّہ کے رسول صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم! قسم ہے ہمیں اللّہ کی ہمیں وضو کے لیے پانی نہیں مل رہا,آپ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اصحاب کے چہروں میں ناگواری کے آثار دیکھے,اتنے میں قوم میں سے ایک آدمی تھوڑا سا پانی ایک پیالے میں لیکر آیا,اللّہ کے نبی صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے لے لیا اور اس سے وضو کیا,پھر آپ نے پیالی پر اپنی (4) انگلیاں ڈال کر پھیلا دیا اور فرمایا, آؤ اور وضو کرو ,لوگوں نے وضو کیا اور نماز پوری کی, حسن کہتے ہیں انس رضی اللّہ تعالی عنہ سے دریافت کیا گیا کہ اس وقت لوگوں کی تعداد کتنی تھی؟
انہوں نے جواب دیا, ستر یا اسی
( معجزات نبوی صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم )