Azad Kashmir Urdu News is a website which give you latest urdu news from different areas of Azad Kas
08/08/2025
*اورنگزیب DFC تھانہ پولیس سٹی مظفرآباد کی والدہ محترمہ بے طویل علالت کے بعد انتقال کرگی جن کی نمازِ جنازہ اج رات 10.00 بجے ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں شکریہ
05/08/2025
بچھڑے کچھ اس ادا سے کہ پورا شہر ویران کر کے جن کی یادیں اج بھی ہمارے دلوں میں ہے یہ وجہ نہیں ہے ان کی اچھائی اور ان کے اخلاق کی وجہ سے اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے جب کبھی ملتے تھے تو مسکرا کے پوچھتے تھے کہ گھر میں سب خیریت ہے کہاں جا رہے ہو اج بھی جب ہم اس راستے سے گزرتے ہیں تو ان کی یادیں سامنے آجاتی ہیں انسان دنیا سے چلا جاتا ہے مگر ہمیشہ اس کی اچھائی سامنے اتی ہے اور انہیں یاد کیا جاتا ہے مرحوم ریٹائر تحصیلدار راجہ شفیق صاحب کو اللہ پاک نے نیک بیوی دی جو ان کا ساتھ پہلے ہی چھوڑ گئی تھی بڑی نیک خاتون تھی اور نیک اولاد دی جن کو اج بھی اچھے الفاظ اور اچھے مقام پر یاد کیا جاتا ہے ڈی ایس پی سٹی راجہ فیصل شفیق اور ڈائریکٹر ایس ڈی ایم راجہ نعمان اور ایک بیٹی ہے اللہ پاک انہیں سلامت رکھے اتفاق اور پیار کو دیکھ کر دل باغ او باغ ہوتا ہے جب مرحوم راجہ شفیق صاحب ہسپتال میں داخل تھے تو میں ان کو ملنے کے لیے گیا تو انہوں نے پھر بھی مسکراہٹ کے ساتھ مجھے دیکھا تو میں نے کہا اللہ خیر کرے گا اپ ہمارے درمیان ہوں گے مگر اللہ پاک شاید ایسے لوگوں کو جو نایاب ہوتے ہیں پہلے کسی نہ کسی طرح علم ہوتا ہے کہ اب ہم نے اس دنیا سے جانا ہے اب ائیں اپ کو تھوڑی ان کے بارے میں تھوڑی سی تفصیل ہے وہ بتاتے ہیں
مرحوم راجہ شفیق خان صاحب ۔ کہوڑی پیٹکہ نصیر آباد
مرحوم راجہ شفیق خان صاحب، گاؤں کہوڑی، تحصیل پیٹکہ، ضلع مظفر آباد کے معزز و مکرم بزرگ تھے، جو ایک بڑے اور معزز خاندانی نسل سے تعلق رکھتے تھے جسے علاقے میں خدمت خلق کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ خاندانی نسل لاکھوں میں شمار کی جاتی ہے اور ہمیشہ دیانت، شرافت اور عوامی خدمت کے جذبے کے لیے مشہور رہی ہے۔ مرحوم راجہ شفیق خان صاحب کے آباؤ اجداد نے نرمہ محل میں بھی قدم جمائے اور وہاں اپنی خدمات کا لوہا منوایا۔ ان کی نسل ایک ایسی میراث ہے جو خدمت، دیانت اور شرافت کی مثال ہے۔
راجہ شفیق خان صاحب نہایت نرم دل، ہمدرد اور غریب نواز شخصیت کے مالک تھے، جن کا رویہ اور اخلاق اتنا نرالا تھا کہ وہ ہر دل عزیز تھے۔ ان کے نرم مزاجی، شفقت بھرے رویے اور اعلیٰ اخلاق نے انہیں علاقے میں ایک منفرد مقام عطا کیا، اور ان کے کردار آج بھی لوگوں کی زبان پر اور دلوں میں زندہ ہے۔
انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز محکمہ پولیس سے کیا، لیکن جلد ہی اپنی اصل خدمت کا موقع محکمہ مال میں پایا جہاں انہوں نے بطور تحصیلدار اپنی دیانت داری، خلوص اور نرمی سے عوام کے مسائل حل کیے۔ ان کا نصب العین ہمیشہ انصاف اور خدمت خلق رہا، خاص طور پر غریبوں اور مستحقین کی مدد کرنا ان کی زندگی کا مشن تھا۔
اللہ تعالیٰ نے انہیں دو نیک اور قابل بیٹے عطا کیے جن کی انہوں نے بہترین تربیت کی۔ بڑے بیٹے فیصل شفیق راجہ صاحب اس وقت ڈی ایس پی سی ٹی مظفر آباد کے عہدے پر فائز ہیں، جبکہ چھوٹے بیٹے راجہ نعمان شفیق صاحب ایس ڈی ایم اے مظفر آباد میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ دونوں بیٹے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نہ صرف خاندان کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم راجہ شفیق خان صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت کرے، اور ان کے درجات کو بلند کرے۔ اللہ تعالیٰ ان کے بیٹوں کو ترقی، کامیابی اور خدمت خلق کی توفیق دے، اور آنے والے خاندان کو بھی نیکی، مہربانی اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ عطا فرمائے تاکہ وہ اپنے بزرگ کی عظمت کو ہمیشہ برقرار رکھ سکیں۔ آمین۔
24/07/2025
* #اہلیہ محترمہ*
*خواجہ محمد یوسف زرگر مرحوم*
*انصاف جیولرز اپر آڈہ*
*والدہ محترمہ*
*آصف یوسف زرگر مرحوم،*
*وائس چیئرمین*
*مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد*
*جناب عامر یوسف زرگر صاحب *اور کونسلر عمران یوسف زرگر*
*انتقال فرما گئیں ہیں۔*
*جن کی نماز جنازہ*
*کل مورخہ 25-07-2025*
*بعد از نماز جمعہ المبارک 2:30 بجے یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔*
*احباب نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔*
*اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔*
24/07/2025
نہایت ہی افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ ہمارے پیارے دوست
* #وائس چیئرمین مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد جناب عامر یوسف زرگر صاحب کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔*
*جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔*
21/07/2025
اپنی بہادر بلوچ بہن کو سرخ سلام
انسانیت ختم اور ظلم کی انتہا
منظر کچھ یوں تھا کہ بلوچستان کے سنگلاخ،
خشک پہاڑوں کے درمیان چند گاڑیاں کھڑی تھیں۔ درجنوں مسلح مردوں کے بیچ ایک نہتی لڑکی پورے حواس کے ساتھ کھڑی تھی۔ اس کا جرم تھا پسند کی شادی کرنا۔ ھجوم نے اُس کے قتل کا فیصلہ سنا دیا تھا ۔
موت کو سامنے دیکھ کر بھی اُس کی آنکھ نہ بھیگی، اُس کے ہونٹوں سے کوئی چیخ نہ نکلی، اُس نے نہ زندگی کی بھیک مانگی، نہ خوف دکھایا۔ وہ مضبوط قدموں سے آگے بڑھی، اُس کے پاؤں ذرا نہ لڑکھڑائے۔ اپنی ہی مرضی سے قتل گاہ کی طرف بڑھتے ہوئے اُس نے کہا:
"سم نا اجازت اے نمے بین ہچ اف"
یعنی تمہیں صرف گولی چلانے کی اجازت ہے، اس کے سوا کچھ نہیں۔
اُسے ذرا آگے لے جایا گیا۔ ایک باریش شخص نے مجمعے کو، جو موبائل فون نکال کر ویڈیو بنا رہا تھا، انگلی ہونٹوں پر رکھ کر چپ رہنے کا اشارہ کیا۔ پھر ایک دوسرا آدمی بلند آواز میں گولی چلانے کا حکم دیتا ہے۔ بندوقیں اٹھتی ہیں، فائر کھلتا ہے۔
گولیاں لگنے کے باوجود وہ چند لمحے اپنی جگہ کھڑی رہتی ہے۔ پھر جب اُس کی سانس ٹوٹتی ہے تو وہ بنجر زمین پر گرتی ہے اور وہ سنگلاخ زمین اُس کے خون سے تر ہو جاتی ہے۔
اُس قتل گاہ سے کسی نے کہا کہ اُس کے ہاتھ سے قرآن چھین لو۔ قرآن اُس کے ہاتھ سے چھین تو لیا گیا، مگر کاش اُسی قرآن کو چند لمحے پڑھ کر سمجھ لیتے، تو شاید وہ خدا کی زمین پر دو انسانوں کو صرف اپنی مرضی سے شادی کرنے کے جرم میں یوں موت کے گھاٹ نہ اتارتے۔
17/07/2025
انسانی حقوق کا علمدار ایشیا اور دنیا بھر کے ایشوز کو عالمی سطح پر اٹھانے والا نمائندہ انسانی حقوق کی جانب سے
سٹی تھانہ مظفرآباد کے ایس ایچ او وجاہت کاظمی ایڈیشنل ایس ایچ او اجمل عباسی ۔ راجہ صائم داد اسسٹنٹ سب انسپکٹر اپنی ٹیم کے ہمراہ مظفرآباد بنک روڈ سے نو محرم کی شام کو اغواء کی جانے والی مجذوب بچی کو بہترین حکمت عملی کے ساتھ ظالم انسانی سمگلروں کے چنگل سےراولپنڈی سے بہترین کاروائی کرتے ھوئے گرفتار کر لیا۔ اور بچی کو بازیاب کروا کر مظفرآباد منتقل کر دیا ۔
جس پر اقوام متحدہ کی نمائندہ تنظیم کہ نمائندہ اور سینیئر صحافی ازاد کشمیر نور الحسن گیلانی نے انسپیکٹر جنرل پولیس ازاد کشمیر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے افسرانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں اسناد اور ایوارڈ سے نوازا جائے کیوں کہ اس واقعے میں ملوث گروہ کا ایک شخص بھی گرفتار ہے اور قلیل وقت میں تھانہ سٹی نے ایکشن لے کر انسانیت کی خدمت کی ہے
میئر بلدیہ سید سکندر گیلانی کی ہدایات کی روشنی میں میونسپل مجسٹریٹ سردار عمران کے زیر نگرانی مارکیٹوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری
*`انسپکٹرز بلدیہ کے گوشتابہ گلی، بینک روڈ سی ایم ایچ روڈ پر چھاپے`*
*بینک روڈ، گوشتابہ گلی اور سی ایم ایچ روڈ سمیت مجموعی طور پر چار دکانیں سیل کر دی*
گوشتابہ گلی میں دکان سیل ہونے پر دیگر دکاندار دکانات بند کر کہ موقع سے فرار ہو گئے، فرار ہونے والے دکانداروں کے استغاثہ جات مرتب کر لیے گئے
*استغاثہ جات میونسپل مجسٹریٹ سردار عمران کی عدالت میں پیش کر دیئے گئے*۔
بینک رود پر واقع بیکری اور ریفریشمنٹ سنٹر گندگی کی وجہ سے سیل جبکہ سی ایم ایچ روڈ پر واقع تندور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر سیل کر دیا گیا
کاروائی کے دوران انسپکٹرز بلدیہ ملک اعجاز محبوب، ندیم میر، سردار جنید ہمراہ ایچ سی مزمل راٹھور موقع پر موجود رہے۔
*شکایات کی صورت میں شکایت سیل میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کریں،میونسپل مجسٹریٹ سردار عمران*
05822920671
05822923136
05/07/2025
ایام محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس و دیگر اداروں کے اہلکاروں کا خاص خیال رکھیں کیونکہ اتنی سخت گرمی میں بوٹ پھر اوپر سے سردیوں جیسی وردی اور خیر سے جہاں ڈیوٹی وہاں پر کوئی خاص سایہ کا بندوبست بھی نہیں ہوتا ہمیں سب کو چاہیے کہ آپکے گھر یا آس پاس کہیں پر آپکو اگر یہ جوان ڈیوٹی پر نظر آئیں تو انکو پانی اور کھانے کی اشیاء پیش کریں ۔ ان دنوں ڈیوٹی بہت زیادہ ہوتی ہیں جس وجہ سے نہ انکی نیند پوری ہوتی ہے اور نہ ہی وقت پر کھانا کھاسکتے ہیں یہ ہمارے بھائی ہیں انکا خاص خیال رکھیں۔
پولیس ہماری محافظ ہے
05/07/2025
رپورٹ بسلسلہ بلندی سے گرنا بمقام دھنی مائ صاحبہ مظفرآباد
آجمورخہ 05-07-2025 بوقت 12:50بجے دن کنٹرول روم ریسکیو 1122 مظفرآباد پر اطلاع موصول ہوٸ دھنی مائ صاحبہ کے مقام پر ایک شخص بلندی سے گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گیا ہے جس پر کارواٸ کرتے ہوۓ عملہ 1122 مظفرآباد ہمراہ میڈیکل ریسکیو وھیکل فوری موقع پر پہنچا موقع پر ایک شخص جس کا نام محمد زاہد عمر 28سال شدید درد کی حالت میں پایا گیا۔ جسے عملہ 1122 نے فوری موقع پر فرسٹ ایڈ دیتے ہوۓ سی ایم ایچ ہسپتال مظفرآباد شفٹ کر دیا۔
05/07/2025
رپورٹ بسلسلہ ریکوری ٹوریسٹ وھیکل بمقام پیر چناسی روڈ موری موڑ مظفرآباد
آجمورخہ 05-07-2025 بوقت دن2:30 بجے کنٹرول روم ریسکیو 1122 مظفرآباد ایک شخص آیا جس کا تعلق لاہور سے تھا بتایا کے پیر چناسی روڈ موری موڑ کے مقام پر ہماری گاڑی بریک فعل ہونے کی وجہ سے پہاڑ کے اوپر چڑھ گئ ہے جس پر کاروائی کرتے ہوے عملہ 1122 مظفرآباد ہمراہ ریکوری وھیکل فوری موقع پر پہنچا موقع پر ایک گاڑی Ajw528 کار کو پہاڑ سے ریکور کرتے ہویے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گاڑی مالک کا نام محمد اجمل ساکنہ لاہور ہمراہ 6 افراد پیر چناسی سیر کیلیے گے ہویے تھے
05/07/2025
حسبِ ہدایات جناب وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر،
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) نے حالیہ مون سون بارشوں اور محرم الحرام کے سلسلے میں عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل SDMA کی زیر صدارت سٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں اہم اجلاس منعقد ہوا،
اجلاس میں ڈائریکٹر انتظامیہ ، ڈائریکٹر آپریشنز، اور دیگر آفیسران نے شرکت کی ـ
جس میں قدرتی آفات اور عوامی اجتماعات کے دوران ایمرجنسی رسپانس پر عملی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
مون سون کے حوالے سے اقدامات: آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں کی بندش اور دریاؤں میں طغیانی کے خدشات کے پیش نظر:
تمام اضلاع میں کنٹرول رومز 24/7 مکمل فعال کر دیے گئے ہیں۔
محکمہ شاہرات کی مشینری اور عملہ فیلڈ میں الرٹ حالت میں موجود ہے تاکہ کسی بھی رکاوٹ کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔
خطرے سے دوچار علاقوں کی مسلسل نگرانی جاری ہے اور مقامی آبادی کو پیشگی خبردار کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی اداروں کے درمیان مربوط کوآرڈی نیشن قائم ہے۔
محرم الحرام کے دوران سلامتی کے اقدامات: محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے:
ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں جلوس کے تمام مرکزی راستوں پر تعینات کر دی گئی ہیں۔
تمام اضلاع میں ایمرجنسی رسپانس پلانز پہلے سے نافذ ہیں۔
مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطہ برقرار ہے تاکہ بروقت اور مربوط کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
ڈائریکٹر جنرل SDMA نے کہا:
> "مون سون اور محرم الحرام کے دوران عوامی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم مکمل تیاری کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر یا خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔"
Be the first to know and let us send you an email when Azad Kashmir News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.