Qaumi Umang Group of E/P News Network

  • Home
  • Qaumi Umang Group of E/P News Network

Qaumi Umang Group of E/P News Network be happy

عشق اور فرض!میں نے ایک بُزرگ سے پوچھا : "حضورِ پاکﷺ خدا کے محبوب ہیں ، انکی وجہ سے کائنات تخلیق کی گئی۔۔ دنیا کی ساری خو...
30/08/2026

عشق اور فرض!
میں نے ایک بُزرگ سے پوچھا : "حضورِ پاکﷺ خدا کے محبوب ہیں ، انکی وجہ سے کائنات تخلیق کی گئی۔۔ دنیا کی ساری خوشیاں اُنکی وِلادت کے صدقے وجود میں آئیں ، پھر باقی عبادتوں کی طرح میلادِ رسولﷺ کو عین فرض کیوں نہیں کیا گیا؟ آخر ہر سال ربّیع اُلاول کے آتے ہی یہ بحث کیوں شروع ہو جاتی ہے کہ آقاۓ دو جہاںﷺ کے آنے کی خوشی منانی چاہیئے یا نہیں ؟ "
۔ اس سوال کے بعد وہ مُسکرائے اور بولے
" پُتّر ، محبت ایک private/ پرائیویٹ چیز کا نام ہے. محبت کا آدھا حُسن اُسے پوشیدہ رکھنے میں ہے. خدا سے بڑا سخی تو کوئی نہیں ہے ناں۔۔ اس لیے اپنا
محبوب بھی، اُسکے جلوے بھی ، اُسکی رحمت بھی اور اُسکی مُسکان بھی ساری
کائنات سے بانٹ لی۔۔ مگر پُتّر ، خدا بھی تو پھر خدا ہے ناں ، ادھر بھی اُس
نے ایک راز رکھ دیا، اُمّتی سب کو بنادیا مگر عاشق کسی کسی کو۔۔
ہر عاشق کی ایک نشانی ہے کہ وہ ہر رُکاوٹ اور فریب سے گُزر کر محبوب تک
پہنچ ہی جاتا ہے ۔۔ اسی لیے خدا نے حج کو فرض کیا، کعبے کے گِرد طواف کو
فرض کر دیا، لیکن مدینے جانے کو فرض قرار نہیں دیا۔۔ اسکی وجہ صرف یہ
ہے کہ عبادت میں کمی بیشی کی گنجائش نہیں۔
ایک فرض عبادت آپکو مجبوراً کرنی ہی پڑتی ہے چاہے آپکا دل کرے یا نہ
کرے ، اس لیے حج عمرے کے فرائض مکہ تک ختم ۔۔۔ اب مد ینہ صرف وہی
جاۓ گا جس کا دل کرے گا، کوئی مجبوری نہیں ۔۔
پُتّر خدا نے سمجھا دیا کہ اُمّتی کا تعلق مکہ سے ہے ، عاشق کا تعلق مدینہ سے
ہے۔۔ عبادت کا تعلق مکہ سے ہے ، عشق کا تعلق مدینہ سے ۔
اب اگر مدینہ کی حاضری بھی حج کارکن قرار دے دی جاتی تو با امر مجبوری،
مدینہ ہر کسی کو ہی جانا پڑتا۔۔
اب خدا نے اپنی محبت اور محبوب کے پروٹوکول کا خیال بھی تو کرنا ہے نا۔۔"
میں انکی یہ بات سُن کر نہ جانے کیوں خوشی سے دل جھوم رہا تھا ۔۔
باباجی پھر فرمانے لگے" پتر بالکل اسی طرح خدا نے ہر اس عبادت کو فرض قرار دیا جسکا تعلق بس خدا سے ہے ، اب اگر نماز پڑھنی ہے تو پڑھنی ہے ، پھر چاہے محبت سے پڑھیں یا مجبوری سے ۔۔ اسی طرح روزہ ہے ، اسی طرح زکٰوۃ۔۔ آپکو ہر حال میں یہ عبادتیں ادا کرنی ہیں ، آپکا دل چاہے یانہ چاہے۔۔ اب درود و سلام کو افضل ترین اور مقبول عبادت کا درجہ دیا- وہ واحد عمل جو خدا بھی کرتا ہے ، مگر اسکو فرض نہیں کیا۔۔ کیوں ؟ تاکہ کوئی
محبوری سے نہ پڑھے ، بلکہ جو بھی پڑھے محبت سے پڑھے۔۔ پُتّر ، محبت ساری عبادتوں کا مرشد ہے۔۔اسی لیے مِیلادِ رسولﷺ کو فرض قرار نہیں دیا۔۔ تاکہ کوئی مجبوری سے یہ مُقدس خوشی نہ منائے ، جو
بھی مناۓ ، جُھوم کر مناۓ۔۔
اب سوچیں اگر یہ فرض عبادت ہوتی تو کتنے لوگ ماتھے پہ بَل چڑھا کر جیب سے پیسہ لگاتے ؟ پُتّر ، خدا کی بارگاہ میں سب کُچھ گوارہ ہے، لیکن اُسکے محبوب ﷺ کے نام پر دل کی تنگی اور ماتھے کی تیوری کسی صورت قبول نہیں۔۔ابلیس کے سِوا کون ہے جو اس وِلادت پر خوش
نہ ہوا ہو ؟ خدانے ولادت کے سال ہر ماں کو نرینہ اولاد ایسے ہی تو عطا نہیں
فرمادی ناں ؟شام تک کے محلات روشن کرنا خدا کی حیثیت کے مطابق تھا۔۔
اپنی گلی محلوں میں چراغاں کرنا ہماری حیثیت کے مطابق ہے۔۔
مگر خوشی ایک ہے۔۔
جس طرح حضور ﷺ کے وضو کا استعمال شُدہ پانی زمین پر گِرنے نہ دینا فرض یا واجب نہیں، مگر صحابۂِ کرام نے وضو کے استعمال شدہ پانی
سے لیکر داڑھی اور سرِ مبارک کے بالوں تک کو بھی کبھی زمین پر نہیں گِرنے دیا، یہ فرائض نہیں یہ محبت ہے۔۔
پتر ! محبت کا اصول سمجھ لیں ، خدا نہیں چاہتا کہ کوئی مجبوری کے
باعث اسکے محبوب کا نام لے ، اُنکے آنے کی خوشی مناۓ۔
یہ راز کی باتیں ہیں ۔ امتی سب ہیں عاشق سب نہیں ۔
کوئی میلاد النبی کو بدعت کہتا ہے کوئی چرچے کرتا خوشیاں مناتا ہے ۔
بس یہ راز کی باتیں ہیں ۔

29/08/2026
' درودِ پاک کی دعوت۔۔۔۔ایک خاص سعادت۔۔۔کبھی غور کیا ہے؟جب کسی دل کو درودِ پاک پڑھنے کی توفیق ملتی ہے، اور پھر وہی دل دوس...
27/08/2026

' درودِ پاک کی دعوت۔۔۔۔
ایک خاص سعادت۔۔۔

کبھی غور کیا ہے؟
جب کسی دل کو درودِ پاک پڑھنے کی توفیق ملتی ہے، اور پھر وہی دل دوسروں کو بھی درود کی طرف بلانے لگتا ہے، تو یہ محض ایک معمول نہیں رہتا…
یہ ایک خوبصورت سعادت بن جاتی ہے ۔۔۔۔

کچھ لوگ صرف خود درود پڑھتے ہیں،
اور کچھ خوش نصیب ایسے ہوتے ہیں جن کے حصے میں یہ بھی آتا ہے کہ وہ دوسروں کو درودِ پاک کی محبت یاد دلاتے ہیںﷺ۔۔۔۔

ایسی دعوت کو معمولی نہ سمجھیں…
ممکن ہے آپ کے ایک پیغام سے کسی کی زبان پر درود جاری ہو جائے،
کسی کا دل سکون پا جائے،
کسی کی زندگی میں درودِ پاک ایک مستقل معمول بن جائے۔۔۔۔

اور ذرا سوچئے ۔۔۔۔

اگر آپ کسی ایسی تحریر تک پہنچے ہیں جو آپ کو درودِ پاک یاد دلاتی ہے، تو شاید یہ بھی آپ کے لیے ایک خوبصورت موقع ہے کہ آپ اسی وقت اپنے محبوب نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں درود کا ہدیہ پیش کر دیں۔۔۔۔

درود پڑھنے کی توفیق بھی نعمت ہے،
اور درود کی دعوت دینے کا موقع بھی نعمت ہے۔۔۔

اس لیے جب کبھی آپ کے سامنے درودِ پاک کی کوئی پوسٹ آئے،
اسے صرف ایک تحریر سمجھ کر آگے نہ بڑھ جائیں…
ایک مرتبہ درود پڑھ لیجیے، شاید یہی ایک لمحہ آپ کے لیے سعادت بن جائے۔۔۔۔

اللّٰهُمَّ صَلِ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ ﷺ
ایک بار درود شریف پڑھ کر اپنی زبانوں کو معطر کیجئیے '

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️
طالب دوعا اظہر شاہ

Address


Telephone

03218787174

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qaumi Umang Group of E/P News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share