کوہاٹ اور مضافات کی غیر جانبدار خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کیلئے ہمارا پیج کوہاٹ اپڈیٹس لائیک کریں -
16/08/2025
کوہاٹ اپڈیٹس: 14 اگست کے موقع پر کوہاٹ ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی نے گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک کو جام رکھا یہ مناظر گیریزن کریڈٹ کالج کے قریب ریکارڈ کی گئی اور ذرا ہمارے ڈرائیور حضرات کا کردار بھی نوٹ فرما لیں-
16/08/2025
کوہاٹ اپڈیٹس: یہ ویڈیو 14 اگست کی شام ڈھوڈہ پارک کے قریب ریکارڈ کی گئی، کیا یہ جشن آزادی ہے؟ کیا پاکستان اس وجہ سے آزاد ہوا تھا؟ کیا اس دن خواتین کا باہر نکلنا
مناسب ہے ؟
جبکہ کوہاٹ ٹریفک پولیس اس موقع سے غیر حاضر تھی، آخر کیوں ؟
15/08/2025
کوہاٹ اپڈیٹس: سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں، کلاوڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد جان سے گئے
کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب کئی گاؤں بہا لے گیا، مکینوں کے آشیانے گرگئے، سیلابی ریلوں میں جانور اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں،،،،بونیر میں ہنگامی حالت نافذ، سوات میں دریا بپھرا تو راستے میں آنے والی ہر شے کو تنکوں کی طرح بہا لے گیا
15/08/2025
پشاور: ( کوہاٹ اپڈیٹ/ کامران خان) خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔ خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں، کلاوڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں میں سینکڑوں افراد جانبحق۔
کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب کئی گاؤں کو بہا لے گیا، سیلابی ریلوں میں گھروں اور بازاروں سمیت جانور اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔باجوڑ میں صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر خادثے کا شکار۔ خادثے میں 5 افراد جاں بحق۔
😥۔
15/08/2025
کوہاٹ اپڈیٹس
خیبر پختونخوا حکومت کا باجوڑ حادثے کے لیے روانہ کیا گیا ہیلی کاپٹر مہمند کے علاقے پنڈیالئ میں گر کر تباہ ہو گیا۔
15/08/2025
کوہاٹ اپڈیٹس: ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ریجن عباس مجید خان مروت نے ضلع کوہاٹ میں چہلم کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روایتی راستوں کا معائنہ کیا اور پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران آر پی او نے جلوسوں کے روٹس پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں پر غیر متعلقہ افراد کے داخلے کو ہر صورت روکا جائے اور مکمل کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے۔
آر پی او نے موقع پر امن کمیٹی کے مشران سے بھی ملاقات کی اور چہلم کے پرامن انعقاد کے لیے باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری پر زور دیا۔
15/08/2025
کوہاٹ اپڈیٹس: یہ آزادی کی رات تھی یا گناہوں کی ؟؟
14 اگست کی رات، کوہاٹ کی سڑکیں اور پارک نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں سے بھرے ہوئے تھے، شور شرابا، بے پردگی، ہنسی مذاق، ڈانس اور عجیب و غریب مناظر، جیسے یہ آزادی نہیں بلکہ گناہوں کی رات ہو! کیا یہی وہ پاکستان ہے جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی تھی ؟؟؟
15/08/2025
ماشاءاللہ
کوہاٹ شہر سے تعلق رکھنے والے
ولید پراچہ
ریجنل ڈائریکٹر KPK
Arfa Karim technology
کا جشن آزادی کے حوالے سے آرمی سٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں بطور
Inspiration hero and IT expert/promotor
خصوصی شرکت.
مزید تفصیلات ویڈیو میں
15/08/2025
G. ghazal Beauty Lounge Kohat
کوہاٹ کا ایک بااعتماد بیوٹی پارلر، جو کئی سالوں سے آپکی خوشیوں میں پیش پیش, گزشتہ روز یوم آزادی کی مناسبت سے انکی جانب سے بھی ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا، جنہیں کافی پزیرائی ملی، مزید اس ویڈیو میں
14/08/2025
14/08/2025
کوہاٹ اپڈیٹس: آج جشن آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہال کوہاٹ میں کچھ مزاحیہ مناظر بھی دیکھنے کو ملے-
14/08/2025
کوہاٹ اپڈیٹس: ایک جانب وزیر قانون آفتاب عالم اور انکی پارٹی پاکستان تحریک انصاف پاک فوج کیخلاف بیان بازی کرتی ہیں جبکہ آج جشن آزادی کے پروگرام میں پاک فوج کے سپہ سالار کا بینر اٹھائے ہوئے ہیں-
Be the first to know and let us send you an email when کوہاٹ اپڈیٹس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.