16/10/2025
https://www.facebook.com/share/p/17jSQpDckZ/
خیبر: سماجی و کاروباری شخصیت سید جان آفریدی کی وزیر اعلیٰ کو مبارکباد
سماجی و کاروباری شخصیت سید جان آفریدی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کو منصبِ وزارتِ اعلیٰ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے لیے پہلے قبائلی وزیر اعلیٰ کا انتخاب ایک تاریخی سنگِ میل ہے، جس سے قبائلی عوام کی طویل محرومیوں کا ازالہ ہوگا اور ترقیاتی منصوبوں کے نئے دور کا آغاز متوقع ہے۔
سید جان آفریدی نے دعا کی کہ محمد سہیل آفریدی استقامت اور دیانت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔