Shehzad brother's is a Group of NaatKhuwaan,s for mafhil E Naat on national & international basis
(4)
27/08/2025
انشاءاللہ شہزاد برادران کھوڑ شہر کی اس محفل میں شرکت فرماکر اپنی حاضری پیش کریں گے
24/08/2025
شہزاد برادران کی طرف سے اہل اسلام کو ماہ ربیع الاول کی آمد بہت بہت مبارک ہو اور یہ ہماری زندگیوں میں آنے والا 1500سالہ جشن میلاد ہوگا اللہ پاک ہم سب کو اس میلاد پاک کو دھوم دھام سےمنانے کی توفیق عطا فرماۓ
سرکار کی آمد مرحبا
دلدار کی آمد مرحبا
محفل نعت کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں
0300:4652357
21/08/2025
الحمد للہ.. الحمد للہ.. الحمد للہ..
شہزاد برادران کی طرف سے منہاج القرآن کے تمام رفقاء، کارکنان کو بہت بہت مبارک ہو... ہمارے شیخ سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب آپ پردادا بن گئے اور محترم صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری صاحب دادا بن گئے... الحمد للہ
12/08/2025
عالمی روحانی اجتماع اعتکاف سٹی2025 شہزاد برادران اور منہاج نعت کونسل نے خوب رنگ بنایا لازمی سن کر شئیر کریں اور ہمارا یوٹیوب چینل بھی سبسکرائب کریں۔
نہ دن نہ مہینے تے نہ سال تے مکنی ایں
اعتکاف 2025 کے موقع پر تمام سینئر نعت خواں حضرات کے ساتھ ملکر شہزاد برادران نے خوب رنگ جمایا آپ بھی لازمی سماعت فرمائیں اور شئیر کریں
کسی کو ایک دم کال کردینا مہذب دنیا میں ناپسندیدہ مداخلت سمجھی جاتی ہے
فون کالز ضرورت سے زیادہ زحمت بن گئی ہیں
جب آپ کسی کو فون کرتے ہیں تو دراصل آپ بغیر اجازت اس کے وقت، ذہن، اور ماحول میں داخل ہو رہے ہوتے ہیں۔
جب آپ کسی کو کال کرتے ہیں تو آپ یہ فرض کر لیتے ہیں کہ دوسرا شخص بھی اُسی لمحے آپ کی طرح آزاد ہوگا، جب آپ ٹانگ پہ ٹانگ رکھے، کسی لحاف میں لیٹے ، چائے کی چسکیاں لیتے ، قہقہے لگاتے کسی کو کال ملاتے ہیں
ہو سکتا ہے کہ وہ کسی اہم میٹنگ میں ہو، کوئی ایمرجنسی مریض دیکھ رہا ہو، آپریشن تھیٹر میں ہو، عبادت یا نیند میں ہو ، کسی مریض یا پریشان فرد کے ساتھ ہو ، ذاتی مسائل میں الجھا ہو یا ذہنی طور پر تھکا ہوا ہو
آپ کی کال چاہے آپ کی نیت کتنی ہی اچھی ہو اس کے لیے ایک غیر ضروری مداخلت بن سکتی ہے۔
تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے کہ اچانک فون کال کسی انسان کی توجہ کو منتشر کر دیتی ہے۔
اگر کوئی پڑھ رہا ہو، لکھ رہا ہو، کسی تخلیقی یا فنی کام میں مصروف ہو ایک کال اس کی مکمل Flow State کو توڑ دیتی ہے، اور وہ گھنٹوں تک دوبارہ اسی سطح پر نہیں آ پاتا۔
ہم اکثر فون کی گھنٹی کو فائر الارم سمجھ لیتے ہیں ایسے بھاگتے ہیں جیسے اگر ابھی نہ اٹھایا تو کوئی قیامت آ جائے گی۔
کئی بار لوگ تھکے ہوئے ہوتے ہیں، الجھے ہوتے ہیں، لیکن کال کاٹنے پر یا نہ اٹھانے پر “بدتمیز، مغرور یا لاپروا” سمجھے جاتے ہیں۔
بامقصد گفتگو کے لیے فریقین کا ذہنی، جذباتی اور وقتی طور پر ايك ہی وقت میں دستیاب ہونا ضروری ہے۔
فون کال کا مطلب ہے کہ دونوں ایک ہی لمحے میں میسر ہوں اور آج کی مصروف زندگی میں یہ لمحہ نایاب ہوتا جا رہا ہے۔
خاص طور پر میڈیکل جیسے شعبہ جات میں، جہاں ایک لمحہ بھی قیمتی ہوتا ہے، وہاں کسی کا صرف “فون کر دینا” اور یہ توقع رکھنا کہ فوراً جواب ملے، یہ ناسمجھی اور زیادتی ہے۔
ہر انسان کا حق ہے کہ وہ اپنا وقت، توجہ اور توانائی کب اور کس کو دے ، یہ وہ حدود ہیں جو ہر باشعور فرد رکھتا ہے۔
غیر ضروری فون کال ان حدود کو بغیر اجازت عبور کر لیتی ہے۔
ہر شخص کی الگ روٹین ہوتی ہے ، کوئی فجر کے بعد سوتا ہے ، کسی کے لیے مغرب کے بعد کا وقت "فیملی ٹائم" ہوتا ہے، کوئی دوپہر کو قیلولہ کرتا ہے، کسی شخص کے لیے رات ذہنی سکون کشید کرنے کا نام ہے
بہت سی کالز صرف اس لیے خراب ہو جاتی ہیں کہ نیٹ ورک نہیں، شور زیادہ ہے اور کال ڈراپ ہو گئی
ایسے میں WhatsApp جیسی سہولت واقعی نعمت ہے۔ ایک مختصر میسج، وائس نوٹ، رپورٹ یا فراغت کی بابت دریافت کر لینا کتنی الجھنوں سے بچا لیتا ہے
بعض اوقات یقیناً ایمرجنسی ہوتی ہوگی لیکن زیادہ تر کالز ایمرجنسی نہیں ہوتیں یہ ایک عادت بن چکی ہیں۔
15/07/2025
باد رحمت سنک سنک جاۓ اعتکاف سٹی 2025 شہزاد برادران نے کمال رنگ بنایا لازمی سن کر شئیر کریں،اور جو لوگ نئے ہیں وہ ہمارے یوٹیوب چینل کو بھی لازمی سبسکرائب کر لیں تا کہ ہماری ہر نئی ویڈیو آپ تک پہنچ سکے نیچے لنک پر کلک کریں ۔
جامع شیخ الاسلام میں منہاج علماء کونسل کے زیر انتظام شب عاشور کے موقع پر پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس میں شہزاد برادران نے بھی اپنی حاضری پیش کی اللہ پاک قبول فرماۓ۔
03/07/2025
قبلہ حضور کے بھانجے محترم عدنان جاوید علیہ رحمہ کی چھٹی برسی کے موقعہ پر منہاج یونیورسٹی میں عظیم الشان ایصال ثواب کی محفل منعقد ہوئی جس میں شہزاد برادران کے ہیڈ محترم حافظ خرم شہزاد نے خصوصی شرکت کی اور نعتیہ کلام پیش کیا اور خوب داد وصول کی اللہ پاک عدنان بھائی کے درجات بلند فرماۓ۔
26/06/2025
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
سلام یا سید الشہداء امام عالی مقام سیدنا امام حسین علیہ السلام و اصحاب💔🙏🫡
راوی کہتا ہے کہ مدینے کے لوگ کہتے تھے،
ہم محرم کا چاند آسمان پر نہیں دیکھتے تھے، بلکہ امام جعفر الصادق علیہ السلام کے گھر سے رونے کی اتنی آوازیں آتیں تھیں کہ ہم سمجھ جاتے تھے کہ محرم کا چاند طلوع ہو گیا 🌙💔🙏😭
20/06/2025
قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانیؒ کے عرس پر تقریب کا انعقاد
صوفیاء کرام کا پیغام محبت، رواداری آج بھی امن و اتحاد کا سب سے بڑا ذریعہ ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسن قادری
حضور قدوۃ الاولیاء تقویٰ و طہارت کا پیکر تھے: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل
تقریب میں خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) عمر حیات، پروفیسر نواز ظفر، علامہ رانا ادریس، شہزاد رسول کی شرکت
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست، قدوۃ الاولیاء حضرت پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانیؒ کے 35ویں سالانہ عرس کی پُروقار تقریب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم گوشۂ درود میں، تحریک منہاج القرآن اور بزم قادریہ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ تقریب میں علما، مشائخ اور عقیدتمندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کرام نے برصغیر میں محبت، رواداری اور انسان دوستی کا جو پیغام دیا، وہ آج بھی امن و اتحاد کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصوف کا اصل مقصد نفس کی اصلاح، اخلاق کی بلندی اور خالق کی رضا ہے۔ حضور قدوۃ الاولیاء تقویٰ و طہارت کا پیکر تھے، ان کا دسترخوان وسیع تھا، عاجزی و انکساری ان کی شخصیت کا حصہ تھی۔
قدوۃ الاولیاء حضرت سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانیؒ دنیائے ولایت کے اس آفتابِ درخشاں کا نام ہے، جس کی تابدار کرنوں کے فیض سے تحریک منہاج القرآن کا آغاز ہوا اور اس مشن کو وہ تحرک ملا کہ آنے والا ہر لمحہ اس تحریک کی مقبولیت اور وسعت کا پیغامبر بن گیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ صوفیاء کی تعلیمات کا مطالعہ کریں تاکہ روحانی سکون اور معاشرتی ہم آہنگی حاصل ہو۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا۔ قاری انعام اللہ نعیمی نے تلاوتِ کلامِ مجید کی سعادت حاصل کی۔ تقریب کے میزبان، چیف آرگنائزر بزم قادریہ، شہزاد رسول قادری نے استقبالیہ کلمات میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
بین الاقوامی نعت خواں شہزاد حنیف مدنی، محمد عبد اللہ الطاف، شکیل احمد طاہر، خرم شہزاد قادری، علامہ صابر حسین صابری نے حضور سرورِ کونین ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) عمر حیات، نوراللہ صدیقی، علامہ رانا محمد ادریس، حاجی منظور حسین مشہدی، جی ایم ملک، انجینئر رفیق نجم، پروفیسر نواز ظفر، جواد حامد، راجہ زاہد محمود، کرنل (ر) خالد جاوید، حاجی مقصود احمد، ڈاکٹر شاہد محمود، حاجی محمد اسحاق، حافظ عابد بشیر، طیب ضیاء، شمیم نمبردار نے شرکت کی۔
Be the first to know and let us send you an email when Shehzad Brother's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.