IHMA-Islamic Homeopathic Medical Association Pakistan Official

  • Home
  • IHMA-Islamic Homeopathic Medical Association Pakistan Official

IHMA-Islamic Homeopathic Medical Association Pakistan Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from IHMA-Islamic Homeopathic Medical Association Pakistan Official, News & Media Website, .

21/07/2025

بغیر چوٹ لگے جسم پر پڑنے والے نیل کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ ایسی وجہ جس...See more

25/05/2025

اپنی پروفیشنل صلاحیتوں کو بڑھانا کسی بھی پروفیشنل کی اہم ذمہ داری ہے۔ خصوصاً معالج کے لیے بہت اہم ہے۔اس کی اہمیت کے پیش نظرIHMAپاکستان کے دستور/منشور میں تعلیم و تربیت پر بہت زور دیا گیا ہے ۔IHMAکے دستور پر عمل کرتے ہوئے
آئی ایچ ایم اے ضلع رحیم یار خان کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کا آئی ڈی سی لیب کا دورہ احسن اقدام ہے۔۔ مرکزی صدر IHMAپاکستان محترم جناب ہومیوپیتھک ڈاکٹر غلام مرتضیٰ خان نے صدر IHMAضلع رحیم۔ یار خان محترم جناب ہومیوپیتھک ڈاکٹر نوید نزیر چوہدری اور جنرل سیکرٹری محترم جناب ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد معین رانا اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےاس عمل کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ڈاکٹر جاوید اقبال ترجمان IHMAپاکستاں
رحیمیارخان( ڈسٹرکٹ بیورو چیف)
اسلامک ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن (IHMA) ضلع رحیم یار خان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے معزز ممبران نے آئی ڈی سی لیبارٹری کا دورہ کیا۔ برانچ سپروائزر غلام علی نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی کے اہم عہدیداران صدر ڈاکٹر نوید نزیر چوہدری، جنرل سیکرٹری محمد معین رانا، سینئر نائب صدر ڈاکٹر عابد حسین، نائب صدر / چیر مین الخدمت کمیٹی ڈاکٹر عدنان قدیر، اور صدر خان پور ڈاکٹر قمر زمان سعیدی شریک تھے۔
دورے کے دوران آئی ایچ ایم اے ضلع رحیم یار خان کی جانب سے آئی ڈی سی لیب انتظامیہ ضلع رحیم یار خان سے خصوصی ڈسکاؤنٹ پیکج لیا گیا ، جس کے تحت ہومیوپیتھک ڈاکٹروں اور ان کے فیملی ممبرز کو لکھے گئے ٹیسٹوں پر کوالٹی،مستند رپورٹنگ، رعایتی سروسز مہیا کروانا ہے۔ اس موقع پر صحت سے متعلق مختلف امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
لیب کے سپروائزر غلام علی نے مہمانوں کو لیب کی جدید ٹیکنالوجی، طریقہ کار اور ایس او پیز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی ایچ ایم اے کے اس مثبت اقدام کو ہومیوپیتھک برادری کی فلاح اور طبی سہولیات کی بہتری کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

**آئی ایچ ایم اے ضلع ساہیوال کے زیراہتمام شاندار ایجوکیشنل سیمینار کا انعقاد**اسلامک ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن (IHMA...
19/04/2025

**آئی ایچ ایم اے ضلع ساہیوال کے زیراہتمام شاندار ایجوکیشنل سیمینار کا انعقاد**

اسلامک ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن (IHMA) ضلع ساہیوال کے زیر اہتمام ایک پروقار ایجوکیشنل پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے ممتاز ہومیوپیتھک ماہرین اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر خالد محمود شیخ (صدر IHMA ضلع ساہیوال) نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض **ڈاکٹر محمد احمد ملک (سیکرٹری جنرل ضلع ساہیوال)** نے دیے

پروگرام کے مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر عثمان غنی (مرکزی سینئر نائب صدر IHMA)، ڈاکٹر کاشف عمران (صدر جنوبی پنجاب)، ڈاکٹر شکیل چوہدری، اور ماہر امراض گردہ ڈاکٹر امتیاز شامل تھے، جنہوں نے اپنے تجربات اور رہنمائی سے شرکاء کو مستفید کیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید اور درسِ قرآن سے ہوا جو ڈاکٹر افضل اسلام نے پیش کیا، جبکہ روح پرور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت ڈاکٹر نور الانوار نوری کو حاصل ہوئی۔

پروگرام کے دوران لاعلاج سمجھے جانے والے امراض کے ہومیوپیتھک علاج پر تفصیلی گفتگو ہوئی، کیس اسٹڈیز پر مباحثہ ہوا، اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا گیا۔ شرکاء نے IHMA کی تعلیمی و تحقیقی کاوشوں کو سراہا اور تنظیم کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پروگرام کے اختتام پر معزز مہمانوں کو **مسعود فارما** کی جانب سے خوبصورت گفٹ پیکس پیش کیے گئے۔ خصوصی انتظامات ڈاکٹر زاہد محمود سیکرٹری نشر واشاعت ihma ضلع ساہیوال اور ڈاکٹر امجد خلیل فنانس سیکرٹری ihma ضلع ساہیوال نے بخوبی سرانجام دیے، جنہوں نے تمام انتظامات کو مثالی بنایا۔

یہ علمی ، روحانی و سائنسی کاوش بلاشبہ ضلع ساہیوال کی IHMA ٹیم کی ایک یادگار پیشکش ثابت ہوئی، جس نے علم و خدمت کے نئے باب رقم کیے ۔

25/03/2025

ہم وہاڑی کے تمام ہومیو پیتھک ڈاکٹر ھومیوپیتھک الائنس کے فل پینل کو سپورٹ کرتے ہیں
ڈاکٹر عبد الشکور اعوان وہاڑی اینڈ تمام کولیگ ڈاکٹرز
انشاللہ آللہ تعالیٰ کامیابی عطا ء فرمائے گا۔ آمین

25/03/2025
NCH Election 26/03/2025
25/03/2025

NCH Election 26/03/2025

24/03/2025

السلام وعلیکم ۔جیسا کہ اپ کے علم میں ہے کہ نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کے الیکشن 26/03/2025 مارچ بروز بدھ صبح اٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک ہیں اور اج کا انتخاب اگلے پانچ سال کے لیے ہومیوپیتھی کا مستقبل ہوگا ہومیوپیتھی کے بہتر مستقبل کے لیے اپ سے درخواست ہے کہ بھرپور طریقے سے ہومیو پیتھک الائنس پاکستان کا ساتھ دیں اور اس کے لیے پولنگ سٹیشن پاپولیشن کا دفتر زکریا ٹاؤن ملتان میں ہے. ووٹ کے لیے سیریل نمبر 22- 23 -24 -25 -26 نمبر پر مہر لگائیں اور الائنس کو کامیاب بنیائیں۔ شکریہ

Address


Telephone

+923457099071

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IHMA-Islamic Homeopathic Medical Association Pakistan Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share