15/07/2024
پاک فوج کی سپورٹ کرنے والوں کو اکثر ایک طعنے کا سامنا رہتا کہ "بُوٹ پالشی" ہے. بڑی حیرت ہوتی ہے ناں کہ دنیا بھر کے لوگ جہاں اپنے محافظوں کی ہر مقام پر مقدم رکھتے وہیں ہمارے ملک میں کچھ انا پرست اور سیاسی چاپلوسوں کو اپنی فوج کو سپورٹ کرنا " بُوٹ پالشی" لگتی ہے.
سرحد پہ جب فوج کا سینہ چھلنی ہوتا ہے تو وہ فوجی یہ نہیں کہتا کہ یہ گولی انکھ لیے کھا رہا ہوں جو بُوٹ پالشی ہیں بلکہ یہ گولی ان لوگوں کی حفاظت کے لیے بھی کھائی جاتی ہے جو انہیں گالیاں دے رہے ہوتے ہیں.
خیر کسی سیاسی کے چپلے چاٹنے سے بوٹ پالشیا ہونا کہیں بہتر ہے. محافظوں کو ہمیشہ غیرمشروط سپورٹ کرنا چاہیے جیسے وہ غیر مشروط اپنی جان دے جاتے ہیں.
خیر جو بوٹ میری خاطر سارا دن دوڑتے ہیں میرے سینے کی گولی خود کھاتے ہیں.
میرے حصے کی تپتی دھوپ خود برداشت کرتے ہیں، میرے حصے کی یخ ترین راتیں خود ٹھٹھرتے ہوئے گزارتے ہیں، میرے حصے کی رات وہ خود جاگ کر گزارتے ہیں.
یہ بوٹ اپنی ماؤں کی کوکھ اجاڑ کے میری ماں کا آنگن آباد رکھتے ہیں، اپنی سہاگن کا سہاگ قربان کرکے میری ماں، بہن اور بیٹی کا سہاگ اجڑنے سے بچاتے ہیں.
اس کے بعد میں ان کا احسان مند نہ رہو انکو گالیاں دوں، انکی ذات پر انگلی اٹھاؤں یہ میرا ظرف نہیں کہ اتنے اعلیٰ ظرف رکھنے والوں کے سامنے میں اتنا کم ظرف بن رہوں کہ مجھے اپنا آپ بھی چھوٹا محسوس ہو تو نہ بھئی یہ ہم سے نہ ہوگا. ہم بوٹ پالشیے ہی اچھے.
خاکی وردی والوں کے بوٹ پالش کرنا میرے لیے ہندوستان، افغانستان,اسرائیل اور امریکہ والوں کے تلوے چاٹنے سے کہیں ذیادہ افضل وہ باعثِ فخر ہے.
میں نے کہا بھئی یہ بھی مجھ سے نہ ہوگا کہ میں ان خاکی وردی والوں کو ان لوگوں کے خلاف کمزور کروں جنکے آباؤاجداد نے عربوں میں میرے پیارے نبی صلی اللہ علیہِ وآلہِ وسلم کو طائف میں پتھر مارے اور آج وہ میرے پڑوس میں بیٹھ کر میرے نبی پاک کے اس پاک دیس کے خلاف سازشیں کریں اور انہی سازشوں کے درمیان حائل یہ خاکی وردی والوں کو میں کمزور کروں نہ بھئی یہ مجھ سے نہ ہوگا.
میں ان خاکی وردی والوں کو کمزور کروں دجال کی ناجائز ریاست اسرائیل کے خلاف جو دن رات میرے فلسطینی بہن بھائیوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں، ان خاکی وردی وردی والوں کو کہ جنہوں نے کل حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی سپہ سالاری میں جا کے اسلام کے سب سے بڑی دشمن یہودیوں سے لڑ کر مسجدِ اقصیٰ کو آزاد کروانا ہے تو کیا میں یہودیوں کی مدد کروں ان خاکی وردی والوں کو کمزور کرکے؟ نہ بھئی یہ بھی مجھ سے نہ ہوگا.
میں خاکی وردی والوں کو ان لوگوں کے لیے کمزور کروں کہ جنہوں نے لاکھوں لوگوں کو ہیروشیماء، ناگاساکی، ویتنام، لاکھوں مسلمانوں کو عراق، شام، افغانستان میں شہید کیا. کیا انکےلیے میں ان بوٹ والوں کے خلاف ٹھہر جاؤں نہ بھئی یہ بھی مجھ سے نہ ہوگا.
کیا میں ان لوگوں کے لیے وردی والوں کے خلاف ہو جاؤں جنہوں نے کھربوں روپے اس ملک کی عوام کے لوٹ کر اس ملک کو معاشی طور پر لاغر کیا، دفاعی طور پر کمزور کرنا چاہا، جنہیں دنیا چور اور ڈاکو کے نام سے بلاتی ہے، جنہوں نے میرے ملک کے نام پہ کھربوں ڈالر لیے اور وہ سب انکے بنکوں میں گیا تو میں ایسے لوگوں کے لیے ان بوٹ والوں کے خلاف ہوجاؤں جو ساری دنیا سے کم بجٹ لیکر کم ترین تنخواہوں کے ساتھ میرے لیے سرحد پہ بھی لڑتے ہیں، اندرونی و بیرونی دہشتگردوں کے خلاف بھی لڑتے ہیں، چور ڈاکوؤں کے خلاف بھی لڑتے ہیں، گلیوں چوراہوں بازاروں میں میری چوکیداری بھی کرتے ہیں.
جو زلزلہ، سیلاب، دھماکوں، ترقیاتی منصوبوں، یہاں تک کہ اپنی تنخواہیں تک دے جاتے ہیں اور نہ کبھی احسان جتاتے ہیں نہ کبھی جلسے جلوس کرتے ہیں نہ کبھی انکے اہل و اعیال جتاتے ہیں. تو کیا اس لوگوں کو میں ان لوگوں کو اہمیت دوں جنہوں نے میرے نام پہ کھربوں لیے، اقتدار رہا تو ٹھیک نہ رہا تو ملک کو گالیاں دیں، ملک توڑنے کی دھمکیاں دیں، دشمنوں کو ملکی راز بیچنے کی دھمکیاں دیں، ملک کو دہشتگرد کہا، فوج کو دہشتگرد کہا تو بھئی ایسے لوگوں کے لیے میں اپنی فوج کو کمزور نہیں کرسکتا.ایسے لوگوں کے ساتھ مل کر میں اپنی فوج کا دشمن نہیں ہوسکتا.
پیارے نبی صلی اللہ علیہِ وآلہِ وسلم کے دشمنوں کے خلاف اپنی فوج کے ساتھ ٹھہرنا بوٹ پالشی ہے.
مسجدِ اقصیٰ کے دشمنوں اور اسلام کے خلاف سب سے بڑے سازشی یہودیوں کے خلاف اپنی فوج کے ساتھ ٹھہرنا بوٹ پالشی ہے.
مکہ المکرمہ و مدینہ منورہ کو دشمنوں کی سازش سے محفوظ کرنے والی اپنی فوج کے ساتھ ٹھہرنا بوٹ پالشی ہے.
میرے لیے اپنے سینوں کو چھلنی کروانے والے، محافظوں کے لیے آواز اٹھانا بوٹ پالشی ہے.
لاکھوں مسلمانوں کے قاتلوں کے خلاف اپنی فوج کے ساتھ ٹھہرنا.
ملک و ملت کے غداروں کے خلاف اپنی فوج کے ساتھ ٹھہرنا اگر بوٹ پالشی ہے تو خدا کی قسم میں سب سے بڑا بوٹ پالشی ہوں مجھے ان بوٹوں پہ اور ان بوٹوں میں زخموں سے رستے خون کے قطرے تک سے محبت ہے بناء کسی غرض بناء کسی لالچ بناء کسی مطلب کیونکہ یہ بوٹ ہی تو میری آزادی کے ضامن ہیں.
اسلیے میں بوٹ پالشی ہی ٹھیک ہوں یہ طعنہ نہیں بلکہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں کم ظرف نہیں.
بوٹ والوں کا ظرف جان دینے کا ہو، اپنا خاندان اجاڑنے کا ہو، کال کوٹھری میں دشمن کی صعوبتیں برداشت کرنے کا ہو، اپنے بچوں کو یتیم کروانے، ماں باپ کو بےاولاد کروانے اور بیوی کو بیوہ کروانے کا ہو اور میں انکی خاطر انکی محبت میں بول نہ سکوں، انکا دفاع نہ کرسکوں نہ بھئی بوٹ پالشیاء کہو یا اپنے محافظوں کا احسان مند مگر میں کم ظرف نہیں. پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد۔ 🇵🇰
Gumnaam hero of Pakistan
꧁ ꧂
▌│█║▌║║║▌║▌║█
🦌