Ilham News

Ilham News دہلی نے قلم دیا، بہاولپور نے گھر۔ 1940 سے آج تک: سچ لکھتے ہیں، بکتے نہیں۔ ادب، دین، سیاست پر وہ بات جو کوئی نہیں کرتا۔

Since 1940, “Ilham Bahawalpur” has been a subscription based magazine intellectual publication in which, youth, politics, religion, social-reform and civil action, along with articles on current affairs and reader feedback are published. Ilham has been published on a monthly basis by Shihab Academy, Bahawalpur and its circulation reaches out to all parts of the country.

09/08/2026

پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ۔
ڈیزل 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا ۔

یوم آزادی کے موقع پر گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے وویمن بہاولپور  کی عمارت کو برقی قمقموں سے بڑی خوبصورتی سے س...
09/07/2026

یوم آزادی کے موقع پر گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے وویمن بہاولپور کی عمارت کو برقی قمقموں سے بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا ۔

عکاسی: وسیم اقبال صاحب

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کی زیرِ صدارت ای بس ٹرمینل کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن عرف...
09/07/2026

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کی زیرِ صدارت ای بس ٹرمینل کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس منعقد کیا، جس میں بہاولپور میں ای بس ٹرمینل کے قیام کے منصوبے سے متعلق عملدرآمد میں درپیش امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ٹرمینل کی خوبصورتی، شجرکاری، سرسبز ماحول، لینڈ اسکیپنگ اور بیرونی تزئین و آرائش کے حوالے سے اقدامات پر بھی غور کیا گیا، تاکہ ٹرمینل کو جدید، دیدہ زیب اور شہر کے مجموعی حسن سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔

09/07/2026

7-ستمبر 1974
جی ہاں آج 7- ستمبر ہے اورٹھیک اسی دن یعنی 7- ستمبر 1974 کو مملکت خداداد پاکستان کی قومی اسمبلی نے ایک متفقہ قرارداد پاس کر کے قادیانیوں اور مرزائیوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے غیر مسلم اقلیت قرار دے دیا تھا۔

آج 7- ستمبر ہے سات ستمبر کو ہی یوم فضائیہ کے طور پر منایا جاتا ہے جب لاہور پر فضائی حملہ ہوا اور ایم ایم عالم نے انڈیا ک...
09/07/2026

آج 7- ستمبر ہے

سات ستمبر کو ہی یوم فضائیہ کے طور پر منایا جاتا ہے جب لاہور پر فضائی حملہ ہوا اور ایم ایم عالم نے انڈیا کے پانچ جہاز مار گرائے تھے۔

The Certificate Distribution Ceremony of “Let’s Speak Theatrically” Congratulations to all our participants specially Ag...
09/07/2026

The Certificate Distribution Ceremony of “Let’s Speak Theatrically”

Congratulations to all our participants specially Agha Sadaf Mehdi SB for their dedication and hard work.

Good initiative!
09/07/2026

Good initiative!

Most probably next is Bahawalpur Province! آپ کا کیا خیال ہے؟
09/07/2026

Most probably next is Bahawalpur Province!

آپ کا کیا خیال ہے؟

بہاول وکٹوریہ ہسپتال سائیکل اسٹینڈ کے ٹھیکیدار کو گرفتار کر لیا گیا ۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے معاونِ خصوصی شع...
09/06/2026

بہاول وکٹوریہ ہسپتال سائیکل اسٹینڈ کے ٹھیکیدار کو گرفتار کر لیا گیا ۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے معاونِ خصوصی شعیب مرزا کا انسپیکشن ٹیم کے ہمراہ رات گئے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں اچانک چھاپہ۔

مریضوں اور لواحقین سے اوور چارجنگ کرنے پر پارکنگ ٹھیکدار کو فوری گرفتار کر لیا گیا ۔

رپورٹ: وسیم اقبال صاحب

یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ہارٹیکلچر ایجنسی بہاولپور اور لکی سنیکس لمیٹڈ کے اشتراک سے گلِ بہار سیزن 1 کا انعقاد کیا گ...
09/06/2026

یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ہارٹیکلچر ایجنسی بہاولپور اور لکی سنیکس لمیٹڈ کے اشتراک سے گلِ بہار سیزن 1 کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا مقصد خواتین اور بچوں کو صحت مند تفریح، تخلیقی اظہار اور مثبت سماجی سرگرمیوں کے لیے ایک محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا تھا۔ یومِ دفاع کی مناسبت سے تقریب میں میجر عزیز بھٹی شہید سمیت وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

گلِ بہار سیزن 1 میں 25 مختلف اسٹالز قائم کیے گئے۔ ویمن چیمبر آف کامرس اور ویمن گروپ آف انٹرپرینیورز کے تعاون سے خواتین کاروباری افراد کو اپنی مصنوعات اور صلاحیتیں متعارف کرانے کے لیے خصوصی مواقع فراہم کیے گئے، جبکہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بہاولپور سمیت مختلف تعلیمی اداروں نے بھی یومِ دفاع کے حوالے سے اسٹالز لگائے۔

تقریب میں بہاولپور ڈویژن کے فنکاروں اور موسیقاروں نے بھی شرکت کی۔ شاہد جیون، طلحہ راجپوت، محمد توقیر، شیریں کنول اور رمضان جانی نے ملی نغموں اور معروف پاکستانی گیتوں کے ذریعے شرکاء کو محظوظ کیا۔ وجیہہ الحسن، حسن فادل، شاگان مہدی اور نوشتہ حسن نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

اس موقع پر بہاولپور کی معروف فنکارہ گل بہار بانو کو ان کی فنی خدمات اور شہر کے ثقافتی منظرنامے میں کردار کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ان کی کزن شیریں کنول نے ان کی معروف غزل ’’چاہت میں کیا دنیا داری‘‘ پیش کی۔ تقریب کے دوران گل بہار کارنر کا بھی افتتاح کیا گیا، جسے فنکارہ کی خدمات کے اعتراف کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔

بچوں کے لیے جنوبی پنجاب کے معروف میجک آرٹسٹ جام مجاہد، سرفراز علی بادی اور ان کی ٹیم نے میجک اینڈ پپٹ شو پیش کیا، جس نے تقریب میں بچوں کے لیے خصوصی دلچسپی پیدا کی۔

تقریب کے ذریعے اس امر کو اجاگر کیا گیا کہ عوامی پارکس اور شہری مقامات کو محض سبزہ اور تفریح تک محدود رکھنے کے بجائے خواتین، بچوں، نوجوانوں، مقامی کاروباری افراد اور فنکاروں کے لیے مثبت، محفوظ اور تعمیری سرگرمیوں کے مراکز کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

گلِ بہار سیزن 1 سرکاری اداروں، کاروباری برادری، فنکاروں اور سول سوسائٹی کے باہمی تعاون کی ایک مثال کے طور پر سامنے آیا۔ قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ تقریب کے انعقاد کے لیے سرکاری خزانے سے کوئی رقم خرچ نہیں کی گئی، جبکہ تمام اخراجات کاروباری برادری اور سول سوسائٹی کے تعاون سے پورے کیے گئے۔

Address

Chicago, IL

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ilham News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ilham News:

Shortcuts

Share

Category