The Balochistan Post - Urdu

  • Home
  • The Balochistan Post - Urdu

The Balochistan Post - Urdu Techvoy is dedicated to covering digital culture, social media and technology.

Techvoy is Honored by its reader and we take it as our first priority to update our entire readership on every single innovation,upgrades,updates and reviews on every latest technology.

08/07/2025

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر رہنماؤں کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ گرفتار رہنماؤں تین ماہ قبل 3 ایم پی او کے تحت کی گئی تھی، اور آج اسی حوالے سے ججز پر مشتمل ایک جائزہ بورڈ کا اجلاس متوقع تھا تاہم اجلاس سے چند گھنٹے قبل اچانک ایم پی او کے احکامات ختم کر کے انہیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیادی بلوچستان پوسٹ ...
08/07/2025

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

دی بلوچستان پوسٹ

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے مرکزی رہنماؤں کو کوئٹہ میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں مزید دس دن کے لیے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ گرفتار افراد میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی، بیبگر بلوچ، غفار بلوچ، گلزادی بلوچ اور بیبو بلوچ شامل ہیں۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن کی تفتیش کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست پر رہنماؤں کو دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

خیال رہے کہ گرفتار رہنماؤں تین ماہ قبل 3 ایم پی او (مینٹیننس آف پبلک آرڈر) کے تحت کی گئی تھی، اور آج اسی حوالے سے ججز پر مشتمل ایک جائزہ بورڈ کا اجلاس متوقع تھا۔

تاہم اجلاس سے چند گھنٹے قبل اچانک ایم پی او کے احکامات ختم کر کے انہیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماوں کے مطابق یہ اقدام "پیشگی منصوبہ بندی" کا نتیجہ ہے تاکہ رہنماؤں کو جعلی اور من گھڑت مقدمات میں الجھایا جا سکے۔ انکا کہنا ہے کہ ان کے خلاف دائر کی گئی ایف آئی آرز "جھوٹ پر مبنی" ہیں اور ان کا مقصد بلوچ سیاسی کارکنوں کو دبانا ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے مرکزی رہنماؤں کو کوئٹہ میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں مزید دس دن کے لیے پولیس کے حوالے ک...

08/07/2025

بلوچستان یونیورسٹی کے فیمیل ہاسٹل کی بندش کیخلاف طالبات کا احتجاج جاری

حب: بی وائی سی ریلی سے گرفتار خواتین دو روز بعد رہا، ایچ آر سی پی کے عبداللہ تاحال زیرِ حراستدی بلوچستان پوسٹ۔حب پولیس ن...
07/07/2025

حب: بی وائی سی ریلی سے گرفتار خواتین دو روز بعد رہا، ایچ آر سی پی کے عبداللہ تاحال زیرِ حراست

دی بلوچستان پوسٹ۔

حب پولیس نے گزشتہ روز بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی کی ریلی پر دھاوا بولتے ہوئے فائرنگ کی اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بی وائی سی نے 5 جولائی کو ذیشان ظہیر کے قتل کے خلاف حب میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا ریلی کے دوران پولیس نے مظاہرین کو گھیر کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

بی وائی سی کے مطابق جب مظاہرین نے لسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کی کوشش کی تو حب پولیس نے انہیں وہاں سے روک دیا جس کے بعد مظاہرین نے مین روڈ پر ریلی نکالی۔

اسی دوران پولیس نے فائرنگ کی اور ریلی میں شریک بی وائی سی کے کارکنوں اور لاپتہ افراد کے لواحقین کو گرفتار کیا۔

تنظیم کے مطابق پولیس نے اس کارروائی کے دوران جبری لاپتہ شبیر بلوچ کی کمسن بہن، خضدار سے لاپتہ سلمان بلوچ کی بہن سمیت مزید دو خواتین کارکنان اور پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن کے عبداللہ بلوچ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

بی وائی سی نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے گرفتار کارکنوں کے موبائل فون ضبط کر لیے اور انہیں وکلاء سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ بعد ازاں مظاہرین کو گڈانی جیل منتقل کردیا گیا۔

تنظیم نے گرفتار خواتین کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے ایچ آر سی پی کے رکن عبداللہ بلوچ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

حب پولیس نے گزشتہ روز بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی کی ریلی پر دھاوا بولتے ہوئے فائرنگ کی اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بی وائی سی نے 5 جولائی ...

بلوچستان: مختلف واقعات میں 6 افراد جانبحق، چار زخمیدی بلوچستان پوسٹ۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور...
07/07/2025

بلوچستان: مختلف واقعات میں 6 افراد جانبحق، چار زخمی

دی بلوچستان پوسٹ۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور پرتشدد واقعات میں مجموعی طور پر 6 افراد جانبحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حاجی تاج شاہوانی نامی شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا، جبکہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ادھر جیکب آباد سے کوئٹہ آنے والی ایک تیز رفتار مسافر ویگن پیرک اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں ایک خاتون بشریٰ بی بی موٹر چلاتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جانبحق ہو گئیں۔

ایک اور واقعے میں موسیٰ خیل کے علاقے کنگری میں ایک مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے دو بھائی، عبدالحلیم اور جمال الدین، جانبحق ہو گئے۔

کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ سید آباد میں ایک خاتون نے گھریلو رنجش سے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا بلوچستان کے ضلع حب چوکی کے علاقے وندر رانا بھٹ کے گوٹھ خیر محمد شیخ سے لاپتہ ہونے والی معمر خاتون کی لاش کھرکھیڑہ کے جنگل سے برآمد کر لی گئی ہے، بتایا جاتا ہے کہ “ش بی بی” نامی بزرگ خاتون جن کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ایک ہفتہ قبل گھر سے اچانک نکل کر لاپتہ ہو گئی تھیں۔

اہلِ خانہ کی مسلسل تلاش کے بعد پیر کے روز ان کی لاش الیوسف ہوٹل کے سامنے جنگل سے برآمد ہوئی ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور پرتشدد واقعات میں مجموعی طور پر 6 افراد جانبحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئ...

پنجگور: نوک اسٹار نے ٹرافی بلوچ موسی جان کلب کے گول کیپر ذیشان ظہیر کے نام کر دیدی بلوچستان پوسٹ آل پنجگور حسام حامد میم...
07/07/2025

پنجگور: نوک اسٹار نے ٹرافی بلوچ موسی جان کلب کے گول کیپر ذیشان ظہیر کے نام کر دی

دی بلوچستان پوسٹ

آل پنجگور حسام حامد میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتوار 6 جولائی کو نوک اسٹار کلب تسپ اور بلوچ موسی جان کلب خدابادان کے درمیان گرمکان اسپورٹس گراؤنڈ میں کھیلا جانا تھا۔

جہاں ہزاروں تماشائی ایک سنسنی خیز مقابلے کی امید لیے اسٹیڈیم پہنچے تھے، وہیں میدان میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے فٹبال کو محض ایک کھیل سے آگے بڑھا کر انسانی جذبے کی علامت بنا دیا۔

فائنل میچ کا آغاز شام 4:45 پر سخت گرمی اور جذباتی ماحول میں ہوا۔ دونوں ٹیمیں مقررہ وقت پر میدان میں پہنچیں۔ میچ سے قبل بلوچ موسی جان کلب کے نوجوان گول کیپر زیشان کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی، جس کے بعد اسٹیڈیم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

دونوں ٹیمیں غمزدہ تھیں، خاص طور پر بلوچ موسی جان کلب، جنہوں نے انتہائی صدمے کی حالت میں بھی فائنل کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، کھیل شروع ہونے کے صرف 15 منٹ بعد، موسی جان کلب کے کپتان سلال حسن نے میدان کے چاروں طرف ہاتھ بلند کرتے ہوئے میچ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم جسمانی طور پر میدان میں ہے، مگر ذہنی و جذباتی طور پر یہ ممکن نہیں کہ وہ کھیل جاری رکھ سکیں۔

جیسے ہی بلوچ موسی جان کلب نے میچ جاری رکھنے سے انکار کیا، نوک اسٹار کلب تسپ کے کپتان اور کوچ آصف فتح سمیت تمام کھلاڑی دوڑ کر اپنے حریفوں کے پاس پہنچے اور ان کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے میچ کو وہیں ختم کر دیا۔ اس کے بعد نوک اسٹار کلب نے ایک غیر معمولی فیصلہ کیا۔ فائنل کی ٹرافی بلوچ موسی جان کلب کے نام کر دی گئی۔

خیال رہے کہ یہ فائنل ایک غیر معمولی سانحے کے سائے میں کھیلا جا رہا تھا۔ بلوچ موسی جان کلب کے نوجوان گول کیپر زیشان، جنہوں نے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی، میچ کے بعد گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء ہو گئے تھے۔ اگلی صبح ان کی لاش شہر کے مضافاتی علاقے میں پھینکی ہوئی ملی۔

آل پنجگور حسام حامد میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتوار 6 جولائی کو نوک اسٹار کلب تسپ اور بلوچ موسی جان کلب خدابادان کے درمیان گرمکان اسپورٹس گراؤنڈ میں کھیلا ج...

گلزار دوست سی ٹی ڈی کے تحویل میں، متعدد جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں ۔ لواحقیندی بلوچستان پوسٹگزشتہ شب تربت سے پاکستانی ف...
07/07/2025

گلزار دوست سی ٹی ڈی کے تحویل میں، متعدد جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں ۔ لواحقین

دی بلوچستان پوسٹ

گزشتہ شب تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گمشدگی کے بعد سیاسی کارکن گلزار دوست منظر عام پر آگئے ہیں ۔

خاندانی ذرائع کیمطابق وہ سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں، اشتعال انگیز تقریر اور دیگر مقدمات قائم کیے گئے ہیں ۔ تاہم ابتک انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے سیاسی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں سی ٹی ڈی کے کاروائیوں کو مشکوک قرار دیتے ہیں، سی ٹی ڈی کے ہاتھوں سینکڑوں کی تعداد میں بلوچ سیاسی کارکنوں کی زیرحراست قتل اور جبری گمشدگیوں میں ملوث ہونے پر اس ادارے کو بلوچ نسل کشی میں ملوث قرار دیا جارہا ہے
-

گزشتہ شب تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گمشدگی کے بعد سیاسی کارکن گلزار دوست منظر عام پر آگئے ہیں ۔ خاندانی ذرائع کیمطابق وہ سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں، اشتعال انگیز ...

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Balochistan Post - Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share