Jamrud Press Club

  • Home
  • Jamrud Press Club

Jamrud Press Club ضلع خیبر جمرود پریس کلب آفیشل پیج

14/07/2025

جمرود پریس کلب کے صحافیوں نے گلیات کا ایک دلکش اور یادگار سیاحتی دورہ کیا، جو قدرتی حسن سے بھرپور ایک منفرد تجربہ ثابت ہوا۔ سرسبز پہاڑ، بادلوں میں لپٹی وادیاں، ٹھنڈی فضائیں اور پرندوں کی چہچہاہٹ نے صحافیوں کو سحر میں جکڑ لیا۔ انہوں نے نہ صرف خوبصورت مناظر سے لطف اٹھایا بلکہ قدرت کے اس حسین نظاروں کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ بھی کیا۔
پُرسکون ماحول اور خوشگوار موسم نے ان کے دل موہ لیے، اور صحافیوں نے اس موقع پر بھرپور انجوائے کیا۔ یہ دورہ نہ صرف ذہنی آسودگی کا باعث بنا بلکہ صحافیوں کے درمیان باہمی روابط کو بھی مزید مضبوط کر گیا۔

News papers cutting Peace cricket league
28/06/2025

News papers cutting Peace cricket league

پانچ لاکھ روپے گرانٹ کا کوریج مُختلف اخبارات میں ملاحظہ فرمائیں
26/06/2025

پانچ لاکھ روپے گرانٹ کا کوریج مُختلف اخبارات میں ملاحظہ فرمائیں

جمرود،علاقائی خدمت ترجیح ،تیراہ متاثرین کی بحالی اور ملک نصیراحمد کوکی خیل کی رہائی مشن ہے ان خیالات کا اظہار میجر ریٹائ...
26/06/2025

جمرود،علاقائی خدمت ترجیح ،تیراہ متاثرین کی بحالی اور ملک نصیراحمد کوکی خیل کی رہائی مشن ہے ان خیالات کا اظہار میجر ریٹائرڈ ملک ذوالفقار منیاخیل قادے خیل ملک کا اعزاز ملنے کے بعد جمرود پریس کلب کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے خاندان کے افراد بھائی فرمان آفریدی ،ڈاکٹر یوسف ہارون افریدی،چچا زاد ناصر آفریدی،سلمان افریدی بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی مسائل کے حل کے لیے ہر کسی کا اپنا طریقہ کار ہے تاہم حکومتی کے ساتھ مل بیٹھ کر مزاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنا ہمارا طریقہ کار ہے۔انہوں نے کہا کہ مطالبات مذاکرات سے ہی حل ہوسکتے اس لیے تمام مسائل و مشکلات کے حل کے لیے ہمیں مل بیٹھ کر حل کرنا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ تیراہ متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے بہت جلد راجگال تیراہ کا دورہ و جرگہ کرکے مسائل سے آگاہی حاصل کرکے عسکری قیادت سے بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کروں گا ابھی تک متاثرین کو امدادی چیکس نہیں ملے جبکہ ان کے گھر،زراعت و جنگلات تباہ ہوچکے ہیں ان کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہیں جس کے لیے ہم میدان میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوکی خیل قبیلہ کے مسائل کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی ضرورت ہے ملک نصیراحمد کوکی خیل ہمارے قبیلے کے مشر ہے جو ناحق قید ہے ان کی رہائی کے لیے حکومتی متعلقہ ادروں کے ساتھ ملاقاتیں شروع کرکے رہائی کے لیے کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں اور خاص کر جمرود ضلع خیبر کے تعلیم،صحت سمیت دیگر مسائل حل کرنا ترجیح ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافی قوم کے آنکھ و کان ہوتے ہیں علاقائی مسائل اجاگر کرتے ہیں حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں ہم جمرود سمیت پورے خیبر کے صحافیوں کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو ہر مشکل کے وقت عوام کے ساتھ کھڑے ہوکر فرنٹ لائن کا کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل حل کرنا نہ صرف حکومت کی زمہ داری ہے بلکہ قومی و علاقائی مشران کی بھی زمہ داری بنتی ہے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران صحافیوں نے ملک و قوم اور پاک فوج کے کارکردگی بہترین انداز میں پیش کیا جو قابل تعریف ہیں۔

25/06/2025

جمرود پریس کلب کو پانچ لاکھ روپے کا چیک حوالے کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت محکمہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جمرود پریس کلب کے لیے پانچ لاکھ روپے گرانٹ کا چیک وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام ،سابق ایم پی اے الحاج بلاول آفریدی ،پی ایم ایل قبائیلی علاقوں کے صدر فقیر محمد افریدی ،پی ایم ایل ضلع خیبر کے نائب صدر ملک سردار اعظم آفریدی نے صدر جمرود پریس کلب ساجدعلی کوکی خیل کو اسلام آباد میں حوالے کردیا۔
جمرود پریس کلب محکمہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ،وفاقی حکومت،وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام،سابق ایم پی اے الحاج بلاول افریدی،فقیر محمد افریدی اور ملک سردار اعظم آفریدی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سخت وقت میں جمرود پریس کلب کے ساتھ مدد و تعاون کیا انشاء اللہ جمرود پریس کلب کے ممبران کے فلاح و بہبود کے لیے جمرود پریس کلب کابینہ عملی اقدامات کریں گی صدر جمرود پریس کلب ساجدعلی کوکی خیل نے صوبائی حکومت سے بھی اعلان شدہ گرانٹ جلد از جلد دینے کا مطالبہ کردیا ہے تاکہ صحافیوں کے مسائل حل ہوں سکے۔جمرود پریس کلب پورے قبائیلی علاقوں میں پہلا پریس کلب بن گیا جنہوں نے وفاقی حکومت سے گرانٹ وصول کیا۔
وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں میں صحافت جہاد سے کم نہیں وفاقی حکومت صحافیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

جمرود پریس کلب کے صدر ساجدعلی کوکی خیل صحافی خلیل جبران شہید کے پہلی برسی کے حوالے سے دعائیں تقریب سے خطاب کررہے ہیں ۔خل...
17/06/2025

جمرود پریس کلب کے صدر ساجدعلی کوکی خیل صحافی خلیل جبران شہید کے پہلی برسی کے حوالے سے دعائیں تقریب سے خطاب کررہے ہیں ۔خلیل جبران آفریدی کو ایک سال پہلے لنڈیکوتل میں بے دردی سے شہید کیاگیاتھا ا

معاون خصوصی کا دورہ جمرود پریس کلب مختلف نیوز پیپرز میں کوریج کا کٹنگ
10/06/2025

معاون خصوصی کا دورہ جمرود پریس کلب مختلف نیوز پیپرز میں کوریج کا کٹنگ

جمرود پریس کلب کابینہ و ممبران کی جانب سے تمام مسلمانوں،پاکستانیوں اور اہلیان علاقہ کو عید الضحیٰ مبارک اس مبارک دن ہم د...
07/06/2025

جمرود پریس کلب کابینہ و ممبران کی جانب سے تمام مسلمانوں،پاکستانیوں اور اہلیان علاقہ کو عید الضحیٰ مبارک اس مبارک دن ہم دعاگو ہیں کہ علاقے میں دیرپا امن قائم و دائم ہوں امین

06/06/2025

معاون خصوصی نے کہا کہ وہ خود متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور طلبہ سیاست سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا، اس لیے انہیں عوام کے مسائل کا بخوبی اندازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جدوجہد گزشتہ 18 سالوں سے عمران خان کے ساتھ جاری ہے، جس کا مقصد ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کا قیام ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

091-5826444

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamrud Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share