تیری جگہ کوئی نہیں لے سکتا کیوں کہ تیرے بعد دل کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کردیا ہے
لے پھر دل کا دروازہ
👇👇
19/03/2024
یہ کہانی فرانز کافکا کی ہے
جو ایک نامور لکھاری تھے۔
انہوں نے شادی نہیں کی اور نہ ہی کوئی اولاد تھی۔ایک دفعہ جرمنی کے شہر برلین کے پارک میں سیر کر رہے تھے۔اْن کی ملاقات ایک بچی سے ہوئی جو رو رہی تھی کیونکہ وہ اپنی پسندیدہ گڑیا کھو چکی تھی۔
کافکا نے بچی کے ساتھ مِل کر گڑیا ڈھونڈنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ پھرکافکا نے بچی سے کہا کل پارک میں آنا ہم پھر سے گڑیا ڈھونڈیں گے۔ اگلے دن بھی جب اْنہیں گڑیا نہیں ملی تو کافکا نے لڑکی کو گڑیا کا لکھا ہوا ایک خط دیا۔جس میں لکھا تھا کہ ”تم مت رونا“کیونکہ میں نے دْنیا گھومنے نکلی ہوں۔ میں تمہیں اپنی مہم جوئی کے بارے میں خطوں کے ذریعے بتاتی رہوں گی۔
اس طرح یہ کہانی شروع ہوئی جو کافکا کی زندگی کے آخر تک جاری رہی۔ ان کی ملاقاتوں کے دوران، کافکا گڑیا کے خطوط کو بچی کے ساتھ مِل کر پڑھتے۔ آخر کار، ایک دن کافکا نے ایک نئی گڑیاخریدی۔ وہ بچی کے پاس آئے اوربچی سے کہا کہ یہ لو تمہاری گڑیا واپس آگئی
لڑکی نے کہا یہ میری گڑیا بالکل نہیں لگتی۔ کافکا نے اسے ایک اور خط دیا جس میں گڑیا نے لکھا تھا: ”میرے سفر نے مجھے بدل دیا ہے“۔ اْس چھوٹی بچی نے نئی گڑیا کو گلے لگایا اور اسے خوش گھر لے آئی۔ ایک سال بعد کافکا کا انتقال ہوگیا۔ کئی سال بعد، اب وہ بچی بھی بڑی ہوگئی۔
ایک دن اْسے گڑیا کے اندر سے ایک خط ملا۔جس پر کافکا کے دستخط تھے اور خط میں لکھا تھا:
”ہو سکتا ہے کہ زندگی میں جس سے آپ پیار کرتے ہیں خواہ وہ کوئی چیز ہو یا انسان اور وہ شاید کھو جائے لیکن آخر میں، محبت کسی اور روپ میں آپ کے پاس واپس لوٹ کر ضرور آئے گی“۔
18/03/2024
Allah hmari awaam kis traf chal pri ........ 🙏
18/03/2024
ساقی بده پیمانهای زان مَی که بیخویشم کند
بر حسنِ شورانگیزِ تو عاشقتر از پیشم کند
( رهی معیّری )
اے ساقی..!!!
مجھے اُس شراب میں سے ایک پیمانہ تھماؤ جو مجھے بے خود کر دے اور جو مجھے تمہارے فتنہ انگیز حُسن پر پہلے سے زیادہ عاشق کر دے۔
Be the first to know and let us send you an email when Mix Achaar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.