Mhs Kohat

Mhs Kohat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mhs Kohat, Media/News Company, .
(8)

EMIRATES NURSING INSTITUTE KOHAT 📚💊ADMISSION OPEN 🎓Affiliations & Registrations: 🔗- Khyber Medical University (KMU)- Tel...
19/07/2025

EMIRATES NURSING INSTITUTE KOHAT 📚💊
ADMISSION OPEN 🎓

Affiliations & Registrations: 🔗
- Khyber Medical University (KMU)
- Telha Foundation
- ALKHIDMAT
- Govt. Hospital DHQ Kohat
- Lady Medical Hospital (LMH)

Programs Offered: 📝
- 2-Year Nursing Programs
- LHV (Lady Health Visitor)
- CNA (Certified Nursing Assistant)
- BSN (Generic) 4-Year Program

Eligibility Criteria: 📚
- (link unavailable) Pre-Medical with 50% marks
- KMU Cat

Contact Us: 📞
+92 336 0009999
+92 330 9900999

Email: 📧
[email protected]

Address: 📍
New Tabligh Markaz Gate No 2, Pindi Road Kohat, KPK Pakistan

MD & CEO: 👨‍💼
Niaz Ali Khan

منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے ڈی پی او کوہاٹ دفتر سے رابطہ کریں۔
18/07/2025

منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے ڈی پی او کوہاٹ دفتر سے رابطہ کریں۔

بیوہ سہارا کارڈ کا اجراء کردیا گیا۔ 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی بیوائیں مستفید ہو سکیں گی۔ فارم پر موجود شرائط پڑھ کر پ...
18/07/2025

بیوہ سہارا کارڈ کا اجراء کردیا گیا۔
45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی بیوائیں مستفید ہو سکیں گی۔
فارم پر موجود شرائط پڑھ کر پر کریں، پھر مقامی زکواۃ کے چیئرمین سے تصدیق کروائیں اور پھر اس فارم کو ضلعی زکواۃ کیمٹی کے دفتر میں جمع کریں۔ وہاں سے آپکو دس ہزار روپے ماہانہ دئیے جائیں گے۔

اپنے ارد گرد نظر دوڑائیے اور بیوہ عورتوں کا سہارا بنیے۔ فارم پر کرنے میں ان کی مدد کریں ۔۔

کیا وجہ ہے اس آفسر کی اتنی پوسٹس کی وہ بھی کوہاٹ شہر میں شاید اہلیان کوہاٹ بھی کسی ایسے پولیس آفسر کی تلاش میں ہیں!کیا ک...
18/07/2025

کیا وجہ ہے اس آفسر کی اتنی پوسٹس کی وہ بھی کوہاٹ شہر میں شاید اہلیان کوہاٹ بھی کسی ایسے پولیس آفسر کی تلاش میں ہیں!

کیا کوہاٹ میں کوئی ایسا ایس ایچ او ہے اپکی رائے درکار ہے؟

سلام ہے ایس ایچ او عبدالہالی خان پر — خیبرپختونخوا پولیس کا قابلِ فخر سپاہی!

بڈھبیر پولیس اسٹیشن پشاور کے ایس ایچ او عبدالہالی خان وہ جری اور نڈر آفیسر ہے، جس نے علاقے کے چوروں، ڈاکوؤں، بدمعاشوں اور جرائم پیشہ افراد کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ یہ وہ آفیسر ہے جس کے لیے پوری عوام یک زبان ہو کر دعائیں دیتی ہے، اور جس کی بہادری کی گونج صرف تھانے تک محدود نہیں، بلکہ اسمبلی کے ایوانوں تک جا پہنچی ہے۔

ایسا نڈر کہ ایم این اے اور ایم پی اے تک کو قانون کے دائرے میں لا کھڑا کیا، اور کسی سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہ لایا۔ یہی وجہ ہے کہ بدھبیر کے مقامی ایم این اے آج اس کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں — کیونکہ سچ کی راہ آسان نہیں ہوتی، لیکن جو سچ پر قائم ہو، وہی اصل ہیرو ہوتا ہے۔

اگر ہر تھانے میں عبدالہالی خان جیسا فرض شناس اور دلیر پولیس آفیسر ہو تو عوام سکون کی نیند سوئے گی، اور ظلم و ناانصافی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

ہم سلام پیش کرتے ہیں ایس ایچ او عبدالہالی خان کو — جو وردی کا حق ادا کر رہا ہے، اور حقیقی معنوں میں "پولیس عوام کی محافظ" کے فلسفے کو زندہ کر رہا ہے۔

جیتے رہیں، سلامت رہیں، اور اسی حوصلے سے عوام کی خدمت کرتے رہیں۔

Admissions Open! 🎓Quaid Institute of Medical Sciences 📚💊(Affiliated with FPAH, Registration  # 3844-45)Join our 2-Year D...
18/07/2025

Admissions Open! 🎓
Quaid Institute of Medical Sciences 📚💊
(Affiliated with FPAH, Registration # 3844-45)

Join our 2-Year Diploma Programs: 📝
- Health Technician
- M.L.T (Pathology) 💡
- Anesthesia 🔬
- Surgical 🔪
- Pharmacy 💊

About Us: 🌟
- Spacious Purpose Building 🏢
- Qualified Faculty 👩‍🏫
- Auditorium 🎤
- Multimedia 📹
- Medical Lab 💻
- Computer Lab 💻
- Solar System ☀️

Contact Us: 📞
0333-9626411
0343-5172134
0333-9622788

Location: Muhammad Nagar, Pindi Road, Kohat 📍

📢 **فوری ضرورت برائے خون** 🩸کوہاٹ میں ایک ایمرجنسی مریض کے لیے **A نیگیٹو (A-)** خون کی اشد ضرورت ہے۔یہ ایک نایاب بلڈ گر...
16/07/2025

📢 **فوری ضرورت برائے خون** 🩸

کوہاٹ میں ایک ایمرجنسی مریض کے لیے **A نیگیٹو (A-)** خون کی اشد ضرورت ہے۔
یہ ایک نایاب بلڈ گروپ ہے، برائے مہربانی اگر آپ خود ڈونر ہیں یا کسی کو جانتے ہیں تو فوری رابطہ کریں۔

📍 **مقام:** کوہاٹ
📞 **رابطہ:** \[03339656939]

🙏 ایک جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے۔

براہ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ وقت پر خون کا بندوبست ہو سکے۔

🇵🇰شہداء کو خراجِ عقیدت — سورگل، کوہاٹ 🇵🇰آج نوجوان رہنما اور سماجی شخصیت محمد حنان شاہ، *سی ای او ایمریٹس نرسنگ انسٹیٹیوٹ...
14/07/2025

🇵🇰شہداء کو خراجِ عقیدت — سورگل، کوہاٹ 🇵🇰

آج نوجوان رہنما اور سماجی شخصیت محمد حنان شاہ، *سی ای او ایمریٹس نرسنگ انسٹیٹیوٹ کوہاٹ نیاز علی صاحب، ایم ڈی فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ اسماعیل صاحبزادہ صاحب، سماجی کارکن شاکر بنگش اور ذاکر آفریدی نے پاک فوج کے شہید لانس نائیک محمد راشدشہید کے آبائی گاؤں سورگل (کوہاٹ)میں ان کے گھرگئے۔
🌹 شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان کے صبر، حوصلے اور قربانی کو سلام پیش کیا۔ بعد ازاں شہید کی قبر پر حاضری دی گئی، پھول چڑھائے گئے اور دعا کی گئی۔ 🇵🇰

ایسے سپوتوں کی قربانیاں ہمارا فخر ہیں، اور ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ *یہ وطن انہی بہادروں کی بدولت قائم ہے۔*

🕊️ **"جو قوم اپنے شہداء کو بھول جائے، وہ تاریخ میں مٹ جاتی ہے"**

\ #خراج\_تحسین #یادگار\_شہداء #محمدحنان\_شاہ #فرنٹیئر\_فاؤنڈیشن #پاک\_فوج #شاکر\_بنگش #ذاکر\_آفریدی #سرگل #کوہاٹ #شہداء\_ہمارا\_فخر

14/07/2025

🌟 **ایم ڈی اور سی ای او امارات نرسنگ انسٹیٹیوٹ کوہاٹ کا فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ کا دورہ** 🌟

آج امارات نرسنگ انسٹیٹیوٹ کوہاٹ کے ایم ڈی اور سی ای او جناب نیاز علی نے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال فاؤنڈیشن کے ایم ڈی اسماعیل صاحبزادہ نے کیا۔

دورے کے دوران جناب نیاز علی نے تھیلیسیمیا کے بہادر مریضوں سے ملاقات کی اور اپنی محبت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

میرے تمام ادارے، بشمول پرائیویٹ اسکولز اور کالجز، فرنٹیئر فاؤنڈیشن اور تھیلیسیمیا کے مریضوں کی خدمت کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں۔

اسماعیل صاحبزادہ نے جناب نیاز علی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنی مصروفیات کے باوجود فاؤنڈیشن تشریف لائے اور مریض بچوں کی دلجوئی کی۔

اس موقع پر نوجوان رہنما اور سماجی کارکن حنان شاہ بھی موجود تھے، جن کا کہنا تھا کہ

آئیے! ہم سب مل کر ایک صحت مند، مضبوط اور ہمدرد معاشرے کے لیے کام کریں۔ اور خون کے عطیات کو عام کریں۔❤️

\ #تھیلیسیمیا\_آگاہی #ایمریٹس\_نرسنگ\_انسٹیٹیوٹ #فرنٹیئر\_فاؤنڈیشن #کوہاٹ #حنان\_شاہ #صحت\_عامہ #ہم\_سب\_ساتھ۔

🚨 *تلاش گمشدہ* 🚨*مورخہ: 2025-07-11* نام:   محمد اور سمیع اللہ ولد:  نامعلومعمر: 8/9 سال 8/9 سال سکنہ : میر احمد خیل کوہا...
11/07/2025

🚨 *تلاش گمشدہ* 🚨
*مورخہ: 2025-07-11*
نام: محمد اور سمیع اللہ
ولد: نامعلوم
عمر: 8/9 سال 8/9 سال
سکنہ : میر احمد خیل کوہاٹ

*طفلان مورخہ 2025-07-09 کو میر احمد خیل اپنے گھر سے کہیں چلے گۓ ہیں*

اگر ان کےحوالے سے کوئی معلومات ہوتو *ریسیکو15* کوہاٹ سے رابطہ کریں
*03315561239*
*Child Protection Desk*
*Rescue 15 Kohat Police*

لکی مروت کے علاقے پیزو میں دہشت گردو نے فرنٹیئر کور کے تین نہتے جوانوں کو مسافر گاڑی سے اتار کر اغواء کر لیا۔ ان اہلکارو...
07/07/2025

لکی مروت کے علاقے پیزو میں دہشت گردو نے فرنٹیئر کور کے تین نہتے جوانوں کو مسافر گاڑی سے اتار کر اغواء کر لیا۔ ان اہلکاروں کو بیانہ کے پہاڑی علاقے میں لے جایا گیا، جہاں انہیں دو روز تک قید میں رکھنے کے بعد دہشتگردوں نے بے دردی سے شہید کر دیا۔ شہداء میں لانس نائیک نسیم اور لانس نائیک محمد راشید، دونوں کا تعلق ضلع کوہاٹ سے تھا، جبکہ سپاہی محمد شیر کا تعلق اپر کرم سے تھا۔

پاراچنار ضلع کرم پاراچنار  یومِ عاشور، 10 محرم الحرام کا جلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے۔ جو شب گئے مرکزی امام بارگا...
07/07/2025

پاراچنار ضلع کرم
پاراچنار یومِ عاشور، 10 محرم الحرام کا جلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے۔ جو شب گئے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے دوران پاراچنار شہر کے شاہین چوک (آر پی چوک) پر جنرل آفیسر کمانڈنگ (GOC) نائن ڈویژن، جناب میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے بذات خود جلوس کی سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور شرکاء جلوس کے ساتھ شرکت بھی کی۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان، ڈپٹی کمانڈر 73 بریگیڈ کرنل شعیب، کمانڈنگ آفیسر 39-AK کرنل علی، ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ملک حبیب خان، ایف آئی اے سائبر کرائم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زین اللہ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے افسران نے GOC نائن ڈویژن کو محرم الحرام کے دوران کیے گئے سیکیورٹی انتظامات، جلوس کی نگرانی، ٹریفک پلان، صفائی، طبی سہولیات، اور ہنگامی رسپانس سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ GOC نائن ڈویژن نے انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الادارہ جاتی ہم آہنگی کی بدولت عاشورہ پُرامن انداز میں جاری ہے۔

جلوس کے راستوں پر پولیس،پاک آرمی، ایف سی اور رضاکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔ داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹس فعال ہیں جبکہ شہر بھر میں گشت، سی سی ٹی وی نگرانی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کرم نے اس موقع پر کہا کہ تمام ادارے محرم الحرام کے پُرامن اور باوقار انعقاد کے لیے مکمل الرٹ اور بھرپور تیاری کے ساتھ موجود ہیں۔ اور محرم الحرام کے پرامن اور مقدس ماحول کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mhs Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mhs Kohat:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

MHS KOHAT

LIKE SHARE OUR PAGE IF YOU LIKE