10/08/2025
افسوسناک واقعہ – زعفران آباد کے قریب خاندانی جھگڑے میں قیمتی جانیں ضائع
گزشتہ رات زعفران آباد اور قریبی گاؤں ناربخل احمد زئی میں خاندانی تنازعہ کے باعث فائرنگ کا المناک واقعہ پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق گھریلو جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون، ایک کمسن بچی اور ایک مرد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ کئی افراد شدید زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر سرائے نورنگ اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت نازک ہونے پر انہیں بنوں ریفر کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں نعمان نامی شخص، اس کی والدہ اور ایک معصوم بیٹی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔