میں عبدالوحید اب موسمی دنیا کو الوداعی کر رہا ہوں مکمل طور ختم.
اب آگے میرے حالات کنڈیشن کچھ درست نہیں ہیں،
میں اور خدمات نہیں دے سکتا،
وقت کی رفتار ہمیشہ نئے منزل کی طرف لے جارہا ہے.
آج میرے یہ لمحے آگئے ہیں.
اس لیئے میں موسمی دنیا سے الوداع کہہ رہا ہوں،
یہ دنیا،
جہاں ہر بادل☁️ اور چاند🌙،
ہواؤن کا رُخ، دوپہر گھٹاؤں کا اُبھرنا. کبھی شمال. کبھی مشرق کی طرف بجلیوں کی چمچماہٹ،
گرج کے دھماکے، یہ میرے احساسات جے جُڑے تھے.
میں نے جب موسم کی شروعات کی تو موسم کا کوئی لفظ نہ نقشا لیکن سب ممبرز کے احساسات، امیدیں، اور دعائیں ساتھ تھے،
بارش کا ہر قطرہ. گرمی کی ہر لہر. ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکے، طوفانوں کی ہر خبر، میرا ایک زمیداری بن گیا،
رب کی طرف آنے والے ہر سسٹم سے آگاہ کرنا، حفاظتی تدبیریں، بروقت خبردار کرنا،
سب سے بڑی خوشی میرے لیئے یہ تھا،
کہ میرے معلومات، خدمات کے زریعے لوگ
نقصان سے بچے رہتے تھے،
ہر گوٹھ، بستی، نہروں کے لوگ الرٹ رہتے تھے،
کسی کا فصل خراب ہونے سے بچا،
یہ لمحے لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے،
میرے کام کا اصلی انعام یہی تھا،
میں نے برسات کے سارے سیزن کے دوران دن رات انتھک محنت کی،
کبھی بجلی، کبھی نیٹورک، کبھی انٹرنیٹ کے مشکلات،
کبھی مشکلات حالات، محدود صحولتیں، ان سب کے باوجود بھی کام تسلسل جاری رکھا،
میرے اندر کی محبت، زمیداری مجھ پر غالب رہی،
میں نے یہ کام جتنا کیا، اسے پیشہ نہیں بلکہ عبادت سمجھا،
میرے دل میں ایک ہی نیت تھا،
لوگوں کا فائدہ میرا عبادت بنے،
اب وقت آگیا میں ان سب کو اپنے یادوں میں سمائے *موسم کی دنیا کو الوداع* کروں،
آپ سب ممبرز کی محبتیں، تعاون، اعتماد، حوصلہ افزائی، میرے لیئے سرمایا رہا،
میرے لیئے یہ فخر کی بات ہے کہ میں نے ایسے محبت کرنے والے، شعور رکھنے والے، وفادار بھائیوں، دوستوں، ممبران کے ساتھ کام کیا،
دل کی گہرایوں سے آپ سب کا شکر گزار ہوں🙏🏻
اسپیشلی شکرگزار پیارے، مخلص دوست *استاد ماجد حسین کھوکھر، کاشف وریام* انہیں کے زریعے اس موسمی پلیٹ فارم میں میری جان پہچان ہوئی،
ہمارا اب آپ سے موسم سے الوداعی ان لائینوں کے ساتھ.
کامیابی کے دروازے شروع سے تنگ ہوتے ہیں،
کشادہ راہیں انسان کو دھوپ چھاؤں دیکھنے کے بعد ملتی ہے...💯
عبدالوحید
09/10/2025
گوٹھ: جماالدین کھوسہ (کھالانی) صحبت پور
09/10/2025
موسمِ سرما🌧️🌨️❄️⛈️:
Thursday:
09-10-2025
🕰️ 10:30 AM
اس بار موسم سرما سخت گزریں گی اور دھند کے سلسلے بھی متاثر کریں گے،
دسمبر سے فروری تک بارشیں اور برف باریوں کے سلسلے بھی متاثر کریں گے،
یہ موسم سرما خشک سالی نہیں بلکہ خوش حالی گزرے گا،
بلکہ.- پورے پاکستان میں موسم سرما کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے،
یہ طویل فورکاسٹ ہے ان میں تبدیلیاں بھی متوقع ہوسکتے ہیں.
عبدالوحید💫
08/10/2025
موسم:
Wednsday
08-10-2025
09:09 AM
اس وقت صحبت پور سمیت نصیرآباد ڈیویژن کے تمام اضلاع بالائی وسطی مشرقی سندھ میں نمی کا تناسب 70 سے 75 فیصد ہے اور ڈیو پوئنٹ 16 سے 18 سینٹی گریڈ ہے،
جس سے زمین سے نمی کا بھاپ اوپر طرف چلا گیا جس سے دھواں والے بادل بن گئے یہ حقیقی بادل سے نچلی سطح پر ہیں،
لہزا یہ کوئی بارش والے بادل نہیں ہیں اگلے ایک دو گھنٹے بعد ختم ہوجائے گے،
اگر یہی پوزیشن دسمبر میں ہوتا تو یعنی دھند ہی دھند ہوتھا،
موسم آج بھی بلوچستان سندھ میں بہتر رہے گا.
عبدالوحید💫
06/10/2025
آج موسم نے انگڑائ لی سردی کا پیغام بھی پہنچا،
سوچا کیوں نہ اس موسم کو اپنے صحبت پور گاؤں کے کچھ گزشتہ کچھ ابھی کے یادگار لمحات پیش کریں 📹
Present:
WK
06/10/2025
اپڈیٹ:
Monday:
06-10-2025
🕰️07:00 AM
آج مشرقی بلوچستان بالائی سندھ میں مشرقی دریائ نم ہوائیں چلیں گی،
اور جنوبی وسطی مشرقی سندھ میں سمندری نم ہوائیں چلیں گی،
مغربی وسطی بالائی جنوب مغربی بلوچستان میں شمالی خشک ہوائی چلیں گی،
موسم کل کی نسبت سے آج بہت ہی اچھا اور بہت ہی خوشگوار رہے گا،
آج بھی مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں موسم ابرآلود رہے گا جبکہ کہیں کہیں گرج چمک بھی ایکٹو ہوسکتا ہے،
عبدالوحید💫
03/10/2025
شارٹ اپڈیٹ:
Friday:
03-10-2025
🕰️07:00 AM
آج چوتھے روز بھی دوپہر سے شام دوران:
*سلیمان رینج، ڈیرہ بگٹی، سوئی، کوہلو، نصیرآباد* میں گرج چمک بادل⛈️ بننے کے امکانات ہیں
آج پانچویں روز بھی:
*جنوبی سندھ* میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش متوقرع ہے،
کل بروز ہفتہ بحرہ عرب سسٹم جنوب مغرب کی طرف بڑھے گا،
اور سندھ بلوچستان میں گرمی لہر کے بعد موسم اپنے معمول پہ آنا شروع ہوجائے گا،
کل نئے مغربی ہواؤں کے اسپیل کے بارے میں آگاہ کریں گے،
30/09/2025
گوٹھ جماالدین کھوسہ:
صحبت پور اور نصیرآباد کی طرف سسٹم کافی طاقتور اور پھیلاؤ کرتا جا رہا ہے اور تیزی سے بڑھ رہا ہے،
30/09/2025
سوئی:
30-9-2025
03:30 PM
سوئی میں موسمِ خزاں کی پہلی گھن گرج بارش⛈️
ڈیرہ بگٹی:
ڈیرہ بگٹی کے جنوب مغرب ایریاز میں بھی گھن گرج بارش⛈️
بارکھان:
بارکھان، کوہلو کے حصوں میں گھن گرج🌩️
30/09/2025
کراچی:
30-9-2025
12:30 PM
کراچی کے مغربی حصے علاقوں میں گھن گرج برسات کی شروعات⛈️
موسمِ خزاں کی پہلی بارش⛈️🥰
خضدار، ژوب، ان علاقاجات میں بکھرے بکھرے چھوٹے رقبے پر انتہائی کم دورانیہ بادل منڈلائیں گے،
جن میں برسنے کی صلاحیت انتہائی کم ہیں،
سلیمان رینج پر سازگار🌩️⛈️ بن سکتے ہیں،
Be the first to know and let us send you an email when WK Weather Network Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.