Taga Ithad Pakistan

  • Home
  • Taga Ithad Pakistan

Taga Ithad Pakistan Taga Ittehad Pakistan is a welfare organization committed to humanitarian service.

We work for education, healthcare, disaster relief & social welfare, building a society of unity, compassion & hope. ✨ Qaum Ka Sahara, Ittehad Hamara

03/07/2026

تگہ اتحاد پاکستان

تگہ اتحاد پاکستان کے قائدین نے
چوہدری شہباز علی تگہ صاحب کے صاحبزادے
چوہدری شعیب علی تگہ (ایڈووکیٹ)
کو پنجاب بار کونسل کی جانب سے وکالت کا لائسنس جاری ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ۔

تگہ اتحاد پاکستان کے تمام قائدین اور اراکین اس کامیابی پر انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے پیشۂ وکالت میں دیانت، انصاف، عزت اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے، اور انہیں مظلوموں کو انصاف دلانے اور معاشرے کی بہترین خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

25/06/2026

تگہ اتحاد پاکستان
چک سوئم میں تگہ برادری کے دو گھروں کے درمیان کافی شدت کے ساتھ اختلافات اور لڑائی جھگڑے کے معاملات چل رہے تھے۔
الحمدللہ! گزشتہ روز تگہ اتحاد پاکستان کے قائدین نے دونوں فریقین کو بٹھایا، ان کے مؤقف کو تحمل اور سنجیدگی سے سنا، غلط فہمیوں کو دور کیا اور باہمی رضامندی کے ساتھ معاملہ حل کروایا۔ اس موقع پر دونوں گھروں کو مطمئن کیا گیا اور اختلافات کا خوش اسلوبی سے خاتمہ کیا گیا۔
یہ سب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، اور آپ دوستوں کے اتحاد، محبت، اخلاص اور بھائی چارے کی برکت سے ممکن ہوا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تگہ برادری میں ہمیشہ اتفاق، محبت اور یکجہتی قائم رکھے اور ہمیں اسی طرح خیر، امن اور بھائی چارے کے کاموں میں کامیابی عطا فرمائے آمین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
تگہ اتحاد پاکستان

01/06/2026

الحمدللہ رب العالمین

آج تگہ اتحاد پاکستان کے لیے ایک انتہائی خوشی، فخر اور شکر کا دن ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے ہماری برادری کے دو خاندانوں کے درمیان ایک عرصہ سے جاری سنگین تنازع کو محبت، بھائی چارے اور معافی کے ذریعے ختم کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔

چک سوئم میں ہماری برادری کے دو گھروں کے درمیان اختلافات اس قدر شدت اختیار کر گئے تھے کہ فائرنگ کے واقعات پیش آئے، لوگ زخمی ہوئے، ایک نوجوان تقریباً ایک سال سے جیل میں بند تھا، اور دونوں خاندان عدالتوں کے چکروں میں اپنی جمع پونجی اور سکون قربان کر رہے تھے۔ حالات ایسے تھے کہ بظاہر دور دور تک صلح کی کوئی امید نظر نہیں آتی تھی۔

مگر بانی تگہ اتحاد پاکستان چوہدری وقار تبسم صاحب اور تگہ اتحاد پاکستان کے قائدین نے اس معاملے کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے مسلسل محنت، رابطے اور خلوص کے ساتھ دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش جاری رکھی۔ آج بروز سوموار، اللہ تعالیٰ نے ان کوششوں کو قبول فرمایا اور دونوں گھروں کے درمیان صلح، معافی اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو گئی۔

یہ کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ تگہ اتحاد پاکستان کے اس منشور کی کامیابی ہے جو محبت، خدمت اور اتحاد پر قائم ہے۔ یہ آپ سب دوستوں کی دعاؤں، اعتماد، تعاون اور اتحاد کا نتیجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سے ایسے نیک کام لے رہا ہے جو دنیا و آخرت میں باعثِ سعادت ہیں۔

آئیے ہم سب اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور دعا کریں کہ وہ ہمیں ہمیشہ نفرتوں کو محبت میں، اختلافات کو اتفاق میں اور دشمنیوں کو بھائی چارے میں بدلنے کی توفیق عطا فرماتا رہے۔

تگہ اتحاد پاکستان صرف ایک تنظیم نہیں، بلکہ محبت، خدمت، اتحاد اور برادری کے روشن مستقبل کا نام ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام قائدین، معاونین اور دونوں خاندانوں کو اپنی رحمتوں اور برکتوں سے نوازے۔ آمین۔
تگہ اتحاد پاکستان
زندہ باد پائندہ باد

31/05/2026

تگہ اتحاد پاکستان کے قائدین کو آج پرنسپل نیشنل کالج شورکوٹ کینٹ روڈ، چوہدری محمد انور تگہ صاحب سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ اس ملاقات میں تگہ اتحاد پاکستان کے منشور، مقاصد اور برادری کی فلاح و بہبود کے لیے جاری کوششوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

خوشی کی بات یہ ہے کہ چوہدری محمد انور تگہ صاحب نے ہماری توقعات سے کہیں بڑھ کر محبت، خلوص اور اپنائیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے نہ صرف تگہ اتحاد پاکستان کے وژن کو سراہا بلکہ برادری کے اتحاد، تعلیم، خدمت اور ترقی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ایسے مخلص، باوقار اور دردِ دل رکھنے والے افراد کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی اور اعتماد ہمارے لیے باعثِ فخر بھی ہے اور ایک بڑی ذمہ داری بھی۔ ان شاء اللہ ہم سب مل کر محبت، خدمت اور اتحاد کے اس سفر کو مزید مضبوط بنائیں گے اور اپنی برادری کے روشن مستقبل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اللہ تعالیٰ چوہدری محمد انور تگہ صاحب کو صحت، عزت اور برکتوں سے نوازے اور ہمیں اخلاص، اتحاد اور بھائی چارے کے ساتھ اپنی برادری اور انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

محبت • خدمت • اتحاد

تگہ اتحاد پاکستان

27/05/2026

تگہ اتحاد پاکستان کی جانب سے تمام اہل اسلام کو عیدالضحیٰ کی مبارک ہو ❤️💓❤️💓❤️💓

13/05/2026

تگہ برادری کے معزز بزرگ بابا امتیاز صاحب نے صدر شورکوٹ سٹی چوہدری محمد صدیق صاحب، صدر شورکوٹ جنوبی قیصر عباس صاحب، اور سٹی سینئر نائب صدر چوہدری محمد طاہر بھائی کی دعوت پر تگہ اتحاد پاکستان کا دل و جان سے ساتھ دینے کا اعلان کر کے نوجوانوں کے حوصلے مزید بلند کر دیے۔
بزرگوں کی سرپرستی اور دعائیں کسی بھی قوم کی سب سے بڑی طاقت ہوتی ہیں، اور آج یہ محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ تگہ اتحاد پاکستان صرف ایک جماعت نہیں بلکہ اپنے لوگوں کے اتحاد، غیرت اور بھائی چارے کی پہچان بنتا جا رہا ہے۔
آئیں! ہم سب مل کر اس مشن کو مزید مضبوط کریں اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے اتحاد، عزت اور ترقی کی نئی مثال قائم کریں۔

11/05/2026

الحمدللہ
تگہ اتحاد پاکستان ( یونٹ دائرہ دین پناہ )
سرپرست چوہدری فضل رحمان
صدر چوہدری ڈاکٹر فیصل جہانگیر صاحب
سینئر نائب صدر چوہدری محمد اسلم
نائب صدر چوہدری محمد توقیر
جنرل سیکریٹری چوہدری اسامہ رحمان
جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالغفار
فنانس سیکرٹری چوہدری محمد عارف
انفارمیشن سیکرٹری محمد یاسر ناصر
ڈپٹی سیکرٹری چوہدری ذیشان الیاس
پنچایت سربراہ چوہدری محمد اختر

30/04/2026

"تگہ اتحاد پاکستان کے جنرل گروپ میں ایک بھائی نے خون کی اپیل کی، جس پر تمام احباب نے فوراً لبیک کہا اور بلڈ ارینج کرنے کی کوششوں میں لگ گئے۔ یہ وہ جذبہ ہے جو ہماری پہچان ہے — ایک دوسرے کے دکھ درد میں کھڑے ہونا۔
اسی موقع پر چیئرمین تگہ اتحاد پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال صاحب نے بھی فوری طور پر اپنے قریبی ساتھیوں کو متحرک کیا اور خود بھی اس کارِ خیر میں بھرپور کردار ادا کیا۔ یہ صرف ایک اپیل نہیں تھی بلکہ انسانیت کی خدمت کا ایک عملی مظاہرہ تھا۔
الحمدللہ، تگہ اتحاد پاکستان کا ہر فرد اس بات کا ثبوت دے رہا ہے کہ جب بھی کسی بھائی کو ضرورت پڑتی ہے تو ہم سب ایک جسم کی مانند ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ یہی ہمارا مشن ہے — محبت کو عام کرنا، اتحاد کو مضبوط بنانا اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنانا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اسی طرح نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔"

Address

Shorkot City, District Jhang, Punjab

35050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taga Ithad Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share