جی عمران خان دور کی فارن پالیسی تو ہمارے دشمن بھی داد دیتے تھے۔ پاکستانی تاریخ میں پہلی دفعہ خان نے امریکہ سے لڑائی لڑی، سعودی شہزادے سے لڑا، چین سے لڑا، یورپین یونین سے لڑا، برطانیہ سے لڑا اور ساڑھے تین سال لندن نہ گیا کیونکہ کسی پیر فقیر نے منع کیا تھا۔ کابینہ اجلاس میں سعودی شہزادے بارے نامناسب جملے، یہ کام تو انڈیا بھی نہیں کرسکتا تھا کہ وہ پاکستان کو اکیلا کردے اور امریکہ، سعودی، چینی اور یورپین یونین ہم سے ناراض ہو۔ خان کی سوچ اور دوربینی کو داد دیں امریکہ، سعودی، یورپین یونین، قطر دوبئی برطانیہ سے تعلقات خراب کر کے پانچ سو سال پہلے کی دنیا میں رہنے والے طالبان کو ویلکم کر کے ان کے ساتھ پاکستان کا نیا الائنس بنا رہا تھا۔
سعودی شہزادے نے اپنا جہاز مڈائر سے واپس منگوا لیا لیکن بقول آپ کے ہماری فارن پالیسی عروج پر تھی۔ یہ تھا کپتان اور اس کی کامیاب فارن کا نمونہ ۔
رؤف کلاسرا
17/02/2025
پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے 22 کینسر ہسپتال مفت سرو کر رہے ہیں۔ ایٹامک انرجی کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام ۔
نواز لیگ اور پٹوار لیگ ۔ یوتھیا اسی طرح پھدو بنائے جاتے ہیں انہیں بے وقوف بنایا جاتا ہے اور ہر چیز پاکستان میں پہلی بار ہونے کا دعوی کیا جاتا ہے شرط لگا کر کہتا ہوں کہ مریم نواز کینسر ہسپتال مفت نہیں ہے۔
01/11/2024
01/11/2024
پاکستان بننے کے چند برسوں بعد لاہور میں خاکسار تحریک کا بیلچہ بردار جلوس گزر رہا تھا۔ ظہیر کاشمیری نے پوچھا کہ کدھر کا ارادہ ھے؟ پتہ چلا کہ فلسطین جارہے ہیں، آزاد کرانے کے لیے۔ کہنے لگے "بیڈن روڈ کے راستے ہو جاؤ، نزدیک پڑے گا"
15/10/2024
Follow☝️
۔
۔
💯💙💞
‘
‘
‘
‘
❤❤
🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹

•

Sajjad HussaiSajjad Hussain Yousfzai Pti
08/06/2024
اگر آج کیمروں کے دور میں بھی خبریں اور نیوز چینل اتنے جھوٹے ہیں تو سوچیں تاریخ کتنی جھوٹی ہوگی...
06/06/2024
کیا پاکستانی عدالتوں نے 12 سالوں تک مختلف جیلوں میں بند صدر آصف علی زرداری کی خیریت اور قید میں حالت کی کبھی خبر لی ؟
12/11/2023
بسوں میں سفر کرنے والے اکثر لوگ اپنی خوشی سے سفر نہیں کررہے ہوتے۔ لانگ ڈرائیو پر نہیں نکلے ہوتے۔ کوئی بیمار ہوسکتا ہے، کوئی کسی عزیز کی فوتگی پر جارہا ہوتا ہے تو کوئی چند روز اپنے پیاروں کے ساتھ گذارنے۔ اس پر بس سروس کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار بہت حد تک وقت کی پابندی پر ہوتا ہے۔
دوسری جانب نماز کی بات کی جائے تو نماز سیٹ پر بیٹھ کر بھی ادا کی جاسکتی ہے جیسے بزرگ اور کسی بیماری کا شکار لوگ پڑھتے ہیں۔ سفر میں عبادات کے سلسلے میں خاصی رعایات بھی دی گئی ہیں۔ لیکن فیصل موورز کے خلاف کیمپن چلانے والوں کا مسئلہ نماز نہیں کچھ اور ہے اور وہ مسئلہ ہے اپنی عبادات کو دوسروں کے لیے تکلیف دہ بنانے کی قومی روش یا مرض۔
مثلا دیگر اسلامی ممالک میں ہر مسجد میں لاؤڈ سپیکر نہیں ہوتا اور اگر ہوتا ہے تو ایک ہی وقت میں اذان دی جاتی ہے مگر ہمارے ہاں ہر مسجد الگ اذان دے گی اور سپیکر کا والیم اتنا کھول دیا جائے گا کہ سارا شہر اذان سنے۔ ایک ختم ہوتی ہے تو دوسرا شروع ہوجاتا ہے اور دوسرا ختم کرتا ہے تو تیسرا۔ اذان بھی ایسی کہ جس پر صور اسرافیل کا گمان ہو۔ کوئی مائی کا لال انہیں روک نہیں سکتا ہے میری بوڑھی ماں بیمار ہے۔ میرا بچہ ڈر جاتا ہے۔ جو روکے گا ، مارا جائے گا۔
چند سال پہلے ہمارے ایک گھر کے پیچھے ایک گھر میں بزرگ تہجد پڑھنے کے لئے جاگتے تو چیزیں اٹھا اٹھا کر پھینکتے اور اپنے گھر کے ساتھ شاید پوری گلی کو جگا دیتے اور واضح طور پر لگتا کہ یہ سب اس لئے کررہے ہیں کہ انہیں کوئی روکنے کی جرات کرے تو اس پر اپنی عبادت کا رعب جھاڑ کر اسے احساس گناہ میں مبتلا کرسکیں۔
عبادت کی اس نمائش کے علاوہ اس قسم کی دھونس کی ایک وجہ اور بھی ہوتی ہے۔ وہ یہ کہ " میں نے جو مشقت گلے میں ڈال رکھی ہے تم اس سے آزاد کیوں ہو؟"
ایسے لوگ اپنے نفس میں ایمانداری سے جھانکیں یا کسی ماہر نفسیات سے ملیں تو وہ انہیں بتائے گا کہ تم خود تکلیف میں ہو، تمہیں عبادت کا لطف نہیں آتا ، اس لیے تم اس کا انتقام دوسروں سے لینا چاہتے ہو۔
اس نفسیات کا پتہ شیخ سعدی کے ایک واقعے سے ملتا ہے کہ جب وہ عبادت کے بعد سوئے ہوئے لوگوں پر ہنسے تو ان کے دادا نے کہا: "اے سعدی اگر تم نے یہ نماز ان لوگوں پر ہنسنے کے لئے پڑھی ہے تو اس سے بہتر تمہاری نیند تھی".
لیکن جب عبادت نمائشی ہو، اس کا کوئی لطف نہ ہو تو اس کا مقصد محض ایک رہ جاتا ہے۔ دوسروں کو اذیت دے کر خوش ہونا۔ دوسروں کو حقیر اور گناہ گار جان کر ان سے نفرت کرنا۔
Be the first to know and let us send you an email when Media Terrorism posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.