GNN News is one of well known news channel of Pakistan, GNN News has a wide range of top rated TV programs watch by millions of Pakistani every day. Watch
اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کی دن رات کی کوششوں کے باوجود چینی کی قلت اور بلیک مارکیٹ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ اگر ضلعی انتظامیہ مکمل اختیارات کے ساتھ بھی بحران نہیں روک سکتی، تو پھر مسئلہ کہاں ہے کیا ذخیرہ اندوز اتنے طاقتور ہیں
کیا دیگر متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہے یا پھر کچھ اور عوام کی التجاء کہ صرف نمائشی دوروں یا وقتی چھاپوں سے بات نہیں بنے گی، بلکہ مکمل کریک ڈاؤن ہو ا چاہئے
22/06/2025
یہ کوئی آج کا زخم نہیں، بلکہ دہائیوں پر محیط ایک سنگین المیہ ہے، جو اداروں کی سرِعام ملی بھگت سے جاری ہے۔ ابتدا سرکاری ہاؤسنگ اسکیموں سے ہوئی۔ ماڈل ٹاؤن ہو یا 49 ٹیل پر محکمہ ہاؤسنگ کی سوسائٹی اور اس کے علاؤہ بھی، ہم نے اپنی آنکھوں سے سفید پوش شہریوں کو ان میں برباد ہوتے دیکھا یہ سب کچھ 90 کی دہائی سے جاری ہے۔جب اداروں کو اس ناجائز دھندے کا چسکا لگا، تو پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا سیلاب آ گیا۔ طاقتور سرمایہ داروں نے میدان سنبھالا، اور متعلقہ محکموں کی آشیر باد سے زرعی زمینوں کو نگلنا شروع کر دیا۔ ان سوسائٹیوں نے نہ صرف قیمتی زرعی زمینوں کو نقصان دیا بلکہ عام شہری کے لیے چھت کا خواب بھی دیوار پر لٹکتی تصویر بنا دیا بس دیکھنے کے لیے، افسوسناک امر یہ ہے کہ ان میں سے بیشتر ہاؤسنگ اسکیمیں غیر قانونی ہیں۔ ہزاروں شہری، جن میں بیوائیں، ریٹائرڈ ملازمین اور محدود آمدن والے افراد شامل ہیں، ان سوسائٹیوں کے جھانسے میں آ کر اپنی زندگی کی پونجی گنوا بیٹھے۔ یہ سب کچھ متعلقہ اداروں کی مکمل رضا مندی سے ہوا اور جو جو ان سے مستفید ہوا سب کے سامنے ہے۔ آج بھی شہر کے گرد و نواح میں کئی غیر قانونی سوسائٹیز کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، جو ایک اجتماعی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کی علامت ہیں۔اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ان غیر قانونی سوسائٹیوں میں نہ صرف تعمیرات ہو چکیں، بلکہ بعض میں بجلی اور گیس کے کنکشن بھی دیے جا چکے ہیں۔ وہاں عالی شان گھر آباد ہو چکے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ان کا نقشہ کس نے پاس کیا رجسٹریاں کیسے ہوئیں سہولیات کی فراہمی کا ذمہ دار کون ہے یہ سب ایک ایسی اندھی گلی ہے جس میں سوال تو بہت ہیں، مگر جواب دینے والا کوئی نہیں۔ملک صاحب، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس ظلم اور ناانصافی پر آواز بلند کریں۔ عمل کس نے کرنا ہے، یہ الگ سوال ہے، مگر خاموش رہنا اب ممکن نہیں۔ اس مکروہ کھیل کو بے نقاب کرنا ہم سب کا فرض ہے،
اس حوالے سے جب ہم نے کمشنر سرگودھا اور ڈی سی سرگودھا سے بات کی تو ان کو درست پایا اور وہ نہیں چاہتے کہ یہ ظلم چلتا رہے ان سے امید بھی کرتے ہیں کہ اس گھناونے کھیل میں شامل ہر ایک کے خلاف سخت کارروائی عمل۔میں لائی جائے
زاہد مقبول جی این این سرگودھا
فون نمبر 03006056070
Be the first to know and let us send you an email when ROZE News Sargodha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.