24/05/2026
تھانہ سول لائنز گجرات نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل کو منشیات سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم محمد عمران سکنہ سوک کلاں کے قبضہ سے 2855 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے منشیات سے وابستہ نیٹ ورک کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں، جن کی روشنی میں مزید کارروائی جاری ہے جبکہ دیگر ملوث ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ پولیس میں خود احتسابی کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا۔ یونیفارم کی آڑ میں جرائم میں ملوث عناصر کو کسی صورت محکمہ میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گرفتار اہلکار کو فوری طور پر معطل کرکے چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔