
30/09/2024
آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس پانچ رکنی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر تھا۔ چار ججوں نے بیٹھ کر کیسے حکم نامہ جاری کردیا؟ 5رکنی بینچ کو کیسے 4 رکنی بینچ میں بدلا جا سکتا ہے، جو کچھ ہوا وہ تمام نظیروں، قوانین اور قواعد سے مختلف اور ناقابل قبول ہے، افسوس کے ساتھ کہنے پر مجبور ہوں جو کچھ آپ نے مجھے بھیجا وہ قانونی طور پر عدالتی حکم نہیں، اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ جسٹس منیب اختر کا رجسٹرار کو ایک اور خط!!