11/02/2026
اے رات بھر کے تھکے مجاہد
اے روشنی کیے شہید اوّل
آزادیوں کا نصاب تم ہو
شجاعتوں کی کتاب تم ہو
جو مائیں دیکھیں وہ خواب تم ہو
لہو چمن کا گلاب تم ہو
ضعیف ہم ہیں شباب تم ہو
اے رات بھر کے تھکے مجاہد
اے روشنی کیے شہید اوّل
قبول مولا قبول کرنا
گواہ رہنا گوہ رہنا
وہ فروری کا گیارواں دن
ستم زدہ دن، وہ ناتواں دن
آزاد سورج لہو چھڑکتا
طلوع ہوا تھا
غلام مشرق کے پربتوں پر
لہو ہوا تھا، لہو ہوا تھا
لہو میں لتھڑا وہ بیکراں دن
وہ فروری کا گیارواں دن
قبول مولا قبول کرنا
گواہ رہنا گوہ رہنا
وہ نوح مقدس ، وہ جاں معظم
وہ نام افضل، وہ ذات اعلٰی
وہ حرف حوشبو، وہ لفظ عقیدہ
زباں پیمبر، وہ ذات اعلٰی
وہی پیمبر، وہی عقیدہ
کروڑ انسان ہیں سر خمیدہ
کہاں تو سویا خبر نہیں ہے
قبر نہیں ہے
قبر نہیں ہے
مگر یہ بندے نثار تیرے
کروڑ دل ہیں مزار تیرے
تو نورِحَق کا چراغ زندہ
تو غیر فانی دماغ زندہ
تو روشنی کا شہیدِ اوّل
کرن کرن آفتاب زندہ
قبول حق کے رُوبرو ہے
قسم خدا کی تو سُرخرو ہے
سلامِ اقدس سلامِ اقدس
اے رات بھر کے تھکے مجاہد....