Mango Man World

Mango Man World Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mango Man World, Abu Dhabi.

12/01/2023
03/01/2023

یہ بندہ ہے تو پاگل لیکن اس کی تلاوت سننے۔
ماشاءاللہ سبحان اللہ⁦♥️⁩

محبت کی اک عظیم داستان۔یہ بندہ رات کے اس پہر تقریباً 1:30 بجے کا ٹائم ہے اور ہاسپٹل میں اپنے چھوٹے سے بچے کا ہاتھ پکڑے ہ...
01/01/2023

محبت کی اک عظیم داستان۔

یہ بندہ رات کے اس پہر تقریباً 1:30 بجے کا ٹائم ہے اور ہاسپٹل میں اپنے چھوٹے سے بچے کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہے کہیں میرا بچہ اپنے ہاتھ سے اپنا کوئی نقصان نہ کر لے حالانکہ یہ بچہ 18 دن سے بےہوش ہے اور یہ بندہ 18 دن سے ایسے ہی دن رات اپنے بیٹے کے اوپر بیٹھا ہے اور یہ ننھا سا بچہ بے ہوشی کی حالت میں لیٹا ہوا ہے۔اسکا باپ دن رات اسی امید پہ بیٹھا ہے کہ کب میرا بیٹا آنکھے کھول کے مجھے دیکھے مجھے پکارے۔
میرے نزدیک محبت کی یہ آخری حد ہے کہ ایک بے بس باپ اپنے بیٹے کی اک نظر دیکھنے کو ترس رہا ہو اور اسے دن رات کا خیال ہی نہ ہو۔نہ اسے اپنی فکر نہ اپنی نیند کی فکر نہ اپنی صحت کی فکر۔۔۔بس فکر ہے تو اپنے ننھے سے بیٹے کی فکر ہے جو بے بس لیٹا ہوا ہے۔

کیا آپ کے نزدیک اس سے بڑھ کر بھی کوئ محبت ہوتی ہے؟

اللہ پاک سے دعا ہے کہ اس ننھے سی جان کو جلد صحت یاب کرے اور اس کے والدین کو اسکا اجر عطا فرمائے۔آمین❤❤

Follow the page to get notified for every post ❤️
01/01/2023

Follow the page to get notified for every post ❤️

اٹلی دنیا کو پیغام دے رہا ہے۔۔۔۔! سنو اور ہدایات پر عمل کرو قبل اس کے کہ بہت دیر ہو جائے! اٹلی سے ایک مراسلہ(خط)سلامتی ہ...
22/03/2020

اٹلی دنیا کو پیغام دے رہا ہے۔۔۔۔!
سنو اور ہدایات پر عمل کرو قبل اس کے کہ بہت دیر ہو جائے!

اٹلی سے ایک مراسلہ(خط)

سلامتی ہو سب کے لئے، ہم اٹلی میں رہتے ہیں۔اٹلی کے شہر میلان میں۔۔۔

میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں اور وضاحت کرتا ہوں کہ یہاں زندگی کیسی ہے؟ یہاں بہت تکلیف دہ حالات ہیں، میں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کسی قسم کی کوئی غلطی نہ کریں اور ہم سے جو غلطیاں ہوئی ہیں ان کے نتائج سے سبق حاصل کریں۔۔۔

ہم اس وقت مکمل قید میں ہیں۔ہم گلیوں میں نہیں جا سکتے۔ پولیس ہر جگہ الرٹ کھڑی ہے اور ہر اس شخص کو گرفتار کر رہی ہے جو اپنے گھر سے باہر نکلتا ہے۔
ہر چیز بند ہے۔کاروبار، بازار، دکانیں اور تمام گلیاں بالکل سنسان ہیں۔ دنیا کے اختتام جیسا محسوس ہو رہا ہے۔

اٹلی، جو کہ پر رونق زندگی کی علامت ہے، ایک روشن مرحلے سے اندھیرے اور تاریک مرحلے کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ جنگ سے تباہ حال ملک ہو۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ میں کبھی نہیں چاہتا تھا کہ ایسے حالات میں زندگی گزاروں۔ لوگ یہاں پر بہت اداس ہیں، غمگین ہیں، شش وپنج میں ہیں، مضطرب ہیں اور بے یارومددگار ہیں۔اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ یہ آفت اور یہ حقیقت ان پر کیسے مسلط کی گئی۔ اور وہ یہ بھی نہیں سمجھ سکتے کہ یہ ڈراؤنا منظر کب ختم ہوگا۔

سب سے بڑی غلطی جو اٹلی میں کی گئی تھی وہ یہ تھی کہ اس وائرس کے پہلے حملے کے وقت لوگوں نے اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا بلکہ اپنی معمول کی زندگی میں مصروف رہے۔کام کاج کی خاطر گلیوں میں چلتے پھرتے رہے گھومتے رہےاور وہ سمجھتے رہے کہ یہ لطف اندوز ہونے کا موسم ہے۔دوستوں سے ملنا جلنا اور شادی وغیرہ کے اجتماعات میں شامل ہونے کی وجہ سے سب نے غلطی کی اور آپ بھی وہی غلطی کر رہے ہیں۔
میں آپ سے ہاتھ جوڑ کر فریاد کرتا ہوں اور یہ کہتا ہوں کہ آپ احتیاط کریں، یہ نہ تو کوئی ہنسنے کی بات ہے اور نہ ہی کوئی مذاق کی بات۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں، اپنے والدین اور دادا دادی اور نانا نانی کی حفاظت کریں۔ یہ بیماری ان کے لئے بہت خطرناک ہے۔

یہاں روزانہ دو سو لوگ مر رہے ہیں، اس کی وجہ یہ نہیں کہ اٹلی میں ادویات نہیں ہیں بلکہ اعلی قسم کی ادویات موجود ہیں، ان اموات کی وجہ یہ ہے کہ کسی کے لئے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔

ڈاکٹر حضرات یہ طئے کرنے کی کوشش میں ہیں کہ کس کو بچائیں اور کس
کو مرنے دیں۔ یہ سب اس لئے ہو رہا ہے کہ لوگوں نے ابتداء میں حماقت کی اور اپنے شب و روز کو معمول کے مطابق رہنے دیا اور بیماری کے نئے ماحول کے مطابق حفاظتی اقدامات نہیں کئے۔

برائے مہربانی آپ ان غلطیوں سے سیکھیں، ہم ایک چھوٹے سے ملک میں رہنے والے ہیں اور ایک بہت بڑے سانحے سے گزر رہے ہیں۔

اب غور سے سنو!

¶ ہجوم والی جگہوں میں مت جاؤ
¶ عوامی مقامات میں مت کھاؤ پیو
¶ زیادہ تر وقت اپنے گھر کے اندر گزارو
¶ محکمہ صحت کی ہدایات کو غور سے سنو اور ان پر سختی سے عمل کرو اور ان کو مذاق مت سمجھو
¶ ایک دوسرے سے بات کرتے وقت کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ رکھو، قریب مت آؤ اور ایک دوسرے سے گلے نہ ملو
¶ احتیاطی تدابیر اختیار کرو اور دوسروں کی غلطیوں سے سبق حاصل کرو۔

ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ وٹامن سی استعمال کر کے اپنے جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط بناؤ۔

طبی عملہ کے ساتھ تعاون اس بیماری کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

اٹلی سارے کا سارا قید خانے میں تبدیل ہو چکا ہے جس کا مطلب ہے ساٹھ ملین لوگ قید میں ہیں۔

یہ سب کچھ روکا جا سکتا تھا اگر لوگ حماقت نہ کرتے اور ابتداء میں ہی احکامات پر عمل کر لیتے۔

اپنا اور اپنے محبت کرنے والوں کا خیال رکھیں ❤❤

اس پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں

11/03/2020

ساری دنیا میں کرونا وائرس کو لے کرافراتفری ہے۔ بھارت اپنی لگائی آگ میں جل رہا۔ امریکہ ہر جگہ سے زلیل و خوار ہو رہا۔ پاکستانی PSL انجوائے کر رہے ہیں، سٹڈیمز بھرے ہوئے ہیں، نہ کرونا کا ڈر نہ کسی کے باپ کا ڈر.
یا اللہ اس وطن کو اور اس میں رہنے والوں کو یونہی ہستا مسکراتا رکھنا. آمین ثمہ آمین

11/03/2020

‏خان نے سعودیہ ایران ثالثی کی کوشش کی
طالبان کےساتھ ڈیل کروا دی بس؟
باوجی نے اشرف غنی کوکریلہ گوشت سکائپ پرکال کر کے بنانا سکھایا
سعودی ولی عہد کا کھروڑے یا ٹکاٹک کھانے کو دل کرتا تو
باوجی1ہاتھ سے ٹکا ٹک دوسرے سے
کھروڑے کا دیگچا تنہا سنبھالتے تھے اتنی محنت کے بعد اکیلا چور کا لقب؟؟؟
بڑی بے قدری قوم ہے یہ 🤣😂🤣😂

Address

Abu Dhabi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mango Man World posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share