03/02/2024
سوال
سب سے اچھا ذکر کون سا ہوتا ہے ؟
جواب ۔۔۔
سب سے اچھا ذکر اللہ کا ہے ولذکر اللہ اکبر ۔۔۔ تو اللہ کا ذکر ہی اکبر ہو سکتا ہے ۔۔۔۔ کیونکہ جو اکبر ہے ۔۔۔ اسی کا ذکر اکبر ہو گا ۔۔۔۔ یعنی بڑے کا ذکر بھی بڑا ۔۔۔۔
دوسرا طریقہ جو ہے وہ محبت کی دنیا میں یہ ہے ۔۔۔۔ کے اللہ بھی حضور پاک ﷺ کا درود پڑھ رہا ہے ، تو ہم بھی درود پڑھتے جائیں ۔۔۔۔ یہ اللہ کے عمل کا زکر ہے تو ایک ذکر تو یہ ہے کہ اللہ کو یاد کرنا ،
حضور پاک ﷺ بھی اللہ کو یاد کر رہے ہیں تو ہم بھی اللہ کو یاد کریں اور دوسرا ذکر یہ ہے کہ اللہ بھی حضور پاک ﷺ کو یاد کر رہا ہے تو ہم بھی حضور پاک ﷺ کو یاد کریں ۔ یہ دونوں ذکر برابر کے ہیں ۔
انہیں برابر کے کہنا نہیں چاہیے لیکن سمجھنا برابر چاہیے اللہ تعالیٰ کے ہاں جو ذکر ہے مرغوب اور پسندیدہ عمل ہے ، وہ یہ حکم ہے کہ ان اللہ و ملیکتہ یصلون علی النبی یا ایھا الذین آمنوا و صلو علیہ وسلمو تسلیما یعنی اللہ اور اس کے فرشتے نبی ﷺ پر درود بھیجتے ہیں ،
تو اے ایمان والو تم بھی درود سلام بیھجو اور حضور پاک ﷺ کا جو عمل ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرنا اور اللہ کا ذکر کرنا ، اس لیے دونوں راستے یکساں ہیں ، تو یہ ذکر جاری رہنا چاہیے ، درود شریف کا زکر ہو یا اللہ کا زکر ہو ، بات ایک ہی ہے ۔۔۔
۔۔۔۔حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ ۔۔۔۔