77 News News �

31/08/2026
26/08/2026

مدرسے کے معصوم طلبہ کے لیے قرآنِ کریم پڑھنے کے قاعدوں کی اشد ضرورت ہے۔ پورے قاعدوں کا ہدیہ 5000 روپے ہے۔
اگر کوئی نیک دل بھائی اس عظیم کارِ خیر میں 50، 100 روپے یا اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالنا چاہے، یا کوئی صاحبِ خیر مکمل 5000 روپے کا ہدیہ دینا چاہے، تو براہِ کرم درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:
ایزی پیسہ: Syed Muhammad Yahya 03459656076
آپ کا معمولی سا تعاون کسی بچے کی دینی تعلیم کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس صدقۂ جاریہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور آپ کو دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔
منجانب: سٹوڈنٹس ویلفیئر ٹرسٹ گرگری ضلع کرک

25/08/2026

کرک فائرنگ/ دو جاں بحق، ایک زخمی

کرک: لتمبر پرانا بازار میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ

کرک: فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، ریسکیو 1122

کرک: فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

کرک: جاں بحق افراد کی شناخت ابرا استاد اور نور البشر کے نام سے ہوئی، ریسکیو 1122

کرک: ابرا استاد کا تعلق لتمبر جبکہ نور البشر کا تعلق لاچی سے تھا، ریسکیو 1122

کرک: فائرنگ میں زخمی شخص کی شناخت ہمت اللہ عرف متولی کے نام سے ہوئی، ریسکیو 1122

کرک: لتمبر پرانا بازار فائرنگ، واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس

کرک: فائرنگ میں جاں بحق دونوں افراد پر سابقہ قتل کے مقدمات تھے، پولیس

25/08/2026

کرک (شعبہ تعلقات عامہ) امن و امان کے قیام، جرائم کے سدباب اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ڈی پی او کرک عمران خان کی خصوصی ہدایات پر کرک پولیس کی جانب سے تھانہ خرم کے حدودی علاقوں غول بانڈہ، دریش خیل، درگہ شہیدان اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
سرچ آپریشن کی نگرانی ڈی ایس پی شاہ دوران خان نے کی، جبکہ سرکل ایس ایچ اوز، سی ٹی ڈی یونٹ اور ڈرون ٹیم نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔ اس دوران پولیس کی بھاری نفری نے مختلف مقامات، ممکنہ مشکوک اہداف اور مشتبہ ٹھکانوں کی باریک بینی سے سرچنگ کی، جبکہ علاقے میں موجود مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال اور کوائف کی تصدیق بھی کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کو مزید مؤثر بنانا، جرائم پیشہ و مشکوک عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔ کرک پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے سرچ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

25/08/2026

“بنوں پولیس اور فوج کے درمیان ایک خونریز تصادم ہونے جا رہا ہے۔
پولیس کا الزام ہے کہ ہمارے پاس ویڈیو ثبوت ہے کہ فوج کالے شیشوں کے گاڑیوں میں دہشتگردوں کو بھر بھر کر کینٹ لا رہے ہیں۔ تمام پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی چھوڑ دی۔ احتجاج جاری۔”
یہ کیا خبر ہے ؟ اس میں کتنی صداقت ہے؟؟

واہ جی واہ! صرف چالیس کروڑ کا فنڈ اور کارنامے ایسے کہ برج خلیفہ سے لے کر دنیا کے بڑے بڑے پلازے بھی عنایت خٹک کے نام! 😂 ل...
24/08/2026

واہ جی واہ! صرف چالیس کروڑ کا فنڈ اور کارنامے ایسے کہ برج خلیفہ سے لے کر دنیا کے بڑے بڑے پلازے بھی عنایت خٹک کے نام! 😂 لگتا ہے فنڈ میں ایسی جادوئی طاقت تھی کہ ترقیاتی کام بھی ہوئے اور ساتھ اربوں کے پلازے بھی خرید لیے گئے۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ چالیس کروڑ کا فنڈ تھا یا علی بابا کا خزانہ؟ 😜 اگر واقعی ایسا جادوئی فنڈ مل جائے تو ہمیں بھی بتائیں، ہم بھی دو چار پلازے بک کروا لیں! 😄

24/08/2026

کرک،خورشید خٹک کے ڈرائیور کی حارث خٹک کو دھمکیاں ،میرا ضمیر مطمئن ہے میں آپ سے سوال کرتا رہوں گا اور انشاءاللہ اپنی عوام کے حق پہ ڈاکا نہیں ڈالنے دوں گا میں خان کا سچا سپاہی ہوں انشاءاللہ ہم انصاف کے ساتھ ہیں ہم یزید کا نظام نہیں چلنے دیں گے۔

24/08/2026

رسہ کشی شے ئے زڑنکائی اوشتہ۔
دغ خرہ قوم تہ سیک خواشی جوڑہ وی

24/08/2026

ضلع کرک پاکستان تحریک انصاف کرک کے منتخب نمائندوں کو 46 ارب روپے فنڈز ملے کدھر گئے ڈب سنگینی سکول کے بچے روڈ پر سابقہ ایم این اے عطاء اللہ ایڈوکیٹ دھرنے کے شرکاء کیساتھ موجود
عوام روڈ پرسراپا احتجاج

24/08/2026

واح دے میژ پشتون حالات 😭😭😭 افسوس
مکمل تفصیل پڑھ کے غلط کمنٹس سے گریز کریں ۔شکریہ

کے پی، ضلع بنوں، تحصیل ڈومیل، منگل میلہ کے قریب تقریباً ایک ہفتے سے جاری رسہ کشی کے ٹورنامنٹ کے دوران 23 اگست کو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق میچ کے دوران کھیل کے میدان سے کچھ فاصلے پر چار، پانچ دوست بیٹھے ہوئے تھے کہ ان میں سے ایک شخص، لقمان ولد سلطان علی، سکنہ ایوب خان کلے کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ جس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔

فائرنگ کی وجہ اور قاتل کے بارے میں تاحال ہمیں کوئی مصدقہ معلومات پتہ نہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

نوٹ: کسی بھی غلط یا غیر مناسب کمنٹ کا مناسب اور شائستہ انداز میں جواب دیا جائے گا۔ اختلافِ رائے اپنی جگہ، لیکن بدتمیزی اور الزام تراشی سے گریز کریں۔

Video upload.. mafi 🙏 ghora 😥😥

Address

Mussafah 37
Abu Dhabi

Telephone

+971507396130

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 77 News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 77 News:

Shortcuts

Share

Category