Kabir International Multi Services Charhoi Ak

Kabir International Multi Services Charhoi Ak چڑہوئی آزاد کشمیر

06/01/2026
03/01/2026

چڑ ہوئی ۔ نئے بجلی فیڈر کے سلسلے میں خوشخبری ہے کہ 8 جنوری کو واپڈا کی جانب سے ٹیم گریڈ اسٹیشن پر پہنچ رہی ہے، اور اسی روز نئے فیڈر کو باقاعدہ طور پر آن کر دیا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ اس کام کو بخیر و عافیت مکمل فرمائے، آمین۔
صدر انجمنِ تاجراں چڑہوئی
سردار کبیر عنایت

03/01/2026

کھوئیرٹہ سملار میں محترم راجہ شاہد محمود صاحب کے گھر میں جدید ترین ڈیزائن کے تھری ڈی وال پیپرز نصب کر کے گھر کو ایک نیا، شاندار اور نفیس روپ دیا گیا ہے۔ اعلیٰ معیار کے میٹریل سے تیار یہ وال پیپرز نہ صرف اپنی دلکش خوبصورتی سے توجہ کھینچتے ہیں بلکہ مضبوطی اور دیرپا استعمال کی ضمانت بھی رکھتے ہیں، جن کے ساتھ پانچ سال کی باقاعدہ گارنٹی شامل ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا گھر بھی جدید طرزِ زندگی، جدید ڈیزائن اور منفرد انداز کی عکاسی کرے تو اپنی پسند کے تھری ڈی وال پیپرز کا انتخاب کریں اور اپنے گھر کی سجاوٹ کو ایک نئی پہچان دیں۔

کبیر انٹرنیشنل ملٹی سروسز چڑہوئی
معیار، خوبصورتی اور اعتماد کا نام۔

چڑہوئی میں دلخراش ٹریفک حادثہ، تیز رفتار کار کی زد میں آ کر کمسن بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرارچڑہوئی میں ایک انتہائی افسوسنا...
02/01/2026

چڑہوئی میں دلخراش ٹریفک حادثہ، تیز رفتار کار کی زد میں آ کر کمسن بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار
چڑہوئی میں ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار کے بے رحم ڈرائیور نے سڑک کنارے موجود ایک کمسن بچے کو کچل دیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ معصوم بچہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، جس کے باعث علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

01/01/2026

چڑ ہوئی درلیاں گجراں کے مقام پر وال پیپر پیسٹنگ

انتہائی افسوس کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ ممبر راجہ عظیم خان قضاءِ الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دن ت...
31/12/2025

انتہائی افسوس کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ ممبر راجہ عظیم خان قضاءِ الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دن تین بجے مقام پورہ، چڑ ہوئی میں ادا کی جائے گی۔
راجہ عظیم خان واقعی ایک عظیم انسان تھے، ان کی خدمات اور اخلاق ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

سابق مشیر حکومت و ایم ایل اے میڈم صبیحہ صدیق صاحبہ مجلس قائمہ برائے عشر،زکوتہ،سماجی بہبود و ترقی نسواں کی چیر پرسن منتخب
29/12/2025

سابق مشیر حکومت و ایم ایل اے میڈم صبیحہ صدیق صاحبہ مجلس قائمہ برائے عشر،زکوتہ،سماجی بہبود و ترقی نسواں کی چیر پرسن منتخب

27/12/2025

چڑہوئی انجمنِ تاجران اور تاجر ایکشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چڑہوئی بجلی فیڈر کی تکمیل اور مجوزہ احتجاج کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ فیڈر کے حوالے سے دی گئی ڈیڈ لائن میں عارضی تخفیف کی جاتی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ برقیات کی جانب سے فیڈر کی سیکیورٹی کی رقم، جو کہ ستر لاکھ روپے سے زائد تھی، جمع کرا دی گئی ہے۔ لائن کو کنڈکٹ کرنے کے لیے کیبل بھی خرید لی گئی ہے جبکہ فیڈر کو آن کرنے کے لیے تمام ضروری معاملات کلیئر ہو چکے ہیں۔ تاہم دسمبر کی تعطیلات کے باعث واپڈا کی جانب سے عملی کام میں تاخیر ہو رہی ہے۔ حکام کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتے میں فیڈر آن کر دیا جائے گا۔
محکمہ برقیات کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انجمنِ تاجران اور تاجر ایکشن کمیٹی نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ 29 دسمبر کو دی گئی احتجاج کی کال موخر کی جاتی ہے۔ تاہم واضح کیا گیا ہے کہ اگر 5 جنوری سے قبل فیڈر مکمل طور پر آن نہ کیا گیا تو 10 جنوری کو چڑہوئی میں پہیہ جام، شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔
انجمنِ تاجران اور تاجر ایکشن کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چڑہوئی کے عوام اور تاجروں کے جائز حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔

27/12/2025

چڑہوئی دہمال براٹیلہ میں محترم ماسٹر اشفاق صاحب کے گھر کو جدید ترین ڈیزائن کے تھری ڈی وال پیپرز لگا کر نہایت خوبصورت، دلکش اور نفیس انداز میں ڈیکوریٹ کیا گیا ہے۔ اعلیٰ معیار کے میٹریل سے تیار یہ وال پیپرز نہ صرف دیدہ زیب ہیں بلکہ مضبوط اور پائیدار بھی ہیں، جن کے ساتھ پانچ سال کی باقاعدہ گارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔
اگر آپ بھی اپنے گھر کو جدید طرز، جدید ترین ڈیزائن اور منفرد انداز سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں تو اپنی پسند کے تھری ڈی وال پیپرز کا انتخاب کریں اور اپنے گھر کی خوبصورتی کو چار چاند لگائیں۔
کبیر انٹرنیشنل ملٹی سروسز چڑہوئی
معیار، خوبصورتی اور اعتماد کی پہچان۔03465152155

Address

Abu Dhabi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kabir International Multi Services Charhoi Ak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kabir International Multi Services Charhoi Ak:

Share

Category