میرا ضلع گجرات

میرا ضلع گجرات OFFICIAL PAGE:)
"MY DISTRICT GUJRAT"
(میرا ضلع گجرات)
PUNJAB PAKISTAN
Paid Promotion Co

10/07/2023
21/03/2023

زلزلہ
اس قوم کا حق ہے

ائیر چیف مارشل جناب ظہیر بابر سدھو سے اپیل نشان حیدر  میجر  راجہ عزیز بھٹی شہید کا آبائی گھر آپ کی شفقت کا طلب گار ہے قا...
18/02/2023

ائیر چیف مارشل
جناب ظہیر بابر سدھو سے اپیل
نشان حیدر میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا آبائی گھر آپ کی شفقت کا طلب گار ہے
قابل صد احترام جناب ائیر مارشل !
گجرات کی دھرتی کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ اس نے دفاع وطن پر مٹنے والے ایسے جیالوں کو جنم دیا جو اپنے لہو سے دھرتی ماں کی مانگ سنوار کر تاریخ میں شہید اور غازی بن کر امر ہو گئے
تحصیل کھاریاں کے دامن پہ ایک منفرد اعزاز کے نقش و نگار تروتازہ ہیں
ایک ہی پٹی پر واقع 3 دیہات لادیاں بہورچھ اور سدھ کی زرخیز مٹی سے ایسے قابل سپوتوں نے جنم لیا جو آج ملک و ملت کے لئے سرمایہ افتخار ہیں
لادیاں جنگ ستمبر کے ھیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جنم نگری
بہورچھ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شریف کی بستی
اور سدھ پاک فضائیہ کے شاہین ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کا گاوں
یعنی تحصیل کھاریاں کے یہ تین دیہات اس لئے منفرد ہیں کہ عساکر پاکستان کے بری بحری اور فضائی تینوں شعبوں میں یہاں جنم لینے والوں نے راج کیا
بہورچھ میں پاک بحریہ کے سابق سربراہ کی کوئی ایسی یادداشت موجود نہیں
نسل نو تو ان کے نام سے بھی واقف نہیں
ہاں البتہ لادیاں میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا آبائی گھر موجود ہے جس سے ملحقہ صحن میں شہید کا مزار پوری آب و تاب لئے ہے جہاں ہر برس یوم دفاع کی نسبت سے پر وقار تقریب کا اہتمام ہوتا ہے
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے آبائی گھر کو ان کے اہل خانہ نے ایک یاد گار کے طور پر وقف کر چھوڑا ہے
پتہ چلا کہ راجہ عزیز بھٹی شہید کے بچپن کی یادوں پر مشتمل اور ان کے استعمال میں رہنے والی بہت سی چیزیں موجود ہیں اور ان کی والدہ کے زیر استعمال گھریلو اشیاء بھی پڑی تھیں لیکن اس خدشے کے باعث یہاں سجائی نہیں جا سکیں کہ ان کی دیکھ بھال اور حفاظت کا خاطر خواہ انتظام موجود نہیں
میں نے گجرات کے ایک سابق ڈپٹی کمشنر کو تحریری طور پر درخواست گذاری کہ راجہ عزیز بھٹی شہید کی اس آبائی گھر کو ضلعی انتظامیہ اپنے زیر انتظام ایک میوزیم کا درجہ دے ڈالے تو تاریخی ورثے کو محفوظ کرنا آسان ہو جائے گا اور سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ادھر آ سکتی ہے لیکن صاحب بہادر نے اپنے افسرانہ دبدبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس درخواست کو ردی کی ٹوکری میں پھینک ڈالا کہ یہ میرا کام نہیں فوج کا کام ہے
جناب ائیر مارشل
آج میں اس کھلے خط کے طفیل آپ سے باقاعدہ یہ التماس کرنے جا رہا ہوں کہ آپ اس پہلو کو شفقت کی نظر سے دیکھیں اور راجہ عزیز بھٹی شہید کے اہل خانہ سے مشورے کے بعد اسے میوزیم کا درجہ دلوا دیں
اس ضمن میں پنجاب کا شعبہ آرکیالوجی اس منصوبے پر کام کر سکتا ہے
گجرات یونیورسٹی کے اشتراک سے اس کا شعبہ فائن آرٹس بھی اسے ایک عالمی معیار کا میوزیم بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے
راجہ عزیز بھٹی شہید کی یادوں کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ اگر یہاں امیر البحر ایڈمرل شریف مرحوم کی داستان حیات کو دستاویز یا دستیاب تصاویر کی صورت ڈسپلے کر دیا جائے تو سونے پہ سہاگہ ہو جائے گا
اسی طرح اس میوزیم میں ایک گوشہ آپ سے منسوب ہو جائے اور آپ کے بچپن سے لے کر پاک فضائیہ میں شمولیت اور اس کی کمان سنبھالنے تک کے مراحل آڈیو ویڈیوز کی صورت اجاگر کر دیئے جائیں تو نسل نو کے لئے ایک ترغیب کا سامان ہو جائے گا
ہماری آنے والی نسلوں کو یہ جاننے میں آسانی رہے گی کہ جہد مسلسل اور عزم و ہمت سے کیسے عروج پایا جا سکتا ہے اور کیسے گجرات کے ان دور افتادہ دیہات کے بیٹوں نے اپنے اپنے شعبوں میں نام کمایا
جناب عالی !
اب تو موٹر وے بھی ان 3 دیہات کے سنگھم پہ زیر تعمیر ہے
اور اگر یہ میوزیم بن جاتا ہے تو لاہور راولپنڈی سے تاریخ و ثقافت سے دلچسپی رکھنے والے با ذوق شہری جوق در جوق یہاں آ سکتے ہیں
اے سپوت گجرات
زندہ قومیں اپنے ورثے کو سنبھال سنبھال رکھتی ہیں جو ان کی آنے والی نسلوں کے لئے ایک باعث فخر اثاثہ ہوا کرتا ہے
آپ سے گذارش ہے کہ اس عالی شان منصوبے پر غور فرما کر اسے عملی شکل دینے کی خاطر آغاز کار کیجئے
جس کے خدوخال کچھ یوں ہوں
1۔ اس میوزیم میں گجرات کی تاریخ و ثقافت اجاگر کی جائے خاص طور پر مقامی صنعتیں جیسے ظروف سازی پنکھا سازی اور دیگر گھریلو صنعتیں
2۔ دھرتی ماں کے آنچل پر نشان حیدد سجانے والے شہیدوں کی داستان
3۔ ایڈمرل شریف کی یادیں
4۔ پاک فضائیہ کے موجودہ سربراہ کی سوانح حیات
یقین جانیں
یہ ایک ایسا منصوبہ ہو گا جو جہلم اور چناب کے بیچ واقع عظیم خطہ یونان گجرات کی تاریخی حیثیت اور تقافتی ورثے کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کرنے کا باعث بنے گا
پوری دنیا میں بسنے والے گجراتیوں کے لئے ایک ایسی یادگار جو ان کے لئے باوقار تعارف بن جائے گی
امید کرتا ہوں کہ آپ اس خواب کو تعبیر دینے کی خاطر ہر ممکن کوشش کریں گے
طالب خیر
عامر عثمان عادل

نماز جنازہ
04/02/2023

نماز جنازہ

01/11/2022

فیصل واڈا نے عمران خان کے کہنے پہ پریس کانفرنس ہمیں ڈرانے کی خاطر کی یہ اندر سے ملے ہوئے ہیں
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

مرحومہ صدف نعیم کے بچوں کے سر پہ دست شفقت چوہدری پرویز الہی وزیر اعلی پنجاب نے حادثے کا شکار ہو کر داعی اجل کو لبیک کہنے...
31/10/2022

مرحومہ صدف نعیم کے بچوں کے سر پہ دست شفقت
چوہدری پرویز الہی وزیر اعلی پنجاب نے حادثے کا شکار ہو کر داعی اجل کو لبیک کہنے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے خاوند اور بچوں سے ملاقات کی
پچاس لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا
مرحومہ کے خاوند کو سرکاری محکمے میں بطور فوٹو گرافر نوکری
اور ان کی صاحبزادی کو بھی سرکاری نوکری دینے کی ھدایات جاری کر دیں
ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو آپ کی ماں تو واپس نہیں لا کے دے سکتے مگر آپ کا ہر ممکن خیال رکھیں گے

نیو یارک امریکہ میںبہت جلد افتتاع بہت ہی پیارے بھائی بھولا پٹواری کے کاروبار میں اللہ پاک برکت دے
30/10/2022

نیو یارک امریکہ میں
بہت جلد افتتاع بہت ہی پیارے بھائی بھولا پٹواری کے کاروبار میں اللہ پاک برکت دے

میں ارشد شریف کا کفن میلا ہونے سے قبل ضمیر کی آواز پر استعفی دے رہا ہوں وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے فوکل پرسن ا...
28/10/2022

میں ارشد شریف کا کفن میلا ہونے سے قبل ضمیر کی آواز پر استعفی دے رہا ہوں
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے فوکل پرسن احمد جواد نے استعفے دے دیا
ہر روز 17000 نوجوان 18 برس کی عمر کو پہنچ رہے ہیں اور یہ سب عمران خان کے بیانئے کے ساتھ کھڑے ہیں
عمران خان کا راستہ روکنا ان کے بس کی بات نہیں

Address

Abu Dhabi
<<NOT-APPLICABLE>>

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when میرا ضلع گجرات posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to میرا ضلع گجرات:

Share

Category