15/09/2025
سمبڑیال۔۔ محلہ راجپوتاں میں غنڈہ گردی کا راج، ایک اوباش لڑکے نے اہلِ علاقہ کی زندگی اجیرن کر دی۔
سمبڑیال ۔۔ محلہ راجپوتاں میں خوف و ہراس کا سایہ، غنڈہ گردی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ۔
"سمبڑیال ۔۔جیسا کہ آپ ویڈیو میں صاف سکتے ہیں کہ محلہ راجپوتاں کا گنڈا پہلے ایک عورت کو سرعام گلی میں غلیظ گالیاں دیتا ہے پھر اس پر اپنا کتا چھوڑ دیتا ہے پھر بھی اس کا جی نہیں برتا تو اس عورت کو اس کے گھر کے اندر داخل ہو کر جوتوں مکوں اور گھسنوں سے اس عورت کو زرکوپ کرتا ہے اور اس لاچار خاتون کا سر زور زور سے دیوار کے ساتھ مارتا ہے۔
"سمبڑیال۔ ایک پرسکون علاقہ محلہ راجپوتاں اس اوباش لڑکے کی وجہ سے خوف اور دہشتگردی کا گڑھ بن چکا ہے جس نے قانون کو اپنے ہاتھوں میں لے رکھا ہے۔"
"اہلِ علاقہ کے مطابق، یہ غنڈہ محلے میں کھلے عام غنڈہ گردی کر رہا ہے۔ اس کی بدمعاشی کی کوئی حد نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اس غنڈے کی وجہ سے محلہ میں دہشت زدہ بن چکا ہے۔
" سمبڑیال ۔۔ یہ دہشت گرد نہ صرف خواتین کو گلیوں میں زدوکوب کرتا ہے بلکہ ان کے گھروں میں گھس کر سخت تشدد کرتا ہے۔ اس کی گنڈا گردی کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیلا رکھا ہے۔"
"حیران کن بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ کھلے عام ہو رہا ہے، لیکن ابھی تک پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے کوئی ٹھوس کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔"
"یہاں کے شہری شدید ذہنی دباؤ اور خوف کا شکار ہیں اور چاہتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سی سی ڈی اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں۔"
"یہاں کے مکینوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز۔۔ ائی جی پنجاب۔ ار پی او گجرانوالہ اور سی سی ڈی ڈی پی او سیالکوٹ ڈی ایس پی سرکل سمبڑیال اور ایس ایچ او ماڈل پولیس اسیشن سمڑیال سے یہ پرزور اپیل ہے کہ اس دہشت گرد کا فوری نوٹس لے کر اس اوباش لڑکے کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ اہلِ علاقہ کو اس غنڈہ گردی سے نجات ملے۔"
مقصود الہٰی چیئرمین پریس کلب سمبڑیال ۔03320332786