01/02/2026
غذر —اچھی خبر—
گاؤں بوبر سے تعلق رکھنے والی ہماری ہونہار بیٹی کومل اقبال بنتِ راجہ
اقبال کو شفا انٹرنیشنل میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل
کرنے پر دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد!
یہ کامیابی آپ کی انتھک محنت، لگن، عزم اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک عظیم اور مقدس پیشے میں قدم رکھنے پر آپ کو، آپ کے معزز
اہلِ خانہ اور پورے گاؤں بوبر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یقیناً گاؤں
بوبر نے پہلے بھی بہت قابل اور باصلاحیت ڈاکٹرز پیدا کیے ہیں، اور آج ایک اور روشن ستارہ اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے، جو ہمارے لیے بے حد خوشی اور فخر کی بات ہے۔
دعا ہے کہ بیٹی کومل اقبال آپ اپنے مستقبل کے تمام مراحل کامیابی،
عزت اور سربلندی کے ساتھ طے کریں اور انسانیت کی خدمت میں نمایاں مقام حاصل کریں۔
آمین!