پیارا تورڈھیر

پیارا تورڈھیر Championing peace, love, & respect in our city. Motivating our youth, honoring our elders.

Loyal to our Family, dedicated to our people. 🕊️ Embracing unity & positivity. Join us in spreading vibes! 🌟

السلام علیکم! ایک چھوٹی سی نصیحت: ہمیشہ دوسروں کے ساتھ وہی سلوک کرو جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو۔ ایمانداری اور محبت سے ج...
24/08/2025

السلام علیکم! ایک چھوٹی سی نصیحت: ہمیشہ دوسروں کے ساتھ وہی سلوک کرو جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو۔ ایمانداری اور محبت سے جیو، کیونکہ یہ دونوں چیزیں زندگی کو خوبصورت بناتی ہیں۔

🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨     🚨⚠️ ایمرجنسی وارننگ ⚠️🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨آج رات اور کل صبح انتہائی شدید گرج چمک، طوفانی بارش اور کلاوڈ بر...
23/08/2025

🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨

🚨⚠️ ایمرجنسی وارننگ ⚠️🚨

🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨

آج رات اور کل صبح انتہائی شدید گرج چمک، طوفانی بارش اور کلاوڈ برسٹ کے امکانات ہیں۔

🌧️ براہ کرم احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

🔴 متاثرہ علاقے:
✔ نوشہرہ
✔ چارسدہ
✔ مالاکنڈ
✔ صوابی
✔ بونیر
✔ مردان
✔ پشاور
✔ لکی مروت
✔ کوہاٹ
✔ ہنگو
✔ پارہ چنار
✔ باجوڑ
✔ مہمند
✔ شبقدر
✔ ورسک
✔ جمرود
✔ کرک
✔ تنگی
✔ سوات
✔ مانسہرہ
✔ ہری پور
✔ ہزارہ
✔ ٹوپی
✔ بٹ خیلہ
✔ ایبٹ آباد
✔ درہ آدم خیل

⚠️ براہ کرم اس وارننگ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ سب محفوظ رہ سکیں۔

🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨

صوابی میں ایک بار پھر طوفانی بارش کا امکان، ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق صوابی اور گردونواح میں شدید طوفانی بارش کا امکان ہے۔ ممکنہ صورتحال کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 صوابی کو مکمل طور پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

⚠️ عوام کے لیے احتیاطی ہدایات:

غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

بجلی کے کھمبوں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے پرہیز کریں۔

گھروں میں نکاسیِ آب کا انتظام چیک کر لیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً ریسکیو 1122 ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔

🎉 Just completed level 3 and I'm so excited to continue growing as a creator on Facebook!
22/08/2025

🎉 Just completed level 3 and I'm so excited to continue growing as a creator on Facebook!

22/08/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

امید ہے تمام دوست و احباب خیریت و عافیت سے ہوں گے۔

متحدہ محلہ میانگان یوتھ ونگ تورڈھیر کا دورہ بونیر سیلاب زدگان کے لئے کیا گیا۔
الحمدللہ ہماری یوتھ نے منظم طریقے سے وہاں کام کیا اور آپ کے دیے ہوئے عطیات کو سیلاب متاثرین تک پہنچایا۔ اب میں چند مشاہدات اور حالات، دل کے درد کے ساتھ آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔

سب سے پہلے میں ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالا۔ چاہے وہ اوورسیز دوست ہوں یا اپنے علاقے کے لوگ، حتیٰ کہ چھوٹے بچے بھی جنہوں نے اپنی جیب خرچ سے سیلاب زدگان کے لئے عطیات دیے۔ یہ سب آپ کے اعتماد اور جذبے کا ثبوت ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ وہاں امداد لے کر جا رہے ہیں، ان کو چاہیے کہ ذاتی طور پر تحقیق کرکے امانتیں حق داروں تک پہنچائیں۔ ہماری ٹیم نے خود گاؤں گاؤں جا کر تصدیق کے بعد عطیات تقسیم کیے۔ ملک کے مختلف حصوں سے امداد کے قافلے پہنچ رہے ہیں اور ہمارا علاقہ تورڈھیر متحدہ محلہ میانگان یوتھ ونگ بھی اس سلسلے میں پیش پیش رہا۔

اس وقت وہاں سب سے زیادہ ضرورت نقد پیسوں، پینے کے صاف پانی اور خدمت کرنے والے افراد کی ہے تاکہ متاثرہ علاقوں کی صفائی اور بحالی میں مدد ہوسکے۔

ہم نے ایک ایسے گھرانے کا حال دیکھا جس کے والد اس سیلاب میں شہید ہوگئے۔ بیٹے سے جب بات کی گئی تو وہ روتے ہوئے کچھ بیان نہ کرسکا۔ دوسرے لوگوں نے بتایا کہ وہ اس وقت اسکول میں تھا اسی لیے بچ گیا۔ ان کی حالت بیان کرنے کے لیے الفاظ کم ہیں۔ اللہ ان سب پر اپنا رحم فرمائے اور صبر عطا کرے۔ آمین۔

بونیر کے کئی علاقے متاثر ہوئے ہیں جن میں سب سے زیادہ نقصان بیشونئی گاؤں کو ہوا ہے۔ وہاں کبھی ایک چھوٹا سا نالہ بہتا تھا مگر اب وہ دریا کی شکل اختیار کر چکا ہے، بڑے بڑے پتھروں سے بھرا ہوا ہے اور گاؤں کی آبادی صفحہ ہستی سے مٹ چکی ہے۔ مقامی لوگوں کے پاس متاثرہ خاندانوں کی مکمل فہرست موجود ہے۔

پیر بابا کے علاقے میں بھی دونوں اطراف سے سیلابی ریلے آئے جس سے بازار، دکانیں اور مکانات شدید متاثر ہوئے۔ قدرت کا کرشمہ ہے کہ پیر بابا کے مزار اور مسجد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

امدادی سرگرمیوں کے دوران کئی سفید پوش لوگ بھی ملے جن کے گھر تباہ ہوگئے تھے اور وہ سڑکوں پر بیٹھنے پر مجبور تھے۔ ایسے لوگوں تک امداد پہنچانا ہمارے لئے سب سے زیادہ ضروری تھا۔ اللہ ان سب کی مدد فرمائے۔ آمین۔

اس کار خیر میں عملی طور پر حصہ لینے والے نوجوانوں میں شوری ممبرز یوتھ صدر سعود شاہ، جنرل سیکرٹری رسال محمد، فنانس سیکرٹری فیصل حسین، حارث علی شاہ، محمد فیاض، سیلمان حقانی، یوتھ کونسلر سید حاشر علی شاہ اور عدیل شاہ ریاض بھائی، فیصل ذاکر، محمد طائف، ثاقب رئیس شامل تھے۔ اللہ ان سب کو بہترین اجر عطا فرمائے۔

آخر میں متحدہ محلہ میانگان یوتھ ونگ تورڈھیر آپ سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہے۔ آپ نے اپنے بھائیوں کے لئے جس بھی صورت میں تعاون کیا، اللہ تعالیٰ اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ یقین جانئے وہاں کے حالات بیان کرنے کے لئے الفاظ کم ہیں۔ جب تباہ حال گھروں اور برباد راستوں کو دیکھا تو دل خون کے آنسو رونے لگا۔

اللہ سب متاثرین پر اپنا خاص رحم و کرم فرمائے۔ آمین۔



الحمدللّٰہ آج چیئرمین مسلم شاہ اور کسان کونسلر خان سید باچہ نے ٹی ایم او صاحب، اے سی صاحب، آبپاشی محکمہ اور تحصیلدار صاح...
22/08/2025

الحمدللّٰہ آج چیئرمین مسلم شاہ اور کسان کونسلر خان سید باچہ نے ٹی ایم او صاحب، اے سی صاحب، آبپاشی محکمہ اور تحصیلدار صاحب کے ہمراہ تورڈھیر شہر کا دورہ کیا۔
حالیہ بارشوں کے باعث جن مقامات پر برساتی پانی جمع ہوا تھا اور ندی نالوں کی بندش کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ان تمام مسائل کا موقع پر جائزہ لیا گیا۔

دورے کے بعد متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے اور مرمت و صفائی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔



چیرمین مسلم شاہ کی ہدایت پر آج ٹی ایم اے لاہور نے تورڈھیر محلہ میانگان میں نالیوں کی صفائی کا کام شروع ہوا ہے۔✌️
21/08/2025

چیرمین مسلم شاہ کی ہدایت پر آج ٹی ایم اے لاہور نے تورڈھیر محلہ میانگان میں نالیوں کی صفائی کا کام شروع ہوا ہے۔
✌️

20/08/2025

کسان کونسلر خان سید باچہ اور چیرمین مسلم شاہ
باچہ اور دیگر میانگان صاحبان کا سیرئی جنازگاہ کے بارے میں اظہار خیال۔

رپورٹ # سینئر صحافی بابو لاجبر لالا


📢 اہلیانِ تورڈھیر کی توجہ کے لئےکسان کونسلر خان سید باچہ، چیئرمین مسلم شاہ باچہ اور یوتھ کونسلر سید ہاشر علی شاہ نے سیرئ...
20/08/2025

📢 اہلیانِ تورڈھیر کی توجہ کے لئے

کسان کونسلر خان سید باچہ، چیئرمین مسلم شاہ باچہ اور یوتھ کونسلر سید ہاشر علی شاہ نے سیرئی جنازگاہ کی موجودہ سنگین صورتِ حال کے بارے میں TMO کو بروقت آگاہ کیا، جس پر TMO صاحب نے ان کی کاوشوں کو سراہا اور خراجِ
،تحسین پیش کیا۔ یہ بات اپنی جگہ خوش آئند ہے

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا TMO صاحب کا
صرف دورہ کر لینا ہی کافی تھا؟ یا پھر انہیں چاہیے تھا کہ وہ فوری طور پر حکومتی مشینری کو استعمال میں لا کر مسئلے کو فی الفور حل کرتے؟

اہلیانِ علاقہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر عوامی نمائندوں کو اپنی مدد آپ کے تحت چندہ جمع کر کے پانی نکالنے کا انتظام کرنا پڑے تو پھر حکومتی اداروں کی ذمہ داری کہاں ہے؟

TMO ہم
صاحب سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے کے حل کے لیے فوری لائحہ عمل تیار کیا جائے تاکہ جنازگاہ جیسے مقدس مقام کی بے حرمتی نہ ہو اور عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

خان سید باچہ، مسلم شاہ باچہ، یوتھ کونسلر سید ہاشر علی شاہ اور محلے کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت عارضی انتظام تو کر دیا ہے، لیکن اربابِ اختیار سے دردمندانہ گزارش ہے کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے کر فوری حل کیا جائے۔

✍️

20/08/2025

کسان کونسلر خان سید باچہ اور چیرمین مسلم شاہ باچہ کا سیرئی جنازگاہ کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں اظہار خیال

Address

Abu Dhabi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پیارا تورڈھیر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to پیارا تورڈھیر:

Share