11/08/2026
اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین کی طرف سے عوام کے نام خصوصی پیغام
میں ڈاکٹر یمین اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی آپ سب سے مخاطب ہوں۔ڈپٹی کمشنر صوابی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں 14 اگست، یومِ آزادی کے موقع پر تحصیل ٹوپی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس پروگرام کا مقصد تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے خون کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالنا اور ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں مدد کرنا ہے۔میں تحصیل ٹوپی کے تمام عوام، نوجوانوں اور مخیر حضرات سے خصوصی اپیل کرتی ہوں کہ اس نیک مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور خون کا عطیہ دیں۔ آپ کا عطیہ کیا ہوا خون کسی تھیلیسیمیا کے بچے کے لیے زندگی کی ایک نئی امید بن سکتا ہے۔