Swabi Nama News.صوابی نامہ نيوز

Swabi Nama News.صوابی نامہ نيوز صوابی گروپ آف سوشل میڈیا
صوابی کا سب سے بڑا نیوز نیٹ ورک
صوابی نامہ نیوز/ہر خبر ذمہ داری کیساتھ

(((92سالہ مولانا محمد خان شیرانی نےنکاح کر لیا)))مولانا محمد خان شیرانی نے اپنی عمر 92 سال میں نکاح کر لیا ہے۔مولانا شیر...
21/10/2025

(((92سالہ مولانا محمد خان شیرانی نےنکاح کر لیا)))
مولانا محمد خان شیرانی نے اپنی عمر 92 سال میں نکاح کر لیا ہے۔مولانا شیرانی سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بھی رہ چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق انہوں نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے شادی کی جس کی سادہ سی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔اس شادی کی خبر پر علماء اور مختلف شخصیات کی جانب سے مولانا محمد خان شیرانی کو دلی مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔(ذرائع).

21/10/2025
21/10/2025

(((صوابی میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی ناقص کارکردگی)))
صوابی:ٹوپی کے علاقے محلہ سولئی ٹینکی میں پانی کی فراہمی کا نظام گزشتہ ایک ہفتے سے مکمل طور پر مفلوج ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق پانی کی ٹینکی کا شاپ ایک ہفتہ قبل خراب ہوا تھا، تاہم محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے تاحال مرمت کا کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔نتیجتاً پانچ سے چھ سو گھرانے پینے کے پانی سے محروم ہیں اور روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔عوام نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے سے فوری نوٹس لینے اور فراہمی آب کا نظام بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔(ڈاکٹر امجدعلی صوابی نامہ نیوز).

SEENA...THE HOME OF TOPPERS.Seena Institute of Medical Sciences Swabi proudly announces KMU-affiliated 4-year BS degree ...
21/10/2025

SEENA...THE HOME OF TOPPERS.
Seena Institute of Medical Sciences Swabi proudly announces KMU-affiliated 4-year BS degree programs for both male and female students.
Available Programs:
BS Anesthesia
BS Dental
BS MLT
BS Radiology
BS Surgical
📞 For details: 0312-9498123 | 0315-2009251

(((فوری ضرورت برائےسیلز اینڈ مارکیٹنگ ایگزیکٹو)))صوابی میں جواد انٹرنیشنل ایئر سروسزکوسیلز اینڈ مارکیٹنگ ایگزیکٹو کی فور...
21/10/2025

(((فوری ضرورت برائےسیلز اینڈ مارکیٹنگ ایگزیکٹو)))
صوابی میں جواد انٹرنیشنل ایئر سروسزکوسیلز اینڈ مارکیٹنگ ایگزیکٹو کی فوری ضرورت ہے۔تجربہ کم از کم 3 سال،مضبوط مواصلات اور گفت و شنید،سوشل میڈیا اور ای میل ہینڈلنگ،سیلز ٹارگٹ اورینٹڈ جبکہ ٹریول انڈسٹری کو ترجیح دی جائیگی۔اورہم پیش کرینگےپرکشش تنخواہ پیکج جبکہ کارکردگی پر مبنی مراعات اوروستانہ اور پیشہ ورانہ کام کا ماحول۔خواہشمند حضرات نیچے دیئے گئے ای میل پر اپنی سی وی سینڈ کریں مذید معلومات کیلئے رابطہ کریں۔
ای میل ایڈریس:[email protected]
رابطہ نمبرز:(0938221844/03138470191).
پتہ:پہلی منزل، عظیم خان پلازہ، جہانگیرہ روڈ، صوابی

21/10/2025

یارحسین اڈہ کے مقام پرفائرنگ سے36سالہ وزیر نامی نوجوان موقع پر جاں بحق،لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا
(ریسکیو 1122 صوابی)

21/10/2025

صوابی:تحصیل صوابی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور آپریشن۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر علینہ شکیل ناگرہ کی نگرانی میں زیدہ، ٹھنڈکوئی اور مرغز بازاروں میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔آپریشن کے دوران غیر قانونی دکانوں کے شٹر، سائن بورڈز اور ریڑھیاں ہٹا دی گئیں۔اس موقع پر ٹی ایم اے، پولیس اور سول ڈیفینس کے اہلکار بھی موجود تھے۔انتظامیہ کے مطابق تجاوزات کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔(ڈاکٹر امجدعلی صوابی نامہ نیوز).

(((ڈی آئی جی مردان جواد قمر کا دورہ گدون صوابی)))(شہید کانسٹیبل نور کمال شاہ کے اہلِ خانہ سےتعزیت کی)صوابی:ریجنل پولیس آ...
21/10/2025

(((ڈی آئی جی مردان جواد قمر کا دورہ گدون صوابی)))
(شہید کانسٹیبل نور کمال شاہ کے اہلِ خانہ سےتعزیت کی)
صوابی:ریجنل پولیس آفیسر مردان جواد قمر (ستارہ شجاعت، کیو پی ایم) نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیاء الدین احمدکے ہمراہ گدون صوابی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چوکی کلابٹ میں نامعلوم شرپسند عناصر کے ہینڈ گرنیڈ حملے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل نور کمال شاہ کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔آر پی او مردان نے شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء فورس کا فخر ہیں، جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور وطنِ عزیز کے امن کے لیے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس اپنے شہداء کے اہلِ خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی، اور ہر سطح پر ان کی معاونت اور سرپرستی جاری رکھی جائے گی۔آر پی او مردان جواد قمر اور ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد نے اس موقع پر یقین دلایا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کے بہادر جوان دہشت گردی اور شرپسندی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں، اور انہی کی قربانیاں اس خطے کے پائیدار امن کی ضمانت ہیں۔پولیس اپنے شہداء کے مشن کو ہر صورت جاری رکھے گی۔دورے کے دوران ڈی پی او صوابی سمیت دیگر پولیس افسران بھی آر پی او مردان کے ہمراہ موجود تھے۔آخر میں شہید کے درجات کی بلندی، اہلِ خانہ کے صبر و استقامت اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔(ترجمان ضلعی پولیس صوابی).

(((ڈاکٹر محمد جنید صاحب وائس پرنسپل تعینات)))صوابی:گورنمنٹ ہائی سکول صوابی کیلئے یہ انتہائی مسرت اور فخر کا لمحہ ہے کہ م...
21/10/2025

(((ڈاکٹر محمد جنید صاحب وائس پرنسپل تعینات)))
صوابی:گورنمنٹ ہائی سکول صوابی کیلئے یہ انتہائی مسرت اور فخر کا لمحہ ہے کہ محترم ڈاکٹر محمد جنید صاحب آف ڈاگئی نے نے ادارے کے وائس پرنسپل کی حیثیت سے اپنے فرائض سنبھال لیے ہیں۔ڈاکٹر محمد جنید صاحب، جو تعلیم کے میدان میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھتے ہیں،اپنی محنت، مخلصانہ رویے اور اعلیٰ کردار کے باعث اساتذہ و طلبہ میں یکساں طور پر مقبول ہیں۔ ان کی علمی خدمات، اخلاقی اوصاف اور شاگردوں کے ساتھ شفقت بھرے تعلق کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔یقین ہے کہ وہ اپنے نئے منصب پر بھی اسی جذبۂ خدمت، دیانت اور لگن کے ساتھ ادارے کی ترقی و وقار میں مزید اضافہ کریں گے۔ہم ادارے کے معزز پرنسپل محترم ممتاز الدین صاحب کے رہنمائی بھرے کردار اور مسلسل تعاون پر دلی تشکر کا اظہار کرتے ہیں۔ ساتھ ہی سابق وائس پرنسپل محترم راہد اللہ صاحب کو ان کی گرانقدر اور قابلِ تقلید خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی مدتِ ملازمت میں دیانتداری اور محنت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ہم ادارے کے تمام اساتذہ کرام کے بھی شکر گزار ہیں، جو ہمیشہ اتحاد و ہم آہنگی کے ساتھ ادارے کی سربلندی کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔بارگاہِ ایزدی میں دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر محمد جنید صاحب کو نئی ذمہ داریوں میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے، ان کے علم و عمل میں برکت دے اور انھیں تعلیم و تربیت کے میدان میں مزید خدمات انجام دینے کی توفیق نصیب فرمائے۔(علی خان یوسفزئی صوابی نامہ نیوز).

(صوبیدار ارشد شہیدفوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک) صوابی:ضلع صوابی کے گاوں سلیم خان سے تعلق رکھنے والے فرنٹیئر کانسٹیبلری ک...
21/10/2025

(صوبیدار ارشد شہیدفوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک)
صوابی:ضلع صوابی کے گاوں سلیم خان سے تعلق رکھنے والے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے صوبیدار ارشد علی وطن کی حفاظت کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دربن کوٹ لالو میں شرپسندوں کی فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کر گئے۔شہید کی نمازِ جنازہ آبائی گاؤں سلیم خان میں فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں، افسران، رشتہ داروں اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔شہید ارشد علی کو سلامی دی گئی اور ان کے اہلِ خانہ کو قوم کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ علاقے میں غم اور فخر کی فضا چھا گئی۔(ڈاکٹر امجدعلی صوابی نامہ نیوز).

21/10/2025

(صوابی میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں)
(ضلع بھر میں ٹماٹر فی کلو 400 روپے سے تجاوز کر گیا)
صوابی:ضلع بھر میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ ٹماٹر فی کلو 400 روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جبکہ ادرک، پیاز، لہسن اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ محکمہ فوڈ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہا ہے، جس کے باعث غریب عوام کے لیے روزمرہ کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔(ڈاکٹر امجدعلی صوابی نامہ نیوز).

صوابی:محکمہ فوڈ صوابی کی جانب سے آج بروزمنگل کیلئےسبزی،فروٹ،مچھلی اورپولٹری کیلئے نرخنامے جاری کردیے گئے۔کسی بھی شکایت ک...
21/10/2025

صوابی:محکمہ فوڈ صوابی کی جانب سے آج بروزمنگل کیلئےسبزی،فروٹ،مچھلی اورپولٹری کیلئے نرخنامے جاری کردیے گئے۔کسی بھی شکایت کیلئے محکمہ فوڈ صوابی سے اس نمبر پر(0938920028) فوری رابطہ کریں۔(صوابی نامہ نیوز).

Address

Al 'Azeezah/Asab/Abu Dhabi/
Abu Dhabi
00000

Telephone

+923159306688

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swabi Nama News.صوابی نامہ نيوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Swabi Nama News.صوابی نامہ نيوز:

Share

Category