Azam Abad News

Azam Abad News Azam Abad News

23/08/2026

اعظم آباد میں ایک بار پھر
زبردست بارش شروع الحمدللہ
🌧️🌧️
23/8/2026

21/08/2026

اطلاع
کل ڈیرہ ٹانک روڈ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

12/08/2026

انشاء اللہ آج بروز بدھ ٹانک کے اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے جس سے گرمی اور حبس کی شدت میں تھوڑی بہت کمی آ نے کا امکان ہے۔
12/8/2026

07/08/2026

بکریوں کو قدرتی چراگاہ میں چرانا ان کی صحت، بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ اہم فوائد یہ ہیں:

1. قدرتی اور متوازن خوراک: بکریاں مختلف قسم کی گھاس، پتے اور جھاڑیاں کھاتی ہیں، جس سے انہیں قدرتی غذائیت ملتی ہے۔
2. خوراک کے اخراجات میں کمی: اگر مناسب چراگاہ موجود ہو تو دانہ اور خشک چارے پر خرچ کم ہو جاتا ہے۔
3. بہتر ہاضمہ: تازہ سبز چارہ ہاضمہ بہتر کرتا ہے اور قبض یا بدہضمی کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
4. اچھی جسمانی نشوونما: روزانہ چلنے پھرنے سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں، جسمانی حالت بہتر رہتی ہے اور موٹاپا کم ہوتا ہے۔
5. بہتر تولیدی کارکردگی: صحت مند مادہ بکریوں میں تولیدی صلاحیت بہتر رہتی ہے اور بچے بھی زیادہ صحت مند پیدا ہوتے ہیں۔
6. کم ذہنی دباؤ: کھلی فضا میں چرنے سے جانور زیادہ پرسکون اور کم تناؤ کا شکار ہوتے ہیں۔
7. قدرتی معدنیات کا حصول: مختلف اقسام کے پودوں سے بعض ضروری وٹامنز اور معدنیات بھی حاصل ہوتے ہیں۔
8. ماحول کی صفائی: بکریاں جھاڑیاں اور غیر ضروری جڑی بوٹیاں کھا کر زمین کی قدرتی صفائی میں مدد دیتی ہیں۔

چند احتیاطیں

* شدید گرمی میں دوپہر کے وقت نہ چرائیں، بہتر وقت صبح سویرے یا شام ہے۔
* صاف پانی اور منرل مکسچر/نمک ہر وقت دستیاب رکھیں۔
* زہریلے پودوں والی جگہوں پر نہ چرائیں۔
* باقاعدگی سے کیڑوں (اندرونی و بیرونی) کی روک تھام اور ویکسینیشن کروائیں۔
* بارش یا شبنم سے بھیگی ہوئی چراگاہ میں بہت زیادہ چرائی سے احتیاط کریں، خاص طور پر اگر پھلی دار چارہ زیادہ ہو، کیونکہ بعض اوقات اپھارے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
ایڈمن نوران شاہ
7/8/2026

06/08/2026

اعظم آباد دوپہر سے شام کے درمیان کہیں کہیں ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات موجود ہیں۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 28 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

آئندہ چند گھنٹے:
⛅ بادل چھائے رہیں گے۔
🌦️ وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔
💨 ہوا ہلکی رفتار سے چلے گی، جس سے حبس میں معمولی کمی آ سکتی ہے۔

تمام اسپاس گاؤں والوں سے گزارش ہے کہ بارش کی صورت میں احتیاط کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں۔
ایڈمن نوران شاہ
6/8/2028

06/08/2026

گاؤں کے سادہ گھر اور سیدھے سادے لوگ ماشااللہ

گاؤں کی سادگی کی کچھ تصاویر
06/08/2026

گاؤں کی سادگی کی کچھ تصاویر

الحمدللہ! حالیہ بارشوں کے بعد اعظم آباد -جہاں بڑے ٹوبھے پانی سے لبریز ہو چکے ہیں، وہیں یہ چھوٹا سا ٹوبھا بھی اللہ کی رحم...
05/08/2026

الحمدللہ! حالیہ بارشوں کے بعد اعظم آباد -
جہاں بڑے ٹوبھے پانی سے لبریز ہو چکے ہیں، وہیں یہ چھوٹا سا ٹوبھا بھی اللہ کی رحمت کا خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے۔ ایک طرف بکریاں اپنی پیاس بجھا رہی ہیں، تو دوسری طرف فاختائیں اور تیتر بھی اسی پانی سے اپنی پیاس بجھا رہے ہیں۔ یہی منظر یاد دلاتا ہے کہ پانی صرف انسانوں کے لیے نہیں، بلکہ ہر چرند و پرند کی زندگی کا سہارا ہے۔
اگر اعظم آباد میں ایسے دو تین بڑے مرکزی ٹوبھے مستقل بنیادوں پر تعمیر کر دیے جائیں تو نہ صرف مویشی بلکہ جنگلی حیات بھی سال بھر پانی سے مستفید ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر گرمیوں میں، جب قدرتی پانی خشک ہو جاتا ہے، تو یہی بے زبان مخلوق شدید پیاس اور مشکلات کا سامنا کرتی ہے۔
پانی نعمت بھی ہے، زندگی بھی... اور اس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

04/08/2026

بارش کے بعد ریت پر نظر آنے والا یہ ننھا سرخ مہمان کیا آپ کے علاقے میں بھی دکھائی دیتا ہے؟ 🤔❤️
4/8/2026

Address

Abudhabi Mafraq
Abu Dhabi
0000

Telephone

+923429590200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azam Abad News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share