Andrew's stories

Andrew's stories Legend people are always alive in our hearts and they are a light for our future

Do you know , what is this ?
27/07/2025

Do you know , what is this ?

26/07/2025

یہ وہ بنچ ہیں جو گاؤں کی پہاڑی پر لوگوں کو بیٹھ کر عبادت کرنے کی سہولت مہیا کرنے کے لئے لگائے گئے ہیں اور جن حضرات نے اس کار خیر میں حصہ ڈالا ان کی تفصیل اس پہلی پوسٹ میں دے چکا ہوں ۔
شکریہ مریاخیل کمیونٹی کی جانب سے ان تمام حضرات کا ، خدا ان کو بہت سی برکات سے نوازیں ، آمین

خوشخبری گاؤں کے لئےجیسا کہ آپ مریاخیل کی پہاڑی پر دیکھ رہے ہیں کہ پچھلے سال 10 بنچ بزرگوں کے بیٹھنے کے لئیے بھائی یوسف ش...
26/07/2025

خوشخبری گاؤں کے لئے
جیسا کہ آپ مریاخیل کی پہاڑی پر دیکھ رہے ہیں کہ پچھلے سال 10 بنچ بزرگوں کے بیٹھنے کے لئیے بھائی یوسف شہزاد اور فیملی کے تعاون سے نصب کروائے گئے لیکن لوگوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ بنچ کم تھے لہذہ اس سہولت کو مزید بڑھانے کے لئے ایک دفعہ پھر بھائی یوسف شہزاد اور ان کے بہنوئی جناب وارث مسیح ناصری جو کہ سیالکوٹ میں ایک کمپنی ایتھیلیڈ وئیرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں
ان کی مالی معاونت سے مزید 10 بنچ پہاڑی پر نصب کر دیئے گئے ہیں ۔
دوسرے اس دفعہ اس کار خیر میں گاؤں کے 3 دوسرے بندوں نے بھی ان کو رنگ کرنے کے لئیے مالی معاونت دی ہے جس میں بھائی آرتھر ارشاد ، جناب ہیڈ ماسٹر مشتاق گل اور بھائی بشیر رحمت 22 والا (عرف حمید )شامل ہیں ۔ ان صاحبان کا بہت شکریہ جنہوں نے رنگ کے مکمل سامان کی ذمہ داری بخوشی لی ہے۔
اور اس کے ساتھ ساتھ ان بنچوں کو پچھلی بار کی طرح اس بار بھی مسٹر انیل گل ولد سلاس گل مرحوم اور اس کی ٹیم نے کیا خدا ان سب کو اپنی برکات سے نوازیں ، آمین

فاروق سہوترا مسیح صاحب کو ڈی سی او فیصل آباد تعینات  ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خدا آپ کو مزید کامی...
26/07/2025

فاروق سہوترا مسیح صاحب کو ڈی سی او فیصل آباد تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
خدا آپ کو مزید کامیابی دیں اور اپنی حفاظت میں رکھیں ، آمین
اینڈریو پرویز
پیج فاؤنڈر

ماسٹر لعذرس موتی لعل مرحوم اور مس ڈوروتھی مرحومہ کی یاد میں چلنے والے پروگرام جو کہ محترم ماسٹر لعذرس موتی لعل مرحوم کی ...
24/07/2025

ماسٹر لعذرس موتی لعل مرحوم اور مس ڈوروتھی مرحومہ کی یاد میں چلنے والے پروگرام جو کہ محترم ماسٹر لعذرس موتی لعل مرحوم کی پوتیاں چلا رہی ہیں اس پروگرام کی ایک طالبہ یروشسا عابد 10 والا نے بھی A+ گریڈ میں میٹرک کا امتحان پاس کیا ہےاور 1042/1200 نمبر حاصل کئے ہیں ۔
دعا ہے کہ خدا اس بچی کو زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی دیں اور اس کے ماں باپ کا نام روشن رکھیں ، آمین
بہت بہت مبارک بھائی عابد 10 والا اور خاندان کو ماسٹر لعذرس موتی لعل مرحوم کی انتظامیہ اور ٹیچر کی طرف سے ۔

خالد جاگر 87 والا اور خاندان کو مبارکباد اور دعائیں خدا کے فضل سے مریاخیل کی ایک بیٹی نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2025 میں...
24/07/2025

خالد جاگر 87 والا اور خاندان کو مبارکباد اور دعائیں

خدا کے فضل سے مریاخیل کی ایک
بیٹی نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2025 میں بہترین نمبرز اور A+ گریڈ حاصل کیا ہے ۔ حاصل کردہ نمبر ہیں 1083/1200
دعا ہے خدا اس بیٹی کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائیں اور اس کے والدین کو ہمت اور طاقت دیں تاکہ اپنے بچوں کو بہتر مستقبل دے سکیں ، آمین

سمجھ آئے تو شئیر کرنا
23/07/2025

سمجھ آئے تو شئیر کرنا

گمنام ہیرو
23/07/2025

گمنام ہیرو

کل ہے 24 جولائی 2025 سنا ہے کہ کل میٹرک کے امتحان کا رزلٹ اناؤس ہو گا تو ہر جگہ کوئی پاس ہو گا کوئی فیل ، کوئی بورڈ میں ...
23/07/2025

کل ہے 24 جولائی 2025
سنا ہے کہ کل میٹرک کے امتحان کا رزلٹ اناؤس ہو گا تو ہر جگہ کوئی پاس ہو گا کوئی فیل ، کوئی بورڈ میں ٹاپ تو کوئی بورڈ میں زیرو ، کوئی کلاس کا ٹاپر اور کوئی نچلے درجے پر آئے گا تو ہر سال بہت سے واقعات رونما ہوتے جن میں اکثر والدین قصور وار ہوتے ہیں کہ وہ اپنی مرضی کا رزلٹ نہ آنے پر بچوں کو ڈانٹ ڈپٹ کر دیتے ہیں جس سے دل برداشتہ ہو کر وہ کچھ ہو جاتا ہے جو ساری عمر ایک غم کی داستان ہوتا ہے
لہذہ درخواست ہے کہ بچوں کو اتنا ڈانٹ ڈپٹ نہ کریں کہ بس۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے بھی اگر آپ مطالعہ کریں تو تعلیم کے میدان میں کمزور بچے کسی اور میدان یا پریکٹیکل زندگی میں بہت کامیاب ہوتے ہیں ، سائینس ہی تعلیم کا سب کچھ نہیں آرٹس والے بھی یکساں مواقع رکھتے ہیں زندگی میں کچھ اچھا کرنے کے اس لئے آپ کے بچے بہت قیمتی سرمایہ ہیں ان کی حفاظت کریں اور ایسے ہی چھوٹی چھوٹی ناکامیوں پر سیخ پا نہ ہوا کریں ،
کل بھی صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اور بچوں کے رزلٹ کو آنا کا مسلہ مت بنا لینا بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کرنا تاکہ اگلے امتحان میں بہتر رزلٹ آئے ایک ہی ناکامی زندگی کو تباہ برباد نہیں کرتی لیکن آپ کی ایک بار کی سخت مزاجی اس بچے کی زندگی ضرور تباہ کر سکتی ہے ،
آپ کا خیرخواہ
اینڈریو پرویز
پیج فاؤنڈر

23/07/2025

یہ میں ہوں اور یہ میرا حرا کالج کی نئی عمارت میں نیا آفس ہے ۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سرگودھا شہر میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کا سب سے بہترین کالج حرا پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ ہی ہے تو آپ بھی اپنے بچوں کو معیاری اور سستی ٹیکنیکل ایجوکیشن دلوانے کے لئے حرا کالج کا انتخاب کریں تاکہ آپ کے بچے بہترین ہنرمند پاکستانی بن سکیں ۔
رابط کریں یا وزٹ کریں
03062649372

20/07/2025

آپ کا علم اور ہنر کبھی ختم نہیں ہوتا

ایک وقت تھا جب یہ بندہ ایک اچھا
شوقیہ لوکل فنکار تھا اور وقت کے ساتھ ساتھ ابھی یہ 85 کے قریب ہے لیکن جوانی ڈھل گئی ، حسن ڈھل گیا ، چہرے پر جھریوں کے ڈیرے ، آواز کپکپا گئی لیکن اندر کا فنکار آج بھی زندہ ہے
بے شک آپ کو آواز ا ھی نہ لگے ، لفظوں میں ربط نہ لگے لیکن اس کے اندر کا ٹیلنٹ زندہ ہے ۔
یہ مثال ہے آپ کے حاصل کئے گئے علم کی کہ آپ بوڑھے ہو جاتے ہیں لیکن آپ کا علم ہمیشہ جوان رہتا ہے ۔
خدا اس بندے کو مزید زندگی اور صحت دیں ، آمین

Address

Sargodha

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Andrew's stories posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Andrew's stories:

Share