21/07/2025
تحریک انصاف اپنی ہر آزمائش میں ناکام رہی۔
اگر چاہتے تو دو کارکنان کو سینیٹر بنوا کر عوامی سطح پر ایک اچھا پیغام دے سکتے تھے، لیکن ناکام رہے۔
اگر چاہتے تو فوجی منشا کے خلاف جاتے ہوئے عاصم منیر پر تنقید کرنے والوں کو سینیٹ بھیج سکتے تھے، لیکن ناکام رہے۔
ایسی جماعتوں کا مستقبل زیادہ سے زیادہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی جیسا ہی ہوتا ہے، جن کی بقا اسٹیبلشمنٹ کی غلامی کے ساتھ منسلک ہوتی ہے۔
سلمان راجہ سے لے کر گنڈاپور تک، جنید اکبر سے لے کر مراد سعید تک، ہر کوئی یا تو بزدل نکلا، یا اپنے مفاد کا غلام۔
تحریک انصاف نے اپنا عروج آٹھ فروری کو دیکھ لیا تھا، اب زوال کی طرف سفر جاری ہے۔
یاد رہے، عمران خان کا موجودہ تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔ عمران خان کی مقبولیت میں آج بھی ہر روز اضافہ ہورہا ہے!!!