12/01/2026
امریکی صدر کی جانب سے ایران پر فوجی کارروائی کی دھمکیاں دراصل کمزور ممالک کے وسائل پر قبضے کا پرانا سامراجی ہتھکنڈا ہیں۔ یہی وہ نوآبادیاتی مائنڈ سیٹ ہے جس کے تحت برطانیہ اور فرانس نے دنیا کو کالونیوں میں تقسیم کیا۔ آج ایران نشانے پر ہے، کل کسی اور کی باری ہوگی۔
لہٰذا پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ محض امریکہ کی خوشامد سے جان نہیں چھوٹے گی۔ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم ممالک برادر ملک کے ساتھ عملی طور پر کھڑے ہوں، نہ کہ محض زبانی بیانات اور رسمی مذمت پر
اکتفا کیا جائے۔
سراج الحق سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان