FATA Express

FATA Express Welcome to the Official FATA Express. Get breaking News & must see videos and exclusive interviews

فاٹا ایکسپریس/ درہ آدم خیل و کلا خیل، کوہاٹ تبلیغی مرکز
04/09/2025

فاٹا ایکسپریس/ درہ آدم خیل و کلا خیل، کوہاٹ تبلیغی مرکز

فاٹا ایکسپریس/ صبح بخیر
04/09/2025

فاٹا ایکسپریس/ صبح بخیر

02/09/2025

فاٹا ایکسپریس/ الحمدللہ، خوشخبری !!
درہ آدم خیل میں دو فریقین ٹنڈی کلے اور فیروز خیل کے درمیان جو اختلافات تھے، وہ ختم ہو گئے ہیں۔ دونوں نے آپس میں محبت اور بھائی چارے کے ساتھ راضی نامہ کر لیا ہے۔ 🤝

یہ صلح نہ صرف دونوں خاندانوں کے لئے خوشی کا باعث ہے بلکہ پورے علاقے کے لئے امن کی مثال ہے۔

ہم خاص طور پر ملک صابر آفریدی، ملک دلاور آفریدی ، ملک ریاض اور شاہد سنی خیل کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس راضی نامے میں کردار ادا کیا۔

ان کی کوششوں اور دعاؤں کی وجہ سے یہ خوش آئند قدم ممکن ہوا۔ اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر دے اور ہمیشہ اتفاق و محبت قائم رکھے۔ 🌹

فاٹا ایکسپریس/
02/09/2025

فاٹا ایکسپریس/

01/09/2025

فاٹا ایکسپریس/ الحمدللہ شکر الحمدللہ!
درہ آدم خیل قوم بوستی خیل سمندی میلہ ذکیم خان کا گھر حالیہ بارش کی وجہ سے مکمل تباہ ہوگیا تھا۔ فاٹا ایکسپریس نے سوشل میڈیا کے ذریعے آپ سب سے مدد کی اپیل کی تھی۔

اللہ کا شکر ہے کہ درہ آدم خیل کول لیز ہولڈرز اینڈ مائن اونرز ایسوسی ایشن نے دل کھول کر تعاون کیا اور ایک لاکھ روپے نقد اور کچن کا سامان عطیہ کیا تاکہ گھر کی تعمیر کا آغاز کیا جا سکے۔ یہ ایک بہت بڑا احسان ہے جس پر ہم ان کے دلی شکر گزار ہیں۔

یہ صرف شروعات ہے، ان شاء اللہ مزید تعاون بھی جاری رہے گا۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس نیکی کو ان کیلئے صدقۂ جاریہ بنائے اور ان کے کاروبار، صحت اور رزق میں برکت عطا فرمائے۔

🙏 آپ سب سے گزارش ہے کہ جس حد تک ہو سکے مدد میں اپنا حصہ ڈالیں، کیونکہ کسی کا ٹوٹا ہوا گھر دوبارہ آباد کرنا سب سے بڑی نیکیوں میں سے ہے۔

فاٹا ایکسپریس/ درہ آدم خیل کے آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے۔
31/08/2025

فاٹا ایکسپریس/ درہ آدم خیل کے آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے۔

31/08/2025

فاٹا ایکسپریس/ درہ آدم خیل قوم بوستی خیل سمندی میلہ سے تعلق رکھنے والا ذکیم خان کا گھر حالیہ بارشوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ نہ سر پر چھت رہی، نہ بچوں کے بیٹھنے کی جگہ۔ بارش نے ان کے خواب بھی بہا دیے ہیں۔

یہ وقت ہے کہ ہم سب مل کر اپنے بھائی کا سہارا بنیں۔
ہو سکتا ہے آپ کی تھوڑی سی مدد ذکیم خان اور اس کے بچوں کیلئے ایک نئی زندگی کا آغاز بن جائے۔
💔 سوچیں، اگر یہ مصیبت ہم پر آتی تو ہم کس حال میں ہوتے؟🙏 آئیے انسانیت کے ناتے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامیں۔
جس جس بھائی یا بہن کے دل میں درد ہے، وہ اپنی استطاعت کے مطابق مدد کریں۔
آپ کا دیا ہوا ایک روپیہ بھی کسی کیلئے نئی امید ہے۔

نوٹ: ذکیم خان کے پاس موبائل نمبر نہیں ہے۔ اگر کوئی فون کرنا چاہے تو نیچے دیا گیا نمبر زکیم خان کے بھتیجے کا ہے۔ اسے فون کر کے ذکیم خان سے بات کریں۔ شکریہ
رابط: 03290196396

یہ ہے ھمارے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لاچی کے پرنسپل کا جگر گوشہ جنھوں نے ایک پرائیویٹ کالج میں پڑھ کر بورڈ ٹاپ کیا ھے ...
31/08/2025

یہ ہے ھمارے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لاچی کے پرنسپل کا جگر گوشہ جنھوں نے ایک پرائیویٹ کالج میں پڑھ کر بورڈ ٹاپ کیا ھے لیکن انکے آپنے سکول کے سٹوڈنٹس کا حال بورڈ کے ریزلٹ سے ملاحظہ کریں۔ نہایت ھی افسوس کا مقام ھے کہ ھمارے اساتذہ کرام کے اپنے بچے مہنگے ترین سکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم ہیں لیکن جن بچوں کو پڑھانے کے عوض ان کو بھاری بھر تنخواہیں ملتی ہیں وہ مکمل ناکام / فیل ہیں۔ ان کے اپنے بچے بورڈ ٹاپ کر رھے ہیں اور جن کو یہ پڑھاتے ہیں وہ سب ناکام۔ کیا یہ کھلا تضاد
نہیں؟؟؟
پہلے کمنٹ میں دیکھے👇

Address

Al Ajman
00000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FATA Express posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to FATA Express:

Share