Wah Cantt Social Club

Wah Cantt Social Club Follow the Page
All residents of Wah Cantt are like a family. We can discus on different topics.....

20/06/2025

Pakistan Ordnance Factories
Force behind the FORCES

15/06/2025
08/04/2025

عہد رفتہ
اک دور تھا جب ہم سب دوست نوجوان تھے اور بہت سے ممبران اس وقت بچے ہوں گے..... پرائیویٹ ٹی وی چینلز ابھی نہیں آئے تھے..... صرف پی ٹی وی اور 12 نمبر چینل STN ہی دیکھنے کو ملتے تھے...... 8 بجے جب ڈرامہ لگتا تو سڑکیں سنسان ہو جاتیں..... ڈرامے سے پہلے باقاعدہ اناؤنسمنٹ ہوتی تھی..... ملاحظہ کیجیے یہ ویڈیو.... اپنی یادیں بھی لکھیے....
#1990

آپ کی مدد کے حقدار‏لوگ کہتے ہیں ہم بھکاریوں کو نہ دیں تو پھر کیا کریں ، ہمیں سفید پوش نہیں ملتے اور نہ ہی معلوم ہے کہ سف...
02/03/2025

آپ کی مدد کے حقدار
‏لوگ کہتے ہیں ہم بھکاریوں کو نہ دیں تو پھر کیا کریں ، ہمیں سفید پوش نہیں ملتے اور نہ ہی معلوم ہے کہ سفید پوش کون کون ہے ؟؟؟
جواب :
جو آپ کے گھر پانی سپلائی کرتا ہے وہ سفید پوش ہے ، کسی بینک کے باہر کھڑا گارڈ سفید پوش ہے ، آپ کے گھر کام کرنے والی خاتون ، گلی میں غبارے بیچنے والا ، چھان بورا خریدنے والا سفید پوش ہے ، کسی درخت کے سائے یا دھوپ میں کھڑا سبزی فروش بوڑھا سفید پوش ہے ، روزے کے ساتھ گھر گھر بائیک پہ فوڈ پانڈا پہنچانے والا نوجوان سفید پوش ہے ، کسی چوک میں دھوپ میں بیٹھ کر جوتے پالش اور گانٹھنے والا اور گلی کا خاکروب سفید پوش ہے ، آپ کے قریبی پارک کا مالی اور کسی مسجد میں پندرہ ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والا امام سفید پوش ہے ۔ ورکشاپ پہ کام کرنے والے بارہ تیرہ سالہ بچے سفید پوش ہیں ۔ سارا دن دھوپ میں سخت کام کرنے والا مزدور سفید پوش ہے ۔کسی گھر کا واحد کمانے والا فرد سفید پوش ہے ۔ آپ کے خاندان میں بھی کئی سفید پوش ہوں گے ۔
ان کو تلاش کیجیئے
چہروں سے پہچانیے ۔۔۔ اور ان کے ہاتھوں میں ، ان کے گھروں میں چپکے سے دے آئیے شکریہ

ٹیکسلا اور واہ کے مکینوں کے لیے خوشخبری......سی ڈی اے نے ایف آر 10 روٹ کی اپڈیٹ شئیر کر دی بس ٹیکسلا ایک نمبر بیرئر تک آ...
28/01/2025

ٹیکسلا اور واہ کے مکینوں کے لیے خوشخبری......
سی ڈی اے نے ایف آر 10 روٹ کی اپڈیٹ شئیر کر دی بس ٹیکسلا ایک نمبر بیرئر تک آئے گی...... یہ وفاقی حکومت کا ایک خوش آئند قدم ہے.....

Taxila Railway Stationپہاڑوں کے اندر  سمندر سے بلند  انگریز دور کا بنایا گیا ٹیکسلا ریلوے جنکشن انتہائی خوبصورت اور پرسک...
24/10/2024

Taxila Railway Station
پہاڑوں کے اندر سمندر سے بلند انگریز دور کا بنایا گیا ٹیکسلا ریلوے جنکشن انتہائی خوبصورت اور پرسکون ہے
جنکشن کے اعتبار سے بھی یہ بہت اہم جنکشن ہے یہاں سے ملتان،ہری پور ہزارہ ،پشاور،لاہور،اور کراچی جانے کے لیے ایک ایک گاڑی کا اسٹاپ موجود ہے
1881 میں بنایا گیا یہ جنکشن پہلے لندی کوتل تا کلکتہ بمبئی تک جانے کے لیے بھی استعمال ہوتا تھا لیکن اب اسکو صرف پاکستان کی حدود میں رسائی حاصل ہے

ملتان کے لیے تھل ایکسپریس براستہ اٹک ،میانوالی
پشاور کے لیے عوام ایکسپریس
ہری پور ہزارہ کے لیے ہزارہ ایکسپریس
کراچی لاہور کے لیے عوام ایکسپریس
اور ایک پسنجر ٹرین راولپنڈی پسنجر یہاں آکر رکتی ہیں۔۔۔۔

Address

Al Ajman

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wah Cantt Social Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share