MediaCraft Pakistan

MediaCraft Pakistan News • Facts • Pakistan

12/05/2026

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ایک ماہ کے لیے سمر کیمپس کی اجازت دے دی ہے۔ سمر کیمپس صبح 7 یا 7:30 بجے سے 10 بجے تک لگائے جا سکیں گے۔

زونگ نے پاکستان میں آئی فون صارفین کےلیے 5G سروسز کا باضابطہ آغاز کردیا
12/05/2026

زونگ نے پاکستان میں آئی فون صارفین کےلیے 5G سروسز کا باضابطہ آغاز کردیا


عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی۔عالمی منڈی میں توانائی کے نرخوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے، جس کے نتیجے...
06/05/2026

عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی۔

عالمی منڈی میں توانائی کے نرخوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل اور نیچرل گیس کی قیمتیں سطح سے نیچے آ گئی ہیں۔

تجارتی سرگرمیوں کے دوران امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں 9.65 ڈالر کی واضح کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 92.58 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ اسی طرح برطانوی برینٹ آئل بھی مندی کا شکار رہا اور 9.06 ڈالر کی کمی کے بعد 100.69 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔

تیل کے ساتھ ساتھ نیچرل گیس کی قیمتوں میں بھی 1.76 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی، جس سے اس کے نرخ 2.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی اس تبدیلی کو معاشی صورتحال اور طلب و رسد کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

پنجاب کے سرکاری ملازمین و پنشنرز کو عیدالاضحیٰ سے قبل 21 مئی کو تنخواہ و پنشن دینے کا فیصلہ، محکمہ خزانہ پنجاب
05/05/2026

پنجاب کے سرکاری ملازمین و پنشنرز کو عیدالاضحیٰ سے قبل 21 مئی کو تنخواہ و پنشن دینے کا فیصلہ، محکمہ خزانہ پنجاب

متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی دفاعی نظام نے ایرانی میزائل گرا دیاآج موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، متحدہ عرب امارات (...
04/05/2026

متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی دفاعی نظام نے ایرانی میزائل گرا دیا
آج موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، متحدہ عرب امارات (UAE) میں نصب ایک اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے فائر کیے گئے ایک میزائل کو کامیابی سے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
سی این این (CNN) کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے موجودہ تنازع کے دوران خاموشی سے اپنا آئرن ڈوم (Iron Dome) سسٹم اور متعلقہ فوجی اہلکار متحدہ عرب امارات میں تعینات کر دیے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پنجاب میں جولائی تک 27 شہروں میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ، 5 کلومیٹر تک فری ...
04/05/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پنجاب میں جولائی تک 27 شہروں میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ، 5 کلومیٹر تک فری ہوم ڈیلیوری ہوگی

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13 سہولت آن دی گو بازار بھی قائم ہوں گے

نئے سہولت بازار میں اوپن مارکیٹ سے 40 فیصد اور ڈی سی ریٹ سے 18 فیصد کم نرخ پر سبزیاں اور پھل وغیرہ دستیاب ہوں گے

بھکر، میانوالی،پاکپتن، راجن پور، مظفرگڑھ، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، اٹک اور جہلم کی تحصیلوں میں نئے سہولت بازِار بنیں گے

خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، اوکاڑہ، سیالکوٹ، گجرات اور سرگودھا بھی نئے سہولت بازار پراجیکٹ میں شامل

لاہور، جہلم، بھکر، راولپنڈی، قصور اور فیصل آباد کی مختلف تحصیلوں میں سہولت آن دی گو بازار قائم ہوں گے۔

فارن فنڈنگ کیس: سابق وزیراعظم عمران خان مرکزی ملزم قرار، بینکنگ کورٹ میں کل سماعتاسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) ...
01/05/2026

فارن فنڈنگ کیس: سابق وزیراعظم عمران خان مرکزی ملزم قرار، بینکنگ کورٹ میں کل سماعت

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) نے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے چالان میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر غیر قانونی ذرائع سے فنڈز حاصل کیے، جس کے لیے 'نیا پاکستان' کے نام سے اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ اس چالان پر کل باقاعدہ سماعت کرے گی، جس میں کیس کی مزید قانونی سمت کا تعین کیا جائے گا۔




30/04/2026

امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کی مشرق وسطیٰ سے واپسی: 10 ماہ کی طویل تعیناتی کا اختتام

واشنگٹن: امریکہ کا جدید ترین اور دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری بیڑہ، یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ (CVN 78)، مشرق وسطیٰ میں اپنی تاریخی اور ریکارڈ ساز تعیناتی مکمل کرنے کے بعد آئندہ چند دنوں میں وطن واپسی کے لیے روانہ ہو جائے گا۔
امریکی دفاعی حکام کے مطابق یہ بحری بیڑہ تقریباً 10 ماہ (309 دن) تک سمندر میں رہنے کے بعد مئی کے وسط تک اپنی ہوم پورٹ ورجینیا پہنچے گا۔ یہ ویتنام جنگ کے بعد کسی بھی امریکی بحری بیڑے کی طویل ترین تعیناتی ہے۔



وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا بلوچستان کے لیے ایک تاریخی اور انقلابی اقدام!صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس سروس...
30/04/2026

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا بلوچستان کے لیے ایک تاریخی اور انقلابی اقدام!
صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کی بدولت اب دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں حادثات یا کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران فوری طبی امداد کی فراہمی ممکن ہوگی۔ یہ بلوچستان میں ایمرجنسی طبی سہولیات کے ایک نئے اور جدید دور کا آغاز ہے۔



خام تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، جمعے کو پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف ک...
29/04/2026

خام تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، جمعے کو پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ اجلاس سے خطاب


Address

Dubai
44029

Telephone

+923407616913

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MediaCraft Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MediaCraft Pakistan:

Share