11/12/2025
جہاں خدمت وہاں جمیعت 🤲💚
جمیعت علمائے اسلام تحصیل شرینگل میں جے یو آئی رہنما اور سابقہ کنڈیڈیٹ صدیق اللہ کی خصوصی کوششوں اور تعاون سے شروع ہونے والا پانی بور منصوبہ سابقہ ناظم الطاف خان اور مولانا سبحان اللہ کی زیر نگرانی پوری رفتار سے جاری ہے۔
الحمدللہ اس وقت تک 29 پانی بور کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں اور مزید کا کام جاری ہے۔
صرف ایک مہینے میں ہزاروں لوگوں کا پانی کا مسئلہ حل ہوچکا ہے — یہ جمیعت کی عوامی خدمت کا بہترین ثبوت ہے۔
ہم تحصیل شرینگل اور تحصیل کلکوٹ کی جانب سے
صدیق اللہ، الطاف خان اور مولانا سبحان اللہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پانی کا مسئلہ اب بھی سنگین ہے، اس لیے درخواست ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رکھا جائے۔
اللہ تعالی آپ سب کو اس خدمت کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین 🤲💚