21/11/2025
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
کسی مسلمان کے لیے بری بات ہے کہ وہ کہے:
میں فلاں آیت بھول گیا ہوں بلکہ وہ (قرآن) اسے بھلا دیا گیا ہے، قرآن مجید دہراتے رہو کیونکہ قرآن مجید لوگوں کے سینوں سے زیادہ جلدی نکل جاتا ہے بہ نسبت ان اونٹوں کے جنھیں رسی سے باندھ دیا گیا ہو۔
{سنن نسائی۔۹۴۴}